Posts

Showing posts from April 25, 2020

روزہ رکھنا قوت مدافعت بڑھاتا ہے، ماہرین

Image
ماہرین امراض پیٹ و جگر کا کہنا ہے کہ ' روزہ رکھنا نا صرف نظام ہضم کیلئے انتہائی مفید ہے بلکہ اس سے انسان میں قوت مدافعت بڑھتی ہے جوکہ کئی متعدی امراض بشمول کرونا وائرس سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین امراض پیٹ وجگر نے پاک جی ای اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی (پی جی ایل ڈی ایس) کے زیر اہتمام  ایک آن لاین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ' مسلسل روزے رکھ کر وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے جبکہ روزے رکھنا دماغی صحت کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔ اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ ' رمضان کے روزے مسلمانوں کیلئے انتہائی رحمت کا باعث ہیں کیونکہ ان کے ذریعے اللہ تعالی انسانی جسم کے نظام انہضام کی مرمت فرماتا ہے۔ انہوں نے کہ ' روزہ رکھنے سے انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھتی ہے جبکہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ' روزے رکھنے سے جسم میں مختلف بیماریوں کے وائرس کی تعداد میں کمی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ' وہ روزے دار جو کسی بھی قسم کی ادویات استعمال ...

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ناقابل یقین کمی

Image
وفاقی حکومت کی جانب سے  قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 1.60 فیصد سے 5.42 فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔ منافع کی نئی شرح کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔۔ نئی شرح منافع کا اطلا ق آج سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ' ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 10.40 فیصد سے کم کرکے 8.54 فیصد ' 10 سالہ پینشنر بینی فٹس اکاونٹس ' بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 12.24 فیصد سے کم کرکے 10.32 فیصد ' 5 سالہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 10.56 فیصد سے کم کرکے 8.28 فیصد جب کہ سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس پر منافع کی اوسط شرح 11.13 فیصد سے کم کرکے8.10 فیصد کردی  گئی ہے۔ دوسری جانب سیونگ اکاؤنٹس ۔شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس  پر بھی شرح فیصدک  کردی  گئی ہے۔

شاہ سلمان کا بھیجا ہوا تحفہ پاکستان پہنچ گیا

Image
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جناب سے بھیجا گیا تحفہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ' شاہ سلمان کے فلاحی ادارے ' کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر' نے پاکستان میں  ضرورت مندوں کے لیے راشن پیکج پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی ضرورتِ زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ یاد رہے کہ ' دنیا بھر میں کورونا کی وبا بری طرح پھیل چکی ہے اور اس ہی وجہ سے بہت سے ممالک میں لاک ڈاون نافز ہے  تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ پاکستان میں لاک ڈاؤن سے متاثرین اور مستحقین تک راشن پہنچانے کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ امدادی پیکج میں دیے گئے ہر راشن کے بیگ میں 10 کلو آٹا' 5 کلو چینی ' 5 کلو چاول ' 5 لیٹر ککنگ آئل ' 2 کلو خشک دودھ ' آدھا کلو چائے کی پتی اور 2 کلو کھجوریں شامل ہیں۔ اس راشن پیکج سے پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ دوسری جانب راشن کا امدادی سامان کی مالیت تقری...

لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کردی

Image
وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ' ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے اور لاک ڈاؤن کا دورانیہ 9 مئی، 2020 تک بڑھادیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے پیڈیا بریفنگ میں اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا ہے ۔ اسد عمر نے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں اضافہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ' ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں. جبکہ اب تک احساس پروگرام کےتحت57 لاکھ خاندانوں تک رقم تقسیم ہوچکی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ' اب تک 69 ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ اسدعمر نے کہا ہے کہ ' مجموعی طور پر پاکستانیوں نےلاک ڈاؤن میں ساتھ دیا ہے اور آگے بھی کوشش کریں آپ کی وجہ سے کسی اور کا نقصان نہ ہو۔ اسدعمراس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ' ملک بھر میں ماہ رمضان میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور اس بار رمضان میں پہلے کے رمضان سے زیادہ عبادت ہوگی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ' لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے تمام وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کے بعداجلاس میں من...

وزیر اعظم کا رمضان المبارک کے موقع پر قوم کے نام پیغام

Image
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ' روزے کا مقصد انسان کے اندر پرہیزگاری اور ایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ' وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے رمضان المبارک کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ میں رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں. اللہ تعالی کا فضل وکرم ہے کہ ' ہمیں اس نے ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ' روزے کی حالت میں بندہ اللہ تعالی کے حکم کی اطاعت کرتے ہوے ہر اس چیز سے اپنے آپ کو روک لیتا ہے جو عام دنوں میں اس کے لیے جائز ہوتی ہےجبکہ  اس طرح بندے میں پر ہیز گاری اور تقوی پیدا ہوتا ہے۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ' نیز روزے کی حالت میں بھوک و پیاس کو برداشت کرنے سے دوسروں کا احساس اور ہمدردی کے جذبات فروغ پاتے ہیں۔ کرونا پاکستان سمیت دنیا کیلئے امتحان ہے ' وزیراعظم وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ' اس وقت عالم انسانیت کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دو چار ہےاور  بڑی بڑی طاقتیں اس وباء کے سامنے بے ب...

خواتین ڈاکٹرز آبدیدہ، عوام کے آگے ہاتھ جوڑ لیے

Image
ملک بھر میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی. خواتین ڈاکٹرز نے موجودہ صورتحال پر آبدیدہ  ہوکر عوام کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔ کراچی پریس کلب میں  کورونا وائرس کے حوالے سے خواتین ڈاکٹرز عوام سے ہاتھ جوڑ کے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ فرنٹ لائن پر وائرس سے لڑنے والی خواتین ڈاکٹرز  نے  کہا کہ  ' ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے.عوام احتیاط نہیں کر رہی ۔سماجی دوری پر بالکل بھی عمل نہیں ہورہا. خدارا  لوگ گھروں پر رہیں۔ ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ ' ہم ڈاکٹرز بھی اس مرض کا شکار ہوکر مر رہے ہیں  . ایسے میں ہم مریضوں کی زندگی نہیں بچا سکتے۔اس نازک صورت حال میں ہمارے اہل خانہ ہمیں پیشہ چھوڑنے کے  لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ' معاملات ہمارے ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں. خدا را عوام احتیاط کریں اور حکومتی درخواستوں پر سنجیدہ ہو جائیں . ورنہ ہمارا نظام صحت تباہ ہوجائے گا۔ خواتین ڈاکٹرز کا کہنا تھا ہم خواتین  کو ایک نہیں تین تین محازوں پر لڑنا پڑرہا ہے۔ایک طرف مریض، دوسری طرف ہم خود اور تیسری طرف ہمارا خاندان بھی ہے ۔ انہوں نے ک...

امریکی تاجروں کو مل گیا بڑا ریلیف

Image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاجروں کے لئے چار سو چوراسی ارب ڈالر کے کورونا امدادی پیکج پر دستخط کردیئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاجروں کے لئے جوکورونا امدادی پیکج پر دستخط کئے ہیں. اس میں سے امدادی پیکج کا بڑا حصہ کورونا سے لڑنے والے اسپتالوں اور چھوٹے کاروبار کی مدد کے لیے استعمال ہوگا۔ دستخط کرنے کے بعد ٹرمپ کاکہنا تھا کہ ' یہ پیکج کورونا کی وجہ سے بحران کا شکار چھوٹے  بزنس اور اسپتالوں میں کام کرنے والوں کے لیے ہے اور امید ہے انہیں حوصلہ دے گا۔ دوسری جانب یورپی یونین نے بھی اپنے ممبر ممالک کے لیے ایک کھرب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین رہمناوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ' پورپ کو معاشی بحران کے لیے ایک کھرب یورو کا امدای پیکج دیا جائے گا۔ یورپی یونین رہنماوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ' امداد کا بڑا حصہ یونین کے ان ممبرز کو دیا جائے گا اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11700 سے تجاوز

Image
ملک میں کورونا وائرس کے مزید 584 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی. جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 11729 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ' ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 584 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 274 ' بلوچستان میں 49 ' پنجاب میں 177 ' اور اسلام آباد میں 10جبکہ خیبرپختونخوا میں 167 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 3945 ' بلوچستان میں 656 ' خیبرپختونخوا میں 1708 ' اسلام آباد میں 214 ' گلگت بلتستان میں 300 ' پنجاب میں 4851 اور آزاد کشمیر میں 55 مریض موجود ہے۔ یاد رہے ' اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ' سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 274 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 3945 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ' کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا 2 مریض دم توڑ گئے. جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 75 ہوگئی ہے۔ پاک...