Posts

Showing posts from April 28, 2020

فیس بک نے ویڈیو کانفرنس کا نیا فیچر متعارف کرادیا

Image
سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنے میسنجر میں گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرادیا. ویڈیو کانفرنس ایپ '' زوم'' کے مقابلے میں فیس بک میسنجر پر بیک وقت 50 افراد ویڈیو چیٹ کرسکیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی کے مطابق ' سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے نیا فیچر ' میسنجر رومز' متعارف کرادیا. جس میں بیک وقت 50افراد ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں. فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ ' چیٹ میں ایسے افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں جن کا فیس بک پر اکاؤنٹ نہیں. اور اس کیلئے میسنجر ہونا بھی ضروری نہیں۔ کررونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے. جبکہ دفاتر کے بجائے گھر سے کام کرنے کے رجحان میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے. ایسے میں اینڈرائیڈ ایپ ''زوم'' کا استعمال کافی بڑھ گیا ہے. جسے دیکھتے ہوئے فیس بک نے بھی ویڈیو چیٹ کانفرنس متعارف کرادی ہے جو آئندہ ہفتے تک صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔ فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے '' اے ایف پی'' سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ'' میسنجر رومز '' ...

کورونا وائرس: پاکستان اور بھارت میں کیسز کم آنا غیر یقینی سی بات ہے، بل گیٹس

Image
انہوں نے کہا کہ ' ان ممالک میں کم کیسز کی وجہ ٹیسٹ کی محدود صلاحیت اور لوگوں کا ٹیسٹ سے گریز ہوسکتی ہے۔ بل گیٹس نے مزید کہا کہ ' کچی آبادیوں میں وسیع پیمانے پر وبا کے پھیلاو کا خدشہ ہے اور ایسے ملکوں میں سخت لاک ڈاؤن بھوک اور ہنگاموں کا باعث بن سکتا ہے۔ خیال رہے کہ ' پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 13 ہزار 800 سے زائد کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 292 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں جیسے جیسے یومیہ ٹیسٹ کی تعداد بڑھ رہی ہے ویسے ویسے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ بھارت میں اب تک کورونا کے 28 ہزار سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں. جبکہ 886 اموات ہوچکی ہیں۔ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ امریکا کررہا ہے. اور ماہرین کہتے ہیں کہ ' امریکا میں سب سے زیادہ کورونا کیسز آنے کی وجہ یہ ہے کہ ' وہ ٹیسٹ بھی سب سے زیادہ کررہا ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ اموات (55 ہزار 497) امریکا میں ہوئی ہیں۔

پنجاب میں سخت ایس اوپیز کے ساتھ کاروبار کی اجازت پر غور

Image
حکومت پنجاب نے کاروباری برداری کو عید سے قبل ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سخت ایس اوپیز کے ساتھ کاروبار کی اجازت دینے پرغور شروع کر دیا۔ جی این این کے مطابق انڈسٹریز ' ہوم ڈیپارٹمنٹ ' لیبر ڈیپارٹمنٹ اوردیگرمحکموں سے پلان مانگ لیا اورعید کے حوالے سے ضرورت کی اشیا کے کاروبار کو ایس او پیز کے ساتھ مشروط اجازت دینے  بارے تجاویز طلب کر لیں. وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ محکمے پلان مرتب کرتے وقت کورونا کے پھیلاو کے سدباب کےلئے بنیادی نکات مدنظر رکھیں ۔ ذرائع کے مطابق کاروباری برداری کو عید سے قبل ریلیف فراہم کیاجائے گا .محکموں کی تجاویز کی روشنی میں حکومت پنجاب اجازت کے معاملے پر حتمی فیصلے کرے گی۔

کراچی میں ٹینکروں سے مضر صحت پانی کی فراہمی

Image
کراچی میں ٹینکروں کے ذریعے مضر صحت پانی فراہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے ایم ڈی واٹر بورڈ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے اپنے خط میں انکشاف کیا ہے کہ ' کراچی میں مافیا موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پانی کی قلت کے شکار علاقوں میں غیر محفوظ پانی فروخت کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ' زہریلا اور مضر صحت پانی حب کے علاقے ساکران اور ٹھٹھہ کے علاقے گھارو میں جوہڑوں ' زیر زمین پانی کے غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے بھر کر کراچی لاکر فروخت کیا جارہا ہے۔ خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ' زہریلے کیمیکل ملے پانی سے بھرے ٹنیکر منگھو پیر ' موچکو ' گلشن معمار اور گھارو تھانے کی حدود سے شہر میں داخل ہوتے ہیں. انتہائی مضر صحت پانی کے ٹینکر شہر کی سڑکوں پر باآسانی فروخت ہورہے ہیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ' شہر میں بلا اجازت اور کھلے عام فروخت ہونے والا مضر صحت پانی کرونا وائرس کی موجودگی میں مزید بیماریوں کا سبب بن رہا ہے. جبکہ مضر صحت پانی واٹر بورڈ اور سندھ حکومت کی کرونا وائرس کیخلاف کوششوں کو بھی نقصان پہنچار...

اہم خبر؛ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Image
گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ' میراکورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ عمران اسماعیل نے خود قرنطینہ کرلیا ہے۔ گورنرسندھ  کا مزید کہنا ہے کہ ' اللہ تعالیٰ سے دعا ہے وبائی مرض سے نمٹنے کی ہمت دے۔