Posts

Showing posts from March 31, 2020

کورونا وائرس جوتوں کے تلے پر پانچ دن تک زندہ رہ سکتا ہے

Image
لاہور: کورونا وائرس جوتوں کے تلے پر پانچ دن تک زندہ رہ سکتا ہے. طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ' جوتوں کے تلوے کورونا وائرس کا محفوظ ٹھکانہ ہے. جہاں وہ موجود ہوسکتے ہیں. ماہرین کا کہنا ہے کہ ' جوتوں کے تلووں میں پہلے سے ہی کئی جراثیم ہوتے ہیں اس لئے کورونا وائرس باآسانی یہاں پہنچ سکتا ہے اور پانچ یا اس سے زیادہ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ بالخصوص ایسے جوتے جنہیں پہن کر سپرمارکیٹ ' ہوائی اڈے یا عوامی ٹرانسپورٹ اور مقامات کا رخ کیا گیا ہو تو ان میں کورونا وائرس کے ہونے کے وسیع امکانات موجود ہوسکتے ہیں. بارہ سال قبل کی گئی تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ جوتوں کے تلوے میں بیک وقت چار لاکھ سے زیادہ جراثیم اور لاکھوں وائرس ہوتے ہیں۔ کورونا وائرس کپڑے ' ربڑ اور چمڑے سمیت ہر طرح کے جوتوں اور چپلوں میں زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس حوالے سے مشورہ دیا گیا ہے کہ ' اگر باہر سے آئیں تو لازمی طور پر جوتوں کو گھر سے باہر ہی اتاری اور پھر انہیں اچھی طرح دھوئیں. جوتوں کو جراثیم کش ادویات سے صاف کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے. جبکہ ایسے افراد جن کا باہر جانا ضروری ہے ا...

وہ 9 ممالک جہاں کرونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا

Image
افریقہ : وہ 9 ممالک جہاں کرونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا. افریقہ کے 8 ممالک اور شمالی کوریا میں کرونا کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا. دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد 7 لاکھ سے زائد 34 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق 100 سال کے دوران پہلی عالمی وبا کرونا وائرس تقریباً دنیا کے بیشتر ممالک کو متاثر کر چکی ہے۔ تاہم شمالی کوریا سمیت دنیا کے 9 ممالک ایسے ہیں جہاں سے کرونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا. بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا سمیت افریقہ کے 8 ممالک کےحکام دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے ملک میں اب تک کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا. جن افریقی ممالک سے کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا. ان میں سرا لیون ' برونڈی ' ملاوی ' جنوبی سوڈان ' ساو تومے ' بوٹسوانا ' کوموروس اور لیسوتھو شامل ہیں۔ اس حوالے سے کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ' اگر تو واقعی یہ دعویٰ حقیقت ہے' تو اس کی بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ یہ ممالک پوری دنیا سے کٹے ہوئے ہیں. یہ ممالک بہت غریب ہیں اور بین الاقوامی دنیا کیساتھ زیادہ آمد و رفت نہیں کرتے شاید اسی لیے وہا...

پاکستان میں پایا جانا والا کرونا وائرس چین اور دیگر ممالک میں پائے جانے والے وائرس سے مختلف نکلا

Image
کراچی: پاکستان میں پایا جانا والا کرونا وائرس چین اور دیگر ممالک میں پائے جانے والے وائرس سے مختلف نکلا. ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سینٹر کے ڈیپارٹمنٹ سینٹرفار جینومکس ریسرچ میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہاں پایا جانے والا کورونا وائرس کورونا کی فیملی کے دو وائرس سے مل کر بنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ' پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا گیا ہے. ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ ' پاکستانی سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں پایا جانے والا کرونا وائرس کی قسم دوسرے ممالک کےکرونا وائرس سے مختلف ہے۔ اس حوالے سے کراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سینٹر کے ڈیپارٹمنٹ سینٹرفار جینومکس ریسرچ میں تحقیق کی گئی۔ ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ ' پاکستان میں پایا جانے والا کرونا وائرس کرونا کی فیملی کے دو وائرس سے مل کر بنا ہےجس کے نتیجے میں پانچ مختلف قسم کے آئسوفارمز بن گ...

کورونا: ڈاکٹروں کے لیے اضافی تنخواہ کا اعلان

Image
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے' کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے  پاکستانی صنعتکاروں سے گزارش کی تھی کہ' وہ بلوچستان کے عوام کے لیے اپنا حصہ ڈالیں لیکن دو ہفتے گزر گئے مگر کسی نے جواب نہیں دیا۔ ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ' جب چینی حکومت سے مدد کی درخواست کی تو اس نے فوری طور پر بھرپور و مثبت جواب دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کورونا وائرس کی سنگینی کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ' یہ سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس میں مخیر حضرات کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ جام کمال نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ' ملکی صنعتکاروں نے دو ہفتے گزر گئے مگر صوبائی حکومت کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا. حالانکہ حب میں انہی صنعتکاروں کو سہولتیں دی ہوئی ہیں اور جب کوئی چھوٹا سا بھی مسئلہ ہو تو وہ فوراً آجاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ ' بلوچستان حکومت کی درخواست پر چین ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھیج رہا ہے. جب کہ چینی ڈاکٹرز بلوچستان کے ڈاکٹروں و تیکنیکی عملے کو تربیت بھی فراہم کریں گے۔ ہم نیوز کے مطابق جام کمال نے کہا کہ ' چینی کمپنی ن...

کورونا وائرس کا خدشہ، اسرائیلی وزیر اعظم نے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی

Image
یروشیلم: اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتین یاہو نے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطاً خود ساختہ تنہائی (سیلف آئیسولیشن) اختیار کرلی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے یہ فیصلہ ' اپنے ایک قریبی پارلیمانی ساتھی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کیا ہے. نیتن یاہو وزارت صحت کی جانب سے تجویز کیے گئے 14 روز کے آئسولیشن میں رہیں گے اور اس دوران اپنی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہیں گے۔ کورونا سے متاثرہ ممبر کا نام سامنے نہیں آیا. تاہم کہا جارہا ہے کہ' وہ گذشتے ہفتے پارلیمنٹ میں اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے. اسرائیلی وزیراعظم کے علاوہ نتین یاہو کے دفتر کے متعدد ارکان نے بھی خود کو الگ کرلیا ہے. اور سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 70 سالہ نتین یاہو کا کورونا ٹیسٹ کل ایک بار پھر کیا جائے گا اس سے قبل15 مارچ کو بھی ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا. تاہم وہ منفی آیا تھا ۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں اب تک 4 ہزار 347 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے. جب کہ اس سے 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم کا کورونا سے نمٹنے کے لیے ‘ٹائیگر فورس’ بنانے اور ریلیف فنڈ کا اعلان

Image
وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے  '' پرائم منسٹر'' کورونا ریلیف فنڈ  قائم کرنے اور نوجوانوں پر مشتمل ''  ٹائیگر فورس '' بنانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ' وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' میرے پاکستانیوں اس وقت پوری دنیا کروناوائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے. ہرملک اس وقت اپنی استعداد کے مطابق کرونا کے خلاف لڑ رہا ہے. اس وقت دنیا میں کرونا کے خلاف کامیاب ہونے والا ملک چین ہے. چین نے ووہان میں 2 کروڑ لوگوں کو لاک ڈاؤن کیا اور کامیاب ہوگیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ' ہمارے ملک میں 25 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے. ہم لاک ڈاؤن کرلیں تو ایسے لوگوں کو راشن بھی فراہم کرنا ہوگا. ہم لوگوں کو راشن فراہم نہیں کرسکتے تو لاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں ہوسکتا۔ کرونا وائرس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ' یہ وائرس امیر یا غریب کا فرق نہیں کرتا. دنیا میں دیکھ لیں کیا ہو رہا ہے. برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ وزیراعظم نے بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ' نریندر مودی نے 2،3 دن پہلے ...

تیل کی فی بیرل قیمت 20 ڈالرزسے کم ہوکر 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

Image
 کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن' کرفیو' گاڑیاں' ریل گاڑیاں اور پروازیں بند ہونے سے تیل کی فی بیرل قیمت بیس ڈالرزسے کم ہوکر بیس سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکچینج میں مندی دیکھی گئی. یوایس خام تیل ویسٹ ٹیکساس کے فی بیرل سودے 19ڈالر 85سینٹ میں فروخت ہوئے جبکہ برینٹ کی فی بیرل قیمت 11سینٹ کم ہوئی۔ مستقبل کے سودے 21ڈالر 76سینٹ پر بند ہوئے.گزشتہ ماہ تیل کی قیمتوں میں نصف سے بھی زائد کمی ہوئی تھی. اگر لاک ڈانز کی یہی صورتحال رہی تو تیل کی قیمت مزید کم ہوگی۔

پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مزید 3مریض دم توڑ گئے

Image
پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید '' 3 مریض'' دم توڑ گئے ہیں ج.س کے بعد صوبے میں وبائی مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق' پنجاب میں کورونا کے 651 مصدقہ مریض ہیں. جن میں سے ڈی جی خان 207 اورملتان میں 89 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ رائے ونڈ قرنطینہ میں 27 '  فیصل آباد میں 5 ' لاہور 128 ' گجرات 62 ' گوجرانوالہ 11 اور جہلم میں 28 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ' راولپنڈی40 ' ملتان 2 ' فیصل آباد 9 ' منڈی بہاوَ الدین 4 ' ناروال ایک ' رحیم یار خان3 ' وہاڑی 2اور سرگودھا میں 2 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ' اٹک ایک ' بہاولنگر 2 '  میانوالی میں 3 ' ننکانہ صاحب 13'  خوشاب ایک ' بہاولپور ایک ' ڈی جی خان میں 5 ' حافظ آباد 5 اور قصور میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ' تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔

بھارت کے دیہاتی لوگ خود کو درختوں پر آئسولیٹ کرنے لگے

Image
بھارت میں لوگوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے مجبوراً درختوں پر آسولیشن اختیار کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ' بھارت کے جنوبی شہر چنئی سے مغربی بنگال کے پورولیا ضلع میں آنے والے 7 افراد کو حکام کی جانب سے  '' قرنطینہ '' میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ ان 7 افراد پر مشتمل اس گروپ نے گھروں میں الگ جگہ موجود نہ ہونے پر اپنے گھر والوں اور پڑوسیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے درخت کی شاخوں میں بستر بنالیے۔ درخت پر  '' قرنطینہ '' کے دن گزارنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ ' دیہی ڈاکٹر نے ہمیں گھر پر الگ رہنے اور قرنطینہ میں دن گزارنے کی ہدایت کی تھی. لیکن گاؤں میں ذاتی کمرے نہیں ہیں تو ہم نے فیصلہ کیا گیا درختوں پر قرنطینہ کے دن گزاریں۔ بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ ' ہم اپنی مرضی سے درختوں پر رہ رہے ہیں. ہمیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ بھارت میں ٹرین کی بوگیاں آئسولیشن سینٹر میں تبدیل دوسری جانب انڈیا کی ریاست آسام میں ریلوے حکام نے ٹرین کی بوگیوں کو کورونا وائرس کے شکار مریضوں کے لیے قرنطینہ میں بدل دیا ہے۔ گوہاٹی شہر کے ریلوے سٹیشن پر ...

کورونا: دنیا میں جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہزار 19 ہو گئی

Image
عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہزار 19 ہو گئی ہے۔ ہم نیوز' نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہےکہ پوری دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد سات لاکھ 72 ہزار 46 ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ' اب تک مہلک مرض کی لپیٹ میں آنے کے بعد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو جانے والے افراد کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 243 ہوگئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں اب تک دو ہزار 866 ' اٹلی میں گیارہ ہزار 591 ' اسپین میں سات ہزار 340 ' چین میں تین ہزار 304 ' جرمنی میں 560 ' فرانس میں تین ہزار 24 اور ایران میں دو ہزار 57 افراد کی اموات ہوئی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ' برطانیہ میں ایک ہزار408 ' سوئٹزرلینڈ میں 348 ' بیلجیم میں 513 ' نیدرلینڈ میں864 ' ترکی میں 168 ' جنوبی کوریا میں 158 ' آسٹریا میں 108 ' کینیڈا میں 67 اور پرتگال میں140افراد کا انتقال ہوا ہے۔ ہم نیوز نے ذرائع ابلاغ کے حوالےسے بتایا ہے کہ ...