Posts

اسرائیل: کرونا وائرس کے متاثرین کی تلاش انٹیلی جینس کے سپرد

Image
کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اسرائیل کی اندرون ملک کام کرنے والی سیکیورٹی سروس ' شین بیٹ کو متحرک کر دیا گیا ہے جس پر اس بارے میں سخت تشویش پیدا ہو گئی ہے کہ حکومت اپنے اختیارات سے حد سے زیادہ تجاوز کر رہی ہے۔ اس نئے اقدام کے تحت سیکیورٹی سروس گزشتہ دو مہینوں سے ہر ایک کے موبائل فون پر یہ تعین کرنے کے لئے نظر رکھ رہی ہے کہ ' ان میں سے کتنے افراد کا کرونا وائرس کے مریضوں سے ممکنہ رابطہ رہا ہے۔ اس بات پر انسانی حقوق کے بعض گروپوں نے لوگوں کی داخلی زندگی میں دخل اندازی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے. لیکن بیشتر اسرائیلی ان اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، اور سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ' اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ کاروائیاں مستقل حیثیت نہ اختیار کر لیں۔ اسرائیل کے مختلف مقامات پر پولیس نے گھر گھر جا کر دستک دی تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جا سکے کہ ' جس کسی کا بھی کوویڈ 19 کے مریض سے رابطہ ہوا ہے وہ الگ تھلگ ہے کہ نہیں۔ پولیس نے ایسے لوگوں کے سیل فون پر نظر رکھتے ہوئے ان کا پتہ چلایا تھا۔ یاد رہے کہ ' یہ ٹیکنالوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے تیار کی گئی تھی اور جسے اس...

سندھ میں کیا کھلے گا، کیا بند رہے گا، نوٹیفکیشن جاری

Image
سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا. 30 جون تک تعلیمی ادارے ' شادی ہالز' بزنس سینٹرز' تفریحی مقامات بند رہیں گے. مارکیٹس صبح 6 سے 7 بجے تک ہفتہ میں 5 دن کھلیں گی۔ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کے تناظر میں سندھ حکومت نے بھی صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کے علاوہ تمام مارکیٹیں ہفتے میں 5 دن صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رکھنے کا اعلان کردیا. ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 30 جون تک تمام تعلیمی ادارے ' شادی ہالز ' بزنس سینٹرز اور تفریحی مقامات بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ' پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلہ کل ٹرانسپورٹرز اور وزیر ٹرانسپورٹ کے درمیان میٹنگ میں ہوگا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نئے حکم نامے کے تحت جم ' کلبس ' بیوٹی پارلرز ' سیلون ' سنیما اور تھیٹر بھی بند رہیں گے. کھیلوں کی انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ' ریسٹورنٹس پر صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈیلوری کی اجازت ہوگی. ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر تاحکم ثانی پابندی برقرا...

ورلڈ بینک کا پاکستان کو 188 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان

Image
ورلڈ بینک پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے 188 ملین (18 کروڑ 80 لاکھ) ڈالر امداد دے گا۔ ریڈیو پاکستان کے  مطابق ' وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پاچا متھو نے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کردیئے۔ پاکستان عالمی بینک کی جانب سے فراہم کردہ رقم ماحولیاتی آلودگی کے باعث پیش آنیوالے سانحات سے حفاظت کیلئے اقدامات پر خرچ کرے گا۔ امین اسلم نے ورلڈ بینک کی ٹیم کو بتایا کہ ' موجودہ حکومت ماحولیاتی حفاظت کیلئے جنگلات میں اضافے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام اقدامات اٹھارہی ہے۔ وزیراعظم کے معاون کا مزید کہنا تھا کہ ' حکومت ماحولیات کی حفاظت کیلئے پودے لگانے ' نرسریز کے قیام ' جنگلات اور زیتون کے درخت لگانے میں معاونت فراہم کررہی ہے۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ' یہ اقدامات ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ملکی صلاحیت میں اضافہ کریگا. ساتھ ہی پاکستانی حکومت اور ورلڈ بینک کے تعلقات میں مزید بہتری  آ ئے گی۔

کرونا بحران میں پاکستان انسانی ترقی کے اہداف کیسے حاصل کرے

Image
 تعلیم انسانی ترقی کے ان اہم ترین شعبوں میں شامل ہے جسے کرونا وائرس نے بری طرح متاثر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ' اس عالمی وبا کے باعث دنیا کے ساٹھ فیصد بچوں کے لئے تعلیم کا سلسلہ رک گیا ہے۔ اور اب تقریبا ایک ارب بچے سکول سے باہر ہیں۔ صحت عامہ کے بحران اور اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی کی وجہ سے تین دہائیوں میں پہلی بار ایسا ہو گا کہ ' ترقی پذیر ممالک میں انسانی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکیں گے۔ پاکستان جہاں پہلے ہی دو کروڑ سے زیادہ بچے سکول سے باہر تھے وہاں کویوڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے بعد ملک کے طول و عرض میں اسکول بند کرنا پڑے۔ اس وجہ سے تقریبا ساڑھے چار کروڑ بچے اب سکول نہیں جا پا رہے۔ کیونکہ اس وقت حکومت کی توجہ صحت عامہ کے بڑے بحران سے نمٹنے اور لوگوں کو مالی طور پر ریلیف پہنچانے پر مرکوز ہے۔ ماہرین کے مطابق ' تعلیم کے شعبے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لئے فوری ایک مربوط پروگرام بنا کر اس کے لیے وسائل اکٹھا کرنا ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ادارے کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر طارق ملک کہتے ہیں کہ ' پاکستان...

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

Image
پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ' امریکی صحافی ڈینیئل پرل کیس میں عدالت عظمیٰ نے حکومت سندھ کے وکیل کی درخواست قبول کرلی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ' پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے مختلف ملکی وغیر ملکی ذرائع ابلاغ  میں شائع ہونے والی بعض رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' حکومت سندھ کے وکیل نے کچھ دستاویزات ریکارڈ پہ رکھنے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دی تھی جو قبول کرلی گئی ہے۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ' میڈیا کے کچھ حصوں میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ ' سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ' پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے واضح کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے دستاویزات کو ریکارڈ پر رکھنے کے لیے وقت دیا ہے اور حکومت سندھ فوری طور پر دستاویزات داخل کررہی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کے لیے پٹیشن جلد داخل کریں گے۔ مؤقر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے لیے نمائندگی کا فریضہ سرانجام دینے والے ممتاز صحافی ڈینیئل پرل کو مبینہ طور...

طاقت ور معیشتوں کی تنظم جی سیون کا اجلاس ملتوی

Image
صدر ٹرمپ نے جی سیون سربراہ میٹنگ کم از کم ستمبر کے آخر تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ اس سال کے لئے اس میٹنگ کی میزبانی امریکہ کے حصے میں آئی تھی. اور صدر ٹرمپ یہ اجلاس جون کے آخر میں وہائٹ ہاؤس میں کرنا چاہتے تھے۔ جس سے دنیا کو یہ تاثر بھی ملتا کہ ' کرونا کی وبا کے بعد اب امریکہ میں حالات معمول پر آ گئے ہیں۔ لیکن جرمن چانسلر آنگلا مرخیل نے کرونا کی وبا کے پیش نظر اس میٹنگ میں آنے سے انکار کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ' وہ اس میٹنگ میں روس ' جنوبی کوریا ' آسٹریلیا اور بھارت کو بھی مدعو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اپنے صدارتی طیارے ایئر فورس ون پر انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ' وہ نہیں سمجھتے کہ جی سیون گروپ اس کی صحیح معنوں میں نمائندگی کرتا ہے جو اس وقت دنیا میں ہو رہا ہے۔ اور یہ اب ملکوں کا ایک از کار رفتہ گروپ بن گیا ہے۔ خیال رہے کہ ' 2014 تک روس کو بھی اس کے اجلاسوں میں مدعو کیا جاتا تھا. لیکن پھر کرائمیا پر اس کے قبضے کی پاداش میں اسے مدعو کرنے کا سلسلہ بند کر دیا گیا۔ صدر ٹرمپ کے ورلڈ بینک کے ایک سابق عہدیدار شاہد جاوید برکی نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا...

’ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیا میں سب سےکم ہیں

Image
 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ' پاکستان میں اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ' ہم نے پٹرول ' لائٹ ڈیزل اورمٹی کےتیل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے۔ We have further reduced petrol, light diesel oil, kerosine oil prices. Now we have the cheapest fuel cost compared to other states in South Asia. India is almost exactly double. Bangladesh, Sri Lanka & Nepal are all 50 to 75 percent more expensive than us. — Imran Khan (@ImranKhanPTI) انہوں نے کہا کہ ' بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کےمقابلےمیں دوگنی ہیں. جبکہ بنگلہ دیش ' سری لنکا اورنیپال میں قیمتیں پاکستان سے50 سے75 فیصد زیادہ ہیں۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی خیال رہے کہ ' وفاقی حکومت نے آج  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ' پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے6 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پی...

پٹرول کی قیمت میں 7روپے 6پیسے کمی کا اعلان ،اطلاق ہو گیا

Image
 پٹرول کی قیمت میں7روپے6پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا گیا .  نئی قیمت74 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر  کر دیگئی ۔  وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ' ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے. لائٹ ڈیزلکی قیمت میں 9 روپے 37پیسے مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسےفی لٹر کمی کیگئی ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 افسران کو ملک چھوڑنے کا حکم

Image
بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 افسران پر الزامات عائد کرتے ہوئے ناپسندیدہ قرار دے دیا. دونوں پاکستانی افسران کو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنےکا حکم دیا گیا ہے۔ بھارتی الزام پر پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے واضح کیا ہے کہ ' جن 2 افراد کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا وہ سفارتکار نہیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ' صورتحال کا مزید جائزہ لے رہے ہیں تاہم بھارت نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جن کی کوئی حقیقیت نہیں۔  'دفتر خارجہ نے بھارتی عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکاروں کو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنےکاحکم قابل مذمت ہے. بھارت کاعمل منفی اورپہلےسےطےمیڈیامہم کاحصہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ' بھارتی حکام نے 2 پاکستانی ہائی کمیشن کےارکان کو اٹھا لیاتھا اور اٹھائے گئے اہلکاروں پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے جس کے بعد پاکستان ہائی کمیشن کی مداخلت پردونوں اہلکاروں کو رہا کیاگیا۔ ترجمان نے کہا کہ ' دونوں اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانےکی مذمت کرتےہیں. پاکستانی اہلکاروں کو الزام قبول کرنے پر مجبور کیا گیا بھارت کاعمل ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے. پاکستانی ہائی کمیشن سفارتی آداب کے م...

کورونا: 50 فیصد پاکستانی بیروزگار ہونے کے خوف کا شکار ہیں، سروے

Image
ایک سروے کے مطابق ' کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونی والی صورتحال کی وجہ سے 51 فیصد پاکستانی آئندہ آنے والے چھ ماہ کے دوران بیروزگار ہونے کے خوف کا شکار ہیں۔ معروف بین الاقوامی ریسرچ کمپنی آئی پی سوس نے کورونا وائرس اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق پاکستان کے عوام میں سروے کا انعقاد کیا ہے۔ سروے کے اندر پاکستان کے چاروں صوبوں ' کشمیر و گلگت بلتستان کے لوگوں سے مختلف سوالات کئے گئے ہیں۔ سروے کے مطابق ' آئندہ آنے والے چھ ماہ کے دوران ہر دو میں سے ایک پاکستانی اپنا روزگار یا نوکری ختم ہونے کے حوالے سے خوف کا شکار ہے۔ ایسے لوگوں کا تناسب سب سے زیادہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں تھا جہاں 57 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ' وہ اگلے چھے ماہ میں اپنا روزگار کھو دیں گے۔ سندھ اور پنجاب میں 52 فیصد ' خیبر پختونخوا میں 50 فیصد ' جبکہ سروے کے مطابق بلوچستان کی 46 فیصد عوام اپنا ذریعہ معاش کھونے کے ڈر میں مبتلا ہیں۔ سروے سے یہ بھی معلوم ہوا کے کوویڈ 19 سے پیدا ہونی والی صورتحال میں58 فیصد یا ہر پانچ میں سے تین پاکستانی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ حکومتی امداد کے مستحق ہیں۔ ایسے ل...

چاند اور سورج دونوں کو گرہن پاکستان میں ایسا نظارے کب دیکھنے کو ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Image
رواں سال جون میں دو گرہن لگیں گے. ایک گرہن چاند کو اور دوسرا سورج کو لگے گا۔5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں دیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن 21 جون کو ہوگا اور پاکستان میں گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رِنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا جب کہ کراچی میں نوے فیصد تک ''  رِنگ آف فائر'' نظر آنے کا امکان ہے۔ سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے. جب چاند اپنے مدار میں چکر  لگاتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آ جائے اور جب چاند سورج کو پوری طرح ڈھک لیتا ہے تو اس سے چاند کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالا بن جاتا ہے اور اسی مناسبت سے اسے رنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔کراچی میں سورج گرہن صبح پونے 9 بجے شروع ہوگا جو کہ دوپہر اڑھائی بجے تک نظر آئے گا۔

ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے امریکی فیصلے پر برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا اظہار افسوس

Image
امریکہ کی جانب سے ایران کے سول نیوکلیئر منصوبوں سے قطع تعلق کے فیصلے پر برطانیہ ' فرانس اور جرمنی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ اپنے اس فیصلے پر قائم ہیں جو انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے معاہدے سے نکلنے کے سلسلے میں کیا تھا۔ ٹرمپ نے آٹھ مئی سن 2018ء کو اس ترک تعلق کےاعلان پر دستخط کیے تھے۔ برطانیہ ' جرمنی اور فرانس نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ' انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ ' امریکہ ایران کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے الگ ہوگیا اور ایران کے سول نیوکلیئر پروگرام پر عائد پابندیوں کے استثنیٰ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ معاہدے کا مقصد ایران کو ایٹمی اسلحہ بنانے سے روکنا مقصود ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ' ہمیں سخت افسوس ہے کہ ایران کے تین نیوکلیئر پراجیکٹس کو دی گئی استثنیٰ کو امریکہ نے ختم کر دیا ہے. جس میں آراک ری ایکٹر کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی شامل تھا۔ بیان میں تینوں ملکوں نے کہا ہے کہ ' یہ معاہدہ ایٹمی عدم پھیلاو کے لیے ہے اور یہ تمام عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔ اس میں ایران کے ایٹمی پروگرام کی محفوظ اور پرامن سرگرمیوں کی خص...

کورونا وائرس پر خرچ ہونے والی ایک ایک پائی کا حساب موجود ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Image
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ' وفاق کی جانب سے جاری کردہ کورونا فنڈ میں سے اب تک ساڑھے پانچ ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس پر خرچ ہونے والی ایک ایک پائی کا حساب موجود ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کان کھول کر سن لیں ایم ٹی آئی ایکٹ ہر صورت لاگو ہوگا۔ ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ' اسپتالوں میں بستروں اور وینٹی لیٹرز کی تعداد کے حوالے سے ویب سائٹ بنادی گئی  ہے۔ پیر سے آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے لیکن لوگوں کو احتیاط تدابیر پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ کے حوالے سے وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ ینگ ڈاکٹروں کی روزانہ کی دھمکیوں سے تکلیف ہوتی ہے۔ یہ ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش ہوگا جس کے بعد ایکٹ پر پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' قرنطینہ سینٹرز میں تمام طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ نجی اسپتالوں میں علاج کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہونے والا ہے مگر کسی ایک ڈاکٹر کی غلطی پر تمام عملے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہیے۔

ویکسین آنے تک کرونا وائرس کہیں نہیں جائے گا، طبی ماہرین

Image
پوری دنیا میں کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ساٹھ لاکھ کے ہندسے سے بڑھ گئی ہے۔ ہفتے کی سہ پہر تک جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ' یہ تعداد 61 لاکھ سے زیادہ ہو چکی تھی۔ امریکہ بدستور مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں سر فہرست ہے۔ جہاں اس مرض میں مبتلا لوگوں کی تعداد 18 لاکھ سے زیادہ ہے۔ جب کہ ایک لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ برازیل اس فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے. جہاں مریضوں کی تعداد چار لاکھ 70 ہزار کے لگ بھگ ہے اور اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے فیرن رابنسن کے مطابق ' دوسرے علاقوں کے ساتھ ساتھ اس وبا کا تباہ کن اثر امریکی ریاست نیوڈا میں کیسینو اور دوسرے کاروباروں ہر بھی پڑ رہا ہے۔ ریاستی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ' ٹیکس کی ماہانہ وصولی میں سو فیصد اور سیاحت میں 97 فیصد کمی آئی ہے۔ یہ صورت حال امریکہ کی صرف ایک ریاست کی نہیں ہے بلکہ کم و بیش ہر ریاست بلکہ ساری دنیا کی ہے. جہاں معیشتوں کی زبوں حالی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے ک...

پاکستان:ایک دن میں کرونا وائرس سے 78 اموات، وفاقی وزیر شہریارآفریدی مہلک وَبا کا شکار

Image
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ 78 اموات اور 2961 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے ریاستیں ' سرحدی امور اور انسداد منشیات شہریارخان آفریدی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ انھوں نے خود ہفتے کے روز ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ ' ان کا کووِڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق گھر ہی میں خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ' اس وقت مجھے دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ میرے تمام ہم وطنوں کو میرے وزیراعظم کے زیرِ قیادت اس وبا سے محفوظ سے رکھے۔ I have tested positive of #COVID19 & hv isolated myself at home as per advice by medics. I need prayers & blessings. May Allah almighty help save all my countrymen from the pandemic under my PM @ImranKhanPTI — Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) May 29, 2020 ان سے قبل صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر بھی کووِڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں لیکن اب وہ صحت یاب ہوگئے ہیں۔ مارچ میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے صوبہ سندھ کے وزیر تع...

سوشل میڈیا کی اجارہ داری ختم کریں گے، ٹرمپ کی ٹوئٹر بند کرنے کی دھمکی

Image
 امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ' اگر ایسا کرنا پڑا تو قانون طور پر کیا جائے گا۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں انٹرنیٹ پر اظہار خیال کو قانونی کارروائی سے تحفظ کی فراہمی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ صدارتی حکم نامہ ٹرمپ کی طرف سے سوشل میڈیا کی کمپنیوں کو بند کرنے کی اس دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا کہ ' آوازوں کی دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ ٹرمہ کا تنازعہ منگل کے روز شروع ہوا جب ٹوئٹر نے پہلی مرتبہ صدر ٹرمپ کے دو ٹویٹس کے ساتھ  '' فیکٹ چیک '' کے لنک لگا دیے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جو اعلان یا دعویٰ صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کیا ہے. اس کے حقائق میں کوئی مسئلہ تھا۔ امریکہ کے صدر کا کہنا ہے کہ '  ٹویٹر فیکٹ چیک کا مقصد سیاسی ہے. ٹویٹر کو اگر بند کرنا پڑا تو قانونی طور پر کروں گا. سوشل میڈیا کی اجارہ داری کو ختم کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ  نے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر کے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو ضا...

اب روبوٹ کریں گے کورونا وائرس کا اسکریننگ ٹیسٹ

Image
دنیا بھر کی حکومتوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مختلف طریقوں سے اپنا ردِعمل ظاہر کیا ہے اور عالمی ادارۂ صحت نے جن چیزوں کو اس کوشش میں سب سے اہم قرار دیا ہے ان میں سے ایک اس بیماری کی تشخیص کے لیے زیادہ سے زیادہ افراد کی ٹیسٹنگ کا عمل ہے۔ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے تیار کیے گئے ڈینش روبوٹ سے ہیلتھ ورکرز کو کسی مریض کے لعاب کے نمونے لینے کے عمل سے جڑے خطرات سے بچایا جا سکتا ہے۔  اس حوالے سے '' یونیورسٹی آف ساؤتھرن ڈنمارک '' نے اعلان کیا ہے کہ ' اس کے محققین نے دنیا کا ایسا پہلا روبوٹ تیار کر لیا ہے. جو خودکار طریقے سے کووڈ انیس کے ٹیسٹ کے عمل کے لیے مریضوں کی حلق سے نمونہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس روبوٹ کا بازو تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہر ٹیسٹ کے بعد خود بخود تبدیل ہو جائے گا۔ اس ڈسپوزبل بازو سے روبوٹ روئی انسانی حلق کے عین اُس حصے سے لگاتا ہے جہاں سے کووڈ انیس کے معائنے کے لیے نمونہ لیا جانا چاہیے۔ اس کے بعد یہ روبوٹ اس روئی کو ایک برنی میں ڈال کر نمونے کو بند کر دیتا ہے۔ دس محققین کی ایک ٹیم اس روبوٹ کے پروٹو ٹائپ کو جلد سے جلد تیا...

حکومت کا اندرون ملک پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

Image
حکومت نے اندرون ملک پروازیں 20 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی اے اے کے مطابق ' یکم جون سے اسلام آباد ' کراچی ' لاہور ' پشاور اور کوئٹہ کیلئے اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ٹویٹر بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے اندرون ملک چلائی جانیوالی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے. 16 مئی کو عام حالات کے مقابلے میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران 20 سے 22 فیصد دی گئی تھی. جسے بڑھا کر 40 سے 45 فیصد کیا جارہا ہے۔ حکومت نے پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کاروبار میں اضافے فضائی سفر کیلئے بڑھتے ہوئے عوامی مطالبہ اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تناظر میں کیا گیا۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ ' یہ فیصلہ تمام ایئر پورٹ پر حفظان صحت کی بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سبب لوگوں میں پیدا ہونیوالے اعتماد کا مظہر ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ' اندرون ملک پروازوں میں اضافہ یکم جون سے کیا جائے گا. یہ پروازیں اسلام آباد' کراچی' لاہور' پشاور اور کوئٹہ کے درمیان چلیں گی۔ اس سے قبل حکومت نے گوادر اور تربت کے علاوہ تمام انٹرنیشنل ایئرپ...

پاک فوج نے بھارت کا یک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا

Image
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ' بھارتی کواڈ کاپٹر 700 میٹر اندر آگیا تھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کے ساتھ ساتھ پاکستانی حدود کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں. لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ' بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو آزاد کشمیر کے سیکٹر کونیکرن میں نشانہ بنایا گیا جو ایل او سی کے کنزلوان سیکٹر سے پاکستانی حدود کے 700 میٹر اندر گھس آیا تھا۔ اس سے قبل 27 مئی کو بھی پاک فوج نے بھارت کا ایک جاسوس کواڈ کاپٹر آزاد کشمیر کے رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا تھا۔ کواڈ کاپٹر چار پروں والا ڈرون ہے. جس میں کیمرے نصب ہوتے ہیں. اس کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے ماضی میں بھی کئی بار کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی گئی. پاک فوج پہلے بھی بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرا چکی ہے۔

لاک ڈاؤن نرم ہوگا یا سخت، 31مئی کو اجلاس طلب

Image
وزیراعظم نے 31 مئی کو قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا. جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ ملک میں کرونا وائرس سے آج ایک دن میں ریکارڈ 57 اموات اور 2639 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آئندہ دنوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عید الفطر سے قبل لاک ڈاؤن میں کی گئی نرمی جاری رکھنی ہے یا یکم جون سے اس میں مزید سختی کی جائے گی؟. اس حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے 31 مئی کو قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا. جس میں وفاقی وزراء ' وزرائے اعلیٰ ' عسکری اور این ڈی ایم اے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ٹرین سروس مزید فعال کرنے پر مشاورت کی جائے گی جبکہ پنجاب کی صبح کے وقت پارکس کھولنے ' مری اور گلیات کے سیاحتی مقامات پر ہوٹلز کھولنے کی تجاویز پر بھی غور ہوگا۔ قومی رابطہ کمیٹی میں ایس او پیز کے ساتھ ریسٹورنٹس کھولنے پر بھی غور کيا جائے گا۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 63 ہزار 905 ہوگئی جبکہ 1319 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں. جن میں ڈاکٹرز ' نرسز ' پولیس اہلکار ...