Posts

Showing posts from May 11, 2020
Image
 امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ' وہ ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں جو اگلے پانچ سال میں انسانی زبانوں کو ختم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ' الیون مسک نے یہ پیش گوئی پوڈ کاسٹ '' دی جو روگن ایکس پیئرنس '' میں نیورو ٹیکنالوجی کی اپنی فرم '' نیورا لنک '' کے بارے میں گفتگو کے دوران کی۔ مسک پرامید ہیں کہ ' ان کی کمپنی نیورا لنک چپ کو اگلے سال کے دوران انسانی دماغ سے جوڑنے کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔ بیڑی پر چلنے والی یہ چپ انسانی کھوپڑی میں لگائی جائے گی اور اس کے الیکڑوڈز انسانی دماغ میں داخل کیے جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ' یہ چپ دماغ میں کہیں بھی کام کر سکتی ہے اور نظر کی کمزوری پر بھی قابو پا سکتی ہے جبکہ دماغ کے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھے گی۔ ان  کا کہنا تھا کہ ' لوگوں کو بولنے کی ضرورت نہیں رہے گی البتہ جذبات کی ترجمانی کے لیے شاید ان کا استعمال جاری رہے۔

سندھ میں دکانيں کھولنےکيلئےايس اوپیز جاری،محکمہ داخلہ

Image
محکمہ داخلہ سندھ نےدکانيں کھولنے کيلئے باقاعدہ ايس او پی جاری کردئیے ہیں۔ کاروبارکےاوقات صبح8سےشام4بجےتک ہوں گے۔ 'محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ چھوٹےدکانداروں،تاجروں،ريٹيلرز،شورومز،کسٹمرسروسز اپنے تمام اسٹاف کوکرونا کی آگاہی،ماسک اوردستانےفراہم کريں۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ ' کوئی بھی خریدار بغیر ماسک لگائے نہیں آئے گا. کام کرنيوالوں کیلئے ہاتھ دھونےاورسینيٹائزرکی سہولیات موجود ہوگی۔اس کے علاوہ بخار، کھانسی والے افراد کو اجازت نہیں ہوگی. بزرگ افراد کو کہا جائے گا کہ ' وہ آن لائن ڈیلیوری لیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ' ملازمین کے علاج کا خرچہ مالک برداشت کرے گا. ایس او پی کو فالو کرنے کيلئے انڈر ٹیکنگ جمع کرانا ہوگی۔ واضح رہے کہ ' وزيراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےواضح کرديا ہے کہ ' تاجروں پراب بڑی ذمہ داری عائد ہوگئی ہے. ايس اوپيزپرعملدرآمد يقينی نہ بنايا گيا تو کروناکی وبا پھيلنےميں مزيد شدت آسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی اپیل کے باوجود لیبیا میں جنگ جاری

Image
 لیبیا میں ایک بار پھر لڑائی شروع ہو گئی ہے۔ طرابلس کا بڑا سویلین اور فوجی ہوائی اڈہ مشرقی علاقے کے کمانڈر جنرل خلیفہ ہفتار کی وفادار فوجوں کے حملے کا ہدف ہے۔ اور ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں ہوائی اڈے کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ وائس آف امریکہ کے نامہ نگار ایڈورڈ یرامین کے مطابق ' حالیہ دنوں میں ہفتار کی وفادار فوجوں اور طرابلس میں قائم فیاض علی سراج کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی افواج نے ایک دوسرے کے فوجی اڈوں پر حملے کئے ہیں اور دونوں فریق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے کرونا وائرس کے سبب جنگ بندی کی اپیلوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ ممتاز تجزیہ کار اور فلوریڈا یونیورسٹی کے پروفیسر عظمت رسول کا جو آج کل ابوظہبی میں ایک منصوبے ہر کام کر رہے ہیں. کہنا ہے کہ ' لیبیا اپنی تیل کی دولت اور جغرافیائی لوکیشن کے سبب بڑی طاقتوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اور یہ طاقتیں وہاں اپنے اپنے مفادات کا کھیل کھیل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ' ویسے بھی جب کبھی کسی ملک میں مطلق العنان حکومتیں ختم ہوتی ہیں تو یہ ہی صورت حال بنتی ہے اور مسائل کے حل ہونے میں بڑا وقت لگ جاتا...

پلازماتھراپی سےعلاج کامیاب، کورونا کا مریض صحت یاب ہوگیا: ڈاکٹر طاہر شمسی

Image
ڈاکٹر طاہر شمسی کاکہنا ہے کہ ' پیسوو امیونائزیشن تھراپی کےذریعےمریض صحت یاب ہورہے ہیں. پلازما کے ذریعے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہےجس سے کورونا کا ایک مریض صحت یاب ہوکر گھر واپس جاچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  پیسوو امیونائزیشن تھراپی سے کوروناوائرس  کے مریض صحت یاب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ ' پیسوو امیونائزیشن تھراپی کے ذریعے مریض صحت یاب ہورہے ہیں. پلازما کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے. کورونا وائرس کا ایک مریض صحت یاب ہوکر گھر واپس جاچکا  ہے . مریض کو 30 اپریل کو پلازما لگایا گیا تھا. 8 مئی کو مریض مکمل صحت یاب ہوگیا تھا. مریض کا دوبارہ ٹیسٹ بھی کیا گیا اورپی سی آرٹیسٹ منفی آیا. اس وقت ایک درجن سےزائد مریضوں پرپیسووامیونائزیشن تھراپی استعمال کی جارہی ہے۔

شوگر انکوائری کمیشن نے شوگر ملز سی ای اوز کے بیانات قلمبند کرلیے

Image
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں شوگر انکوائری کمیشن نے شوگر ملز سی ای اوز کے بیانات قلمبند کرلیے۔ سی ای اوز کے بیانات قلمبند کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ شوگر انکوائری کمیشن واجد ضیاء کی سربراہی میں شوگر ملز کے سی ای اوز کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں. جس کے بعد اب حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اورمونس الہیٰ سمیت اہم شخصیات کے نام ابتدائی تحقیقات میں سامنے آئے تھے۔ واضح رہے کہ ' وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر انکوائری کمیشن تحقیقات کر رہا ہے جبکہ ن لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر نے بھی گزشتہ روز کمیشن میں پیش ہو کر کمیشن کو اہم شواہد سے آگاہ کیا تھا۔