ٹڈی دل کیخلاف آپریشن، کسانوں کیلئے ہیلپ لائن قائم

ملک بھر میں ٹڈی دل کیخلاف آپریشن جاری ہے. این ڈی ایم اے نے فصلوں کو نقصان پہنچانے والے کیڑے کی اطلاع دینے کیلئے ہاٹ لائن کا آغاز کردیا۔ فخر امام کہتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کہ وجہ سے بلوچستان سے ٹڈی دل واپس نہیں گئے۔
ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ' ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کی شکایات کے اندارج اور ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گيا ہے. ٹڈیوں کی موجودگی کی اطلاع اور اسپرے کیلئے ہاٹ لائن یونیورسل نمبر کا آغاز کردیا۔
کسان چوبیس گھنٹے 111222999-051 پر رابطہ کرکے اپنی شکایات کا اندراج اور مدد طلب کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزير فخر امام کا کہنا ہے. موسمياتی تبدیلی کی وجہ سے بلوچستان ميں آنے والا ٹڈی دل واپس نہيں گیا. حکومت اس پر قابو پانے کیلئے اقدمات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ' مارچ 2019ء میں ٹڈی دل بلوچستان میں داخل ہوا تھا. پاک آرمی کے 9 ہزار جوان امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہيں. کئی مقامات پر اسپرے مہم شروع کردی گئی ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا