Posts

Showing posts from May 6, 2020

کرونا کا پھیلاؤ اور امریکیوں کی لاپرواہی

Image
کرونا وائرس کی وباء کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کے باوجود امريکيوں کی لاپرواہی نہیں گئی۔ امریکا میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیویارک ہے جہاں گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران 16 ہزار افراد اس وباء کے باعث لقمۂ اجل بنے لیکن ویک اینڈ پر پارکس لوگوں سے بھرے نظر آئے اور پارٹیاں چلتی رہیں۔ اس صورتحال پر ڈاکٹرز خاصے ناراض ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ' معالجین اور دیگر طبی عملہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کا علاج کر رہا ہے لیکن عوام اس طرح بے احتیاطی پر تلے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ' 2 مئی کو امریکا میں گرم ترین دن تھا. جس کے باعث لوگوں نے کرونا لاک ڈاؤن سے لاپرواہ ہو کر سن باتھ لینے کیلئے بڑی تعداد میں پارکوں کا رخ کیا۔ برطانيہ کا حال بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں وہاں بھی اب لوگ بے احتیاطی کرتے نظر آ رہے ہیں جہاں مڈل برو میں اسٹريٹ پارٹی کرنے پر 2 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

کورونا: برطانیہ،دوسرے نمبر پر آگیا

Image
عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ دوسرے نمبر پہ آگیا ہے۔ ہم نیوز ' نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات کی تعداد کے لحاظ سے یورپی ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق ' برطانیہ میں ایک ہی روز میں چار ہزار 427 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ' برطانیہ میں اس وقت کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 990 ہو گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ' برطانیہ میں ایک ہی دن میں 693 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کل تعداد 29 ہزار 427 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 556 ریکارڈ کی جا چکی ہے جب کہ مہلک وبا سے 37 لاکھ چھ ہزار دو سو چھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 12 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں. امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,396 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد ام...

کراچی: کورونا کیسز کی تعداد چھ ہزار 196 ہو گئی

Image
شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد چھ ہزار196 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ' گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 253 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 'ہم نیوز ' نے محکمہ صحت سندھ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 9 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز سے متاثرہ 132 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ' کورونا سے متاثرہ ایک مریض کا حیدرآباد میں انتقال ہوا ہے جب کہ سانگھڑ کے ایک رہائشی نے بھی داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔ ہم نیوز'  نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ ' سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرہ 148 مریضوں کی اموات ہو چکی ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ' گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 307 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبہ سندھ میں پولیس کے اے ایس پی شکارپورسمیت 100 پولیس افسران و جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ...

کرونا سے لڑنے کے لیے ترکی میں عطر کا استعمال

Image
پوری دنیا کی طرح ' ترکی میں بھی کرونا وائرس حملہ آور ہے۔ تاہم ' ترکوں نے اس سے مقابلے کیلئے اپنے روایتی رسم و رواج کا سہارا لیتے ہوئے. کولون یعنی خوشبو کا استعمال بڑھا دیا ہے۔ ترکی میں عام خیال یہ ہے کہ ' چونکہ کولون میں الکحل زیادہ مقدار میں ہوتا ہے اس لئے ہاتھوں پر موجود کرونا وائرس کو مارنے کیلئے عطر بہت سازگار ہے۔ آجکل بڑے بڑے خوشبویات بنانے والوں سے لیکر مقامی عطاروں اور کیمیا دانوں تک سب عطر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ استنبول کے سب سے بزرگ عطار ' ضیا میلی شجر ' اس وقت تقریباً نوے برس کے ہیں۔ اپنے پیشے کی وجہ سے انہیں ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن سے استثنا حاصل ہے۔ ضیا ہر روز مقامی لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنی دوا سازی کی دکان کھولتے ہیں۔ وہ خاندانی عطار ہیں اور یہ دکان گزشتہ ایک صدی سے اوپر ان کے خاندان کی ملکیت ہے۔ ان کی دکان کی دیواروں پر ان کے خاندان کی دوا سازی اور عطاری سے متعلق پیشہ ورانہ اکتساب کی سندیں عربی عبارات میں لٹکی ہوئی ہیں جو کہ ترک جمہوریہ کے وجود میں آنے سے پہلے کی ہیں۔ ضیا استنبول میں...