ڈبلیو ایچ او: پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ 55 فیصد تک ہوگیا ہے
ہوشیار۔ خبردار، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ ' پاکستان میں مقامی منتقلی کے ذریعے کورونا وائرس کا پھیلاؤ 55 فیصد تک ہوگیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی اکثریت ان افراد میں ہے جن میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا ۔ سب سے زیادہ ٹیسٹ پنجاب جبکہ سب سے کم ٹیسٹ خیبرپختونخوا میں کئے گئے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ' اب تک سامنے آنے والے تقریبا 6 ہزار کیسز میں سے 3ہزار 286 یعنی 55فیصد وہ ہیں جنہیں مقامی طور پر وائرس لگا۔ پاکستان میں کئے گئے. کُل تقریبا70 ہزار ٹیسٹوں میں سے 41 ہزار پنجاب میں کئے گئے، سندھ کا دوسرا نمبر ہے جہاں 13 ہزار ٹیسٹ کئے گئے۔ سب سے کم ٹیسٹ خیبرپختونخوا میں کئے گئے جہاں صرف 107 ٹیسٹ فی دس لاکھ بنتی ہے۔ خیال رہے کہ ' ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 292 فراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 150 ، پنجاب میں 71 ، بلوچستان میں 32 خیبرپختونخوا میں 27 جبکہ اسلام آباد میں 9 اور گلگت بلتستان میں 3 کورونا وائرس کے کیسز کی...