Posts

Showing posts from April 26, 2020

واٹس ایپ گروپ کال میں اب 8افراد شامل ہو سکیں گے

Image
سمارٹ فون کے مشہور ترین میسنجر واٹس ایپ نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن دیکھتے ہوئے صارفین کیلئے زبردست سہولت متعارف کرادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ' اب واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین آڈیو یا ویڈیو کال گروپ میں آٹھ افراد کو شامل کرسکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ میں اس سے قبل گروپ کال کے دوران صرف چار افراد کو شامل کیا جا سکتا تھا۔واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ' وہ واٹس ایپ کو اپڈیٹ کرکے فراہم کی جانے والی نئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ٹیلی میڈیسن: مریضوں اور ڈاکٹروں کا انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ

Image
امریکہ میں کرونا وائرس کا زور مارچ کے وسط سے شروع ہوا اور اس سے بچنے کی سب سے موثر احتیاط یہ تھی کہ ایک دوسرے سے ممکن حد تک دور رہا جائے. یعنی وائرس کی پہنچ سے بہت دور. اس پابندی کے بعد لوگوں نے متبادل طریقے تلاش کرنے شروع کر دیے۔ ایسے حالات میں وہ مریض کیا کرتے جنہیں کرونا نہیں مگر معالج سے مشورہ اور تشخیص کی ضرورت پڑتی ہے۔ امریکہ میں فون یا ای میل کے ذریعے رابطہ پہلے بھی ہوا کرتا تھا۔ مگر '' آٹے میں نمک کے برابر'' تقریباً ایک فی صد۔ مگر اب یہ تناسب بہت بڑھ گیا ہے۔ ایک نئے مطالعے کے مطابق تیس فی صد مریض ٹیلی وزٹ کے ذریعے ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں۔ وہ ویڈیو کے ذریعے مریض کا معائنہ کرتے ہیں اور دوا تجویز کرتے ہیں۔ ہارورڈ یونی ورسٹی کے ریسرچ سکالرز کے مطابق ' یہ ایک ڈرامائی تبدیلی ہے۔ ہارورڈ میڈیکل سکول کے پروفیسر مہروترا کہتے ہیں کہ ' یہ ایک تبدیلی ہے جو عشروں میں رونما ہو سکتی تھی. مگر ان حالات کی بدولت یہ چند دنوں میں دیکھنے میں آئی۔ اچھی بات یہ تھی کہ ' رابطے کا یہ طریقہ بالکل نیا نہیں تھا۔ امریکہ کے دیہی علاقوں میں جہاں کلنک تک پہنچنا دشوار تھا. وہ...

ہیکرز کا ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی اور عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ پر حملہ

Image
ہیکرز نے '' ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی '' اور ''عالمی ادارہ صحت'' کی ویب سائٹ پر حملہ کر دیا. جس میں ہیکرز نے بائیو سیفٹی مرکز کو نشانہ بنایا۔ کورونا وائرس کے بعد چین پر ہیکرز نے حملہ کر دیا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہیکرز نے ''ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی'' اور   ''عالمی ادارہ صحت'' کی ویب سائٹ پر حملہ کر دیا۔ روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ ' ہیکرز نے چینی شہر ووہان کے بائیو سیفٹی مرکز کو نشانہ بنایا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ادارے کے 450 ای میل پاس ورڈ ہیک کر کے آن لائن شیئر کر دیے گئے۔

ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے شکنجے سے چھڑوانا ہے، وزیر اعظم عمران خان

Image
 وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ' ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے مضبوط شکنجے سے چھڑوا کر نادار شہیریوں کو غربت سے نجات دلانی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے 24ویں یوم تاسیس پر ٹوئٹ میں خصوصی بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ' 24برس قبل آج ہی کےدن تحریک انصاف نے قائد کےوڑن کی روشنی میں پاکستان کوایک جدیداسلامی فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالنے کےاپنے نصب العین کی جانب سفرکا آغازکیا۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ہمیں دو اہم سنگ میل طے کرنا ہوں گے جس میں سب سے پہلے قانون کی ایسی بالادستی کا قیام ہے کہ اس کی نظرمیں سب برابراورطاقتور اسکےتابع ہوں۔ اس کے بعد ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے مضبوط شکنجے سے چھڑوا کر انکی ازسرِ نو اور قدرے منصفانہ تقسیم کہ محروم اور نادار شہریوں کیلئے غربت سے نجات ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ' ہماری یہ جدوجہد کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ طویل ' کٹھن اور صبر آزما رہی ہے۔ آج میں اپنے ان بانی اراکین ' نعیم الحق ' احسن رشید اور سلونی بخاری کو بھی یاد کرنا چاہتا ہوں جن کی رفاقت سے آج ہم محروم ہیں۔

چین سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

Image
 چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف آئٹم کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ' میڈیکل ریلیف آئٹمزمیں پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس ' سرجیکل ماسک ' حفاظتی لباس ' این 95 ماسک اور وینٹیلیٹر شامل ہیں جب کہ' میجر جنرل ہوانگ چنگزین کی سربراہی میں چینی طبی ٹیم کل پاکستان پہنچ چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ' چین کی میڈیکل ٹیم میں وبائی امراض' آئی سی یو' پلمنالوجی اور نرسنگ کے ماہرین شامل ہیں۔ ماہرین کی یہ ٹیم ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں دو ماہ تک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرے گی۔

کوروناوائرس کےباعث سابق وزیراعظم کی کارڈیک کیتھرائزیش ملتوی

Image
سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی کوروناوائرس کےباعث کارڈیک کیتھرائزیشن ملتوی ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق ' ن لیگ کےقائدکےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کاٹوئٹ میں کہناہےکہ ' نوازشریف کی کارڈیک کیتھرائزیشن/ کورونری انٹروینشن ملتوی ہوگئی ہے۔ As high risk patient, Former PM #NawazSharif’s Cardiac Catheterization/Coronary Intervention was postponed to be rescheduled at a later date amidst COVID19 Pandemic, as Public/Private Hospitals limited their admissions/procedures. Presently managed on aggressive medical therapy. — Dr. Adnan Khan (#StayHomeSaveLives) (@Dr_Khan) April 25, 2020 ڈاکٹرعدنان کاکہناہےکہ ' نوازشریف کاعلاج کوروناوباکےباعث بعدمیں ری شیڈول کیاجائےگاکیوں کہ سرکاری ونجی اسپتالوں نے داخلوں کاعمل محدودکردیاہے۔ ڈاکٹرعدنان کےمطابق ' سرجری نہ ہونےکہ وجہ سےاس وقت نوازشریف کودواؤں کےبھاری ڈوزپررکھا گیاہے۔ واضح رہےکہ ' سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سےعلاج کی غرض سےلندن میں مقیم ہیں جہاں ان کےمسلسل ٹیسٹ اورطبی معائنہ کیاجارہاہے۔

تاجروں نے آن لائن کاروبار کھولنے سے متعلق ایس او پی مسترد کردی

Image
آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین نے آن لائن کاروبار کھولنے سے متعلق ایس او پی مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق ' آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے اپنے بیان میں آن لائن کاروبار کھولنے سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تیار کردہ ایس او پی تیار کو مسترد کردی۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ' آن لائن کاروبار کا ایس او پی سندھ حکومت کا تکنیکی انکار ہےکیونکہ اس سہولت سے صرف 5 فیصد تاجر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ چیئرمین عتیق میر نے کہا کہ ' لاکھوں افراد کسی احتیاط کے بغیر شہر میں گھوم رہے ہیں. لاک ڈاؤن پر عمل نہ کروایا تو ہمیں بھی کاروبار کھولنے کا اختیار ہے۔ 'آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے مزید کہا کہ حکومتی ٹیم سے مذاکرات کرنے والے تاجر ٹریپ ہوگئے. تاجروں کو اجازت کے لیے 6 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع کروانی ہوں گی۔ اس موقع پر رہنما صدر الائنس آف مارکیٹ فہیم نوری کا کہنا ہے کہ ' حکومت نے تاجروں سے مذاکرات نہیں مذاق کیا ہے. تاجروں کو آن لائن کاروبار کے نام پر بیوقوف بنایا گیا ہے. حکومت جب تک چاہے لاک ڈاؤن ک...

بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 15 دنوں کی توسیع

Image
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 15 دنوں کی توسیع کر دی ہے۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ' پاکستان کا بین الاقوامی فضائی آپریشن 15 مئی تک بند رہے گا. جبکہ خصوصی پروازوں اور چارٹر طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ' بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے طیاروں کو پابندی سے استثنی ٰحاصل ہوگا۔