Posts

Showing posts from May 3, 2020

واٹس ایپ نے قرنطینیہ کے دنوں میں صارفین کو اپنے چاہنے والوں سے مزید قریب کردیا، خوشخبری جانئے

Image
اس سے قبل واٹس ایپ اور فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے گزشتہ ہفتے اس کی آزمائش کی تھی جس کے بعد باضابطہ طور پر واٹس ایپ ویڈیو میں ایک وقت میں شرکاء کی تعداد 8 کردی گئی ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق ' کووڈ 19 کی عالمی وبا کے باعث دوست ' عزیز اور قرابت دار ایک دوسرے سے دور ہیں اور اس کے بعد واٹس ایپ پر وائس اور ویڈیو کال میں تیزی آئی ہے۔ اس ضمن میں گروپ کالنگ بہت مفید ہے. کیونکہ ایک وقت میں بہت سے لوگ باہم مل کر بات چیت کرسکتے ہیں۔ اسی وجہ سے اب شرکاء کی تعداد بڑھا کر 8 تک کردی گئی ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق ' عین پیغامات کی طرح ویڈیو کالنگ اور کانفرنس میں بھی ایک سرے سے دوسرے سرے تک مکمل انکریپشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔ واٹس ایپ کے صارفین اب ترقی پذیر ممالک سے بھی تعلق رکھتے ہیں جو ارزاں طریقے سے ایک دوسرے سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں۔ قرنطینہ کے دوران دنیا بھر میں واٹس ایپ ویڈیو کالنگ میں صارفین کی جانب سے اضافہ ہوتا جارہا ہےاور اسی کے پیشِ نظر اب واٹس ایپ میں ان ویڈیو کالر کی تعداد بڑھادی گئی ہے۔ بعض اعدادوشمار کے مطابق ' واٹس ایپ کالنگ میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم واٹس ...

سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کر کے اپنا اور عوام کا نقصان کر رہی ہیں، فواد چوہدری

Image
اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ ' پاکستان کی سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کر کے اپنا اور عوام کا نقصان کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ' پارلیمان کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے. عوامی نمائندوں کو اس مشکل وقت میں فیصلہ سازی کے عمل میں لازما شریک ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ' حالات نارمل ہونے کے بعد عمارت میں بھی سیشن ہو سکتا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے روبوٹ پیش کردیئے گئے

Image
میڈیارپورٹس کے مطابق ' جاپان میں ہوٹلوں کو ایسے مریضوں کے گھروں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے. جن میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا اور ان کی علامات ہلکی ہیں اور انہیں اسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ روبوٹ کا استعمال نرسوں پر دباو کم کرنے کے لیے کیا گیا . ایسے ہی ایک ہوٹل میں روبوٹ نے ماسک لگا رکھا ہے. اور وہ مہمانوں کو کہتا ہے کہ' ماسک لگائیں۔‎

عمران خان کے قریبی ساتھی نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطل کرانا چاہتے ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود

Image
سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ ' وزیر اعظم عمران خان کے کچھ قریبی لوگ جو کابینہ میں شامل ہیں وہ نواز شریف اور مریم نواز کی سزا کو معطل کروانا چاہتے ہیں۔ جی این این کے پروگرام '' لائیو وود ڈاکٹر شاہد مسعود '' میں انکشاف کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ' جیسے شیخ رشید نے آج کہا ' نواز شریف کی سزا ختم کروانے کی بات چل رہی ہے. تو اس میں ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ ' نیب کو مکمل ختم کر دیا جائے اور دوسرا یہ کہ اس میں چند ایسی شقیں شامل ہو جائیں جس سے نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطل ہو جائے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ ' اس پر وزیر اعظم عمران خان کے چند قریبی ساتھی بھی ایسا ہی چاہتے ہیں خاص طور ان میں کابینہ کے وہ لوگ شامل ہیں جو پچھلی حکومتوں کا حصہ رہے. لیکن عمران خان ذاتی طور پر اس بات کو ناپسند کرتے ہیں۔

کپڑے سے متعلقہ تمام صنعتیں جلد کھول دی جائیں گی، وزیراطلاعات پنجاب

Image
پنجاب میں مرحلہ وار کاروبارکھولنے سے متعلق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کپڑے کی صنعت اور دیگر کاروبار آہستہ آہستہ کھولے جائیں گے۔ ایک بیان میں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ' کپڑے کی انڈسٹری سے متعلقہ تمام صنعتیں جلد کھول دی جائیں گی۔ یئرڈریسز اوردیگر چھوٹے کاروباری مراکزکو کام کرنے کی اجازت دی جائیگی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ' کاروبارکھولنے کا فیصلہ بے روزگاری کی روک تھام کیلئےکیاگیا ہے۔ کاروبارکھولنے کیلئے حکومتی ایس اوپیز پرعمل کیا جائے گا۔ ذرائع  کے مطابق ' وزارت صنعت پنجاب کی جانب سے تیار کردہ سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی ہیں۔ ذرائع صوبائی وزارت صنعت نے بتایا ہے کہ ' مارکیٹوں کو مخصوص ایام میں حفاظتی اقدامات کے بعد کھولا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ' کھلنے والی مارکیٹوں کے عہدیدار حفاظتی اقدامات کے ذمہ دار ہوں گے تاہم اس ضمن میں باقاعدہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ واضح رہے کہ ' ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور...