Posts

Showing posts from May 22, 2020

کروڑوں ڈالر مالیت کی کتابیں، مسودے اور دستاویزات

Image
پاکستان کے بڑے شہروں میں پرانی کتابیں فٹ پاتھ پر فروخت کی جاتی ہیں یا چھٹی والے دن ٹھیلے سج جاتے ہیں۔ چند ایک دکانیں ایسی ہوں گی جہاں صرف پرانی کتابیں دستیاب ہوں۔ لیکن ' مغربی ممالک میں یہ بہت بڑا کاروبار ہے اور پرانی کتابوں کی دکانوں کے ویسے ہی سلسلے ہوتے ہیں جیسے ریسٹورنٹس یا ملبوسات کے اسٹورز کی چین ہوتی ہے۔ اردو میں قدیم مخطوطے یا مشہور لوگوں کی دستخط کی ہوئی کتابیں معمولی قیمت پر مل جاتی ہیں۔ لیکن ' امریکہ یا یورپ میں ایسی کتابیں باقاعدہ نیلام کی جاتی ہیں اور بعض اوقات ان کی قیمت ہیرے جواہرات سے زیادہ ہوتی ہے۔ اب تک 13 کتابیں ' مخطوطے یا دوسری دستاویزات ایسی ہیں جو ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ میں نیلام ہوئی ہیں۔ یہ سب کئی سو سال پرانی ہیں اور خریدنے والوں نے انھیں سرمایہ کاری کی غرض سے نہیں بلکہ اپنے کتب خانے میں محفوظ کرنے کے لیے حاصل کیا۔ تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی فروخت ہونے والی کتاب بک آف مورمون کا مسودہ ہے جسے 1830 میں مورمون فرقے اور لیٹر ڈے سینٹ تحریک کے بانی جوزف اسمتھ نے تحریر کیا تھا۔ ستمبر 2017 میں چرچ آف جیزز کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس نے اسے...

کسی مافیا کو نہیں چھوڑوں گا ،وزیراعظم

Image
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ' کوئی چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو. جرم کی معافی نہیں ملے گی۔ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے شوگر کمیشن کے سربراہ واجد ضیاء کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ' آپ نے تحقیقات کے دوران بہترین کام کیا۔ وزیراعظم اور کابینہ اراکین نے کہا کہ پوری تحقیقاتی رپورٹ میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ' حکومت میں آکر پتہ چلا کہ ملک مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے. جس طرف دیکھو مافیا سرگرم ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ' مافیا کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ان مافیاز کے خلاف لمبی جدوجہد کی ہے. اس سے کسی صورت موقف سے یچھے نہیں ہٹوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ ' کوئی چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو. اسے جرم کی معافی نہیں ملے گی۔ ملک کو بری طریقے سے لوٹا گیا ہے مگر اب قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ' مجھے خوشی ہے کہ پوری کابینہ کرپشن کے خلاف جنگ میں میرے ساتھ ہے۔ میں وہی کام کر رہا ہوں جو عوام کیلئے بہتر ہے۔

ویڈیو: چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی

Image
چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ منظ عام پر آگئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ' کس طرح شوگر مافیا نے کاشتکاروں کو دھوکا دیا. سبسڈی سے فائدہ اٹھایا اور ایسے حالات پیدا کئےجن سے چینی کی قیمتیں غیر معمولی طور پر بڑھ گئیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کے دوران رپورٹ کے مندرجات سے پردہ اٹھایا۔

پاک چین تعلقات پر ایلس ویلز کا بیان بے بنیاد ہے، چین

Image
 پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کے ترجمان نے امریکہ کی اسٹیٹ سیکریٹری ایلس ویلز کے پاک چین تعلقات اور سی پیک کے متعلق جاری کردہ بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ' چینی سفارتخانے کے ترجمان نے جبوبی ایشیا کے لیے امریکہ کی نائب سیکریٹری ایلس ویلز کے بیان کو پاک چین تعلقات کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مضموم کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 69 سالوں سے بہترین سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ ترجمان کے مطابق ' پاکستان اور چین ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ' ترجمان نے کہا ہے کہ ' چین نے کبھی پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ نہیں کیا اور نہ کبھی داخلی امور میں مداخلت کی ہے۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ' چین نے سی پیک منصوبوں میں 25 ارب ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے جب کہ امریکہ نے 2012 سے 2019 کے درمیان پاکستان میں صرف ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔ ہم نیوز کے مطابق ' چینی سفارتخانے کے ترجمان نے اس عزم کا اعا...

سندھ: جمعۃ الوداع اور نمازعید کے اجتماعات کیلئے ہدایات جاری

Image
جمعتہ الوداع اور نماز عيد کے اجتماعات کیلئے محکمہ داخلہ سندھ نے ہدايات جاری کردیں. کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ايس او پيز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے جمعۃ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز پر مشتمل ہدايت نامہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو ارسال کرديا. جس کے ساتھ وفاقی وزارت داخلہ کا اجازت نامہ بھی منسلک ہے۔ سندھ حکومت نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جمعۃ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کیلئے 20 نکاتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ حکومتی احکامات کی روشنی میں جمعۃ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات صرف کھلے مقامات پر منعقد کئے جاسکیں گے. کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اجتماعات کے مقامات پر اضافی سیکیورٹی کا انتظام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے علمائے کرام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی جمعۃ الوداع' نماز عید اور دیگر اجتماعات کے کھلے مقامات پر انعقاد کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ چھوٹی مساجد میں اجتماعات سے گریز کیا جائے۔...