Posts

Showing posts from April 20, 2020

ٹِک ٹاک میں نیافیملی پیئرنگ کافیچرمتعارف

Image
سوشل میڈیاایپ ٹک ٹاک نےکم عمرنوجوانوں کوآن لائن خطرات سےبچانےکےلئے”فیملی پیئرنگ “نامی  فیچرپیش کردیاہے ۔ کمپنی کی جانب سےجاری بیان کےمطابق ' تفریح حاصل کرنے ' باخبررہنےاوررابطےمیں رہنےکےلیے زیادہ سےزیادہ خاندان انٹرنیٹ پلیٹ فارمزمثلاً ٹک ٹاک کارُخ کررہےہیں۔ بیان میں کہا گیاکہ ' نئےکورووناوائرس کی وباسےپہلےبھی ایساہورہا تھامگرکورونا کےپھیلنےکے ساتھ ہی اس میں مزیدتیزی آگئی ہےاورسماجی دوری نےخاندانوں کوقریب کردیاہےاوراسی وجہ سےایسا ٹول متعارف کرایاجارہاہےجوایک محفوظ تجربہ یقینی بناسکے۔ فیملی پیئرنگ نامی ٹول کےذریعے والدین اورنوجوان افراد کو اُن کی انفرادی ضرورت کے مطابق ' سیفٹی سیٹنگزفراہم کی گئی ہیں . جس کی مدد سے والدین کواپنےنوجوان بچوں کی رہنمائی میں مدد مل سکےگی ۔ کمپنی کےمطابق ' فیملی پیئرنگ کےعلاوہ ٹک ٹاک پہلےسےہی اپنےصارفین کےلیےمختلف فیچرزجیسے ایجوکیشنل سیفٹی ویڈیوز ' ٹاپ ٹین ٹپس فارپیرنٹس ' پیرنٹل گائیڈزمتعارف ہوچکے ہیں۔ فیملی پیئرنگ ٹول آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کودستیاب ہوگاجس کی مددسےوالدین اپنےٹِک ٹاک اکاؤنٹ کوبچوں کےاکاؤنٹس سےلنک ک...

کرونا کی آڑ میں شامی حکومت کس کی جاسوسی کررہی ہے؟امریکی انکشاف سامنے آگیا

Image
امریکا کی ایک بڑی سائبر سیکیورٹی کمپنی لک آئوٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ' شامی حکومت کرونا وائرس کی آڑ میں اسمارٹ فون استعمال کرنیوالے شہریوں اور اپوزیشن سے منسلک لوگوں کی جاسوسی کررہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ' امریکی سائبر سیکیورٹی فرم نے بتایاکہ ' شامی حکومت سے وابستہ ہیکرز نے گذشتہ ماہ کے دوران کرونا وائرس سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اینڈرائیڈ ڈیوائسزپر71 نئے ضرر رساں ایپلی کیشنز کا استعمال کیا ۔ یہ ایپس سسٹم انٹیلی جنس معلومات کے حصول کا ذریعہ ہیں۔ ان کی مدد سے صارف کا جغرافیائی مقام ' پیغامات ' تصاویر ' ویڈیوز'  آڈیو' ایس ایم ایس اور موبائل فون میں موجود فون نمبروں کے ڈیٹا تک رسائی فراہم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ' شام میں شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرنے والے یہ مال ویئر سافٹ ویئر گذشتہ ماہ مارچ میں تیار کیے گئے۔ شامی حکومت کی طرف سے شہریوں کی جاسوسی کی تازہ مہم جنوری 2018 کو شروع ہونے والی مہم کا تسلسل ہے۔ اس مہم میں بہ طور خاص شامی اپوزیشن کے عربی بولنے والوں کی نشاندہی کی کوشش کی جا رہی ہے۔امریکی کمپنی کے سیکی...

کورونا وائرس، دنیا بھر میں 23 لاکھ 95 ہزار سے زائد متاثر

Image
عالمی وبا دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ  افراد کی تعداد  23 لاکھ 95 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھرمیں ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طورپر 6 لاکھ  15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 251سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور  ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ امریکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ 59 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ نیویارک کے بعد نیوجرسی کورونا وائرس کا گڑھ بن گئی ہے۔ نیویارک ' میں اب تک کورونا سے دو لاکھ تینتیس ہزار سے زائد افراد بیمار اور سترہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ پاکستان ' میں کورونا وائرس کے سبب 168 افراد جاں بحق اور 8,348 متاثر ہوئے ہیں جب کہ 47 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسپین ' میں کورونا کے سبب بیس ہزار سے چھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ چوروانوے ہزار سے ز...

چین سے ایک اور خصوصی طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

Image
چین سے ایک اور خصوصی طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ' چین کی پرواز سی اے 945 بیجنگ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ' سامان  ماسک '  گلوز '  سینیٹائزر ' ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی کٹس شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ' پاکستانی حکام نے طبی سامان وصول کیا جسے اتارتے وقت جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔ یاد رہے کہ ' گزشتہ ہفتے چین نے پاکستان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 5 لاکھ 29 ہزار 924 این95 ماسک فراہم کیے تھے۔ چین کی جانب سے دی گئی امداد میں33 ہزار744 حفاظتی لباس اور10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل تھیں۔ چین نے 15 لاکھ 58 ہزار 379 میڈیکل ماسک بھی فراہم کیے۔ چین نے مشکل وقت میں 36 ونٹی لیٹرز ' 180 تھرمومیٹراور100 تھرمل اسکینرز دیئے۔ 24 ہزار900 دستانے '  59 ہزار376 حفاظتی عینکیں بھی امداد کا حصہ تھیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ' چین نے10 ہزارلیٹر سینی ٹائزر اور حفاظتی سوٹس کیلئے 1442 کلوگرام ان سلا کپڑا فراہم کیا۔ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق چین سے آنے والا سامان تمام ص...

لیبارٹری میں کرونا وائرس کی تیاری کا دعوی سازشی نظریہ ہے، چین

Image
کرونا وائرس جانوروں سے انسانوں کو لگا یا چین کی لیبارٹری میں اسے تیار کیا گیا. یا کہیں اور اس کا تجربہ کیا گیا۔ اس بارے میں چین اور امریکہ کے درمیان الزامات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ چین کے شہر ووہان میں قائم نیشنل بائیو سیفٹی لیب کے ڈائریکٹر یوان زیمنگ نے شدت سے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے کہ ' کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا منبع ان کی لیبارٹری ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اسے ناممکن اور سازشی نظریہ قرار دے دیا۔ چین کے انگریزی زبان کے نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے چینی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداروں کے موقف کی مطابقت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ' یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وائرس کے انسٹی ٹیوٹ آف وائرلوجی میں یعنی جرثوموں پر کام کرنے والے ادارے خاص طور پر اس کی ''پی فور'' لیباریٹری سے نکلا ہو. جو خطرناک وائرسوں پر کام کرتی ہے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ' جہاں تک وہ جرثوموں کے بارے میں جانتے ہیں. یہ ثابت کرنے کے لئے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ اس وائرس کو مصنوعی طور پر تیار کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا  کہ ' اس کے علاوہ ...

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی اردو میں پی ٹی وی پر نشر ہوگا، فردوس عاشق اعوان

Image
فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ ' دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی اردو میں پی ٹی وی پر نشر ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ' تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی اردو میں صرف پی ٹی وی پر نشر ہوگا۔ پی ٹی وی ارطغرل غازی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں نشرکررہا ہے۔

چین میں دنیا کے سب سے بڑے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر شروع

Image
چین کے فٹ بال کلب نے1.7 ارب ڈالر کی لاگت سے دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیرات کا آغاز کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ' گوانگ ذو ایورگرینڈے نامی چینی فٹ کلب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ' ایک لاکھ سیٹوں پر مشتمل اسٹیڈیم کی تعمیرات کا آغاز ہو گیا جو 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔ فٹ بال کلب کے صدر زی ہائیجن نے کہا ہے کہ ' کنول کے پھول کی شکل پر بننے والے عالمی معیار کا اسٹیڈیم چین کے لیے اسی طرح امتیازی حیثیت رکھتا ہے جس طرح برج خلیفہ دبئی اور سڈنی اوپرا ہاؤس آسٹریلیا کے لیے رکھتا ہےاور یہ دنیا میں چینی فٹبال کی اہم علامت بنے گا۔ Chinese side Guangzhou Evergrande have begun construction on their new 100,000-seat stadium, at an estimated cost of $1.7 billion 🤯🌸 — ESPN FC (@ESPNFC) شنگائی میں قیام پذیر امریکی ڈیزائنز حسن سید نے اسٹیڈیم کا ڈیزائن بنایا ہے۔ خیال رہے کہ ' گوانگ زو کو کنول کے  پھولوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ گوانگ اوورگراینڈے چین اور ایشیاء کی کامیاب فٹ بال ٹیموں میں سے ایک ہے۔ اس کلب نے آٹھ مرتبہ چینی سپر لیگ ک...