Posts

Showing posts from May 28, 2020

ٹڈی دل کیخلاف آپریشن، کسانوں کیلئے ہیلپ لائن قائم

Image
ملک بھر میں ٹڈی دل کیخلاف آپریشن جاری ہے. این ڈی ایم اے نے فصلوں کو نقصان پہنچانے والے کیڑے کی اطلاع دینے کیلئے ہاٹ لائن کا آغاز کردیا۔ فخر امام کہتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کہ وجہ سے بلوچستان سے ٹڈی دل واپس نہیں گئے۔ ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ' ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کی شکایات کے اندارج اور ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گيا ہے. ٹڈیوں کی موجودگی کی اطلاع اور اسپرے کیلئے ہاٹ لائن یونیورسل نمبر کا آغاز کردیا۔ کسان چوبیس گھنٹے 111222999-051 پر رابطہ کرکے اپنی شکایات کا اندراج اور مدد طلب کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزير فخر امام کا کہنا ہے. موسمياتی تبدیلی کی وجہ سے بلوچستان ميں آنے والا ٹڈی دل واپس نہيں گیا. حکومت اس پر قابو پانے کیلئے اقدمات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ' مارچ 2019ء میں ٹڈی دل بلوچستان میں داخل ہوا تھا. پاک آرمی کے 9 ہزار جوان امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہيں. کئی مقامات پر اسپرے مہم شروع کردی گئی ہے۔

پاکستان کی بھارت میں بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کی مذمت

Image
 پاکستان نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' دنیا کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا سامنا ہے لیکن آرایس ایس اوربی جے پی ہندوتوا ایجنڈے کے فروغ میں مصروف ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ' ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کا آغاز اسی حوالے سے ایک اور قدم ہے۔متنازعہ بھارتی اقدامات،مسلمانوں کا قتل اور انہیں مسلسل دیوار سے لگانے کے ثبوت ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ' بابری مسجد کی جگہ مندر کا قیام بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے متنازعہ فیصلے کا تسلسل ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھارت کے جھوٹے سیکولر ازم کا پردہ چاک کردیا تھا۔ فیصلے نے یہ بات واضح کر دی تھی کہ ' بھارت اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ ملک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ ' بھارت کے ایسے اقدمات اقلیتوں اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔پاکستان زہرآلود نظریات اورانتہاپسندانہ بھارتی سوچ سے دنیا کو مسلسل آگاہ کر رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کی آج سے منگل تک طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی

Image
 ہوشربا گرمی کے بعد اب بادل برسیں گے. محکمہ موسمیات نے آج سے منگل تک طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ ملک بھر میں گرمی اپنے عروج پر ہے. گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا۔ ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینطیر آباد میں 51 ' جیکب آباد ' موہنجوداڑو ' دادو ' لاڑکانہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم خیبر پختونخوا مالم جبہ اور کشمیر گڑھی دوپٹہ میں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ' آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم رات کے وقت کشمیر' جنوبی پنجاب ' بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے  آج سے منگل تک طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے نے طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی. تمام صوبائی محکمہ جات ' این ایچ اے ' ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہ...

کیا افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی ممکن ہے؟

Image
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ' امریکہ افغانستان میں اس وقت ایک پولیس فورس کے طور پر کام کر رہا ہے. نہ کہ ایک لڑنے والی قوت کی حیثیت سے جو کہ دراصل وہ ہے۔ اور 19 سال کے بعد وقت آگیا ہے کہ افغان خود اپنے ملک کی پولیس فورس کا کام سنبھالیں اور ہم اپنی افواج کو واپس وطن لے آئیں۔ لیکن ' گہری نظر رکھیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے اور اگر ضروری ہو تو برق رفتاری سے کارروائی کریں۔ حالانکہ یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے جو غیر متوقع ہو کیوںکہ عرصے سے اس بارے میں اشارے دئے جا رہے ہیں اور خاص طور سے ایک ایسے وقت میں ایسا بیان منطقی اعتبار سے غلط بھی نہیں ہے. جبکہ امریکہ میں صدارتی انتخابات سر پر ہیں جو حالات کے تناظر میں دونوں ہی پارٹیوں کے امیدواروں کے لئے مشکل نظر آتے ہیں۔ لیکن ' اس خطے کے حالات پر نظر رکھنے والے ماہرین اور تجزیہ کاروں کے خیال میں اگر واقعی ایسا ہوا کہ امریکہ افغانستان کے متحارب دھڑوں کے درمیان کوئی قابل عمل معاہدہ کئے بغیر اور وہاں کوئی وسیع البنیاد حکومت قائم کئے بغیر نکل آیا جس کے ساتھ ہی ظاہر ہے کہ دوسری بین الاقوامی افواج بھی نکل آئیں گی. ت...