Posts

Showing posts from April 3, 2020

عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظوری

Image
عالمی بینک نے پاکستان سمیت دنیا کے '' 25 ترقی پذیر '' ممالک میں کورونا کی وبا سے نمٹنے کی کارروائیوں کے لیے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کے ابتدائی ہنگامی فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ' عالمی بینک کی جانب سے یہ اعلان جمعرات کو کیا گیا۔ اس رقم میں سے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کی رقم ملے گی جبکہ اس امدادی رقم کا نصف سے زیادہ حصہ انڈیا میں خرچ ہوگا۔ جن دیگر ممالک کو رقم دی جائے گی. ان میں افغانستان بھی شامل ہے . جسے دس کروڑ ڈالر ملیں گے۔

وزیراعظم کے خاندان کی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اسد عمر،زلفی بخاری اورشہباز گل عمران خان کو لے بیٹھیں گے:عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

Image
اسلام آباد: سینئیر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ' وزیراعظم کے خاندان کی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اسد عمر ' زلفی بخاری اورشہباز گل عمران خان کو لے بیٹھیں گے. انہوں نے کہا ہے کہ ' وزیراعظم عمران خان کی فیملی کی ایک خاتون کاکہنا ہےکہ ' اسد عمر ' زلفی بخاری اور شہباز گل آج کل عمران خان کے بہت قریب ہیں اور یہ تینوں ان کو لے بیٹھیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ ' وزیراعظم عمران خان کے خاندان کی ایک خاتون کا کہنا ہے. وفاقی وزیر برائے اوورسیز زلفی بخاری ' وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور شہباز گل آج کل عمران خان کے بہت قریب ہیں اور یہ تینوں ان کو لے بیٹھیں گے۔

کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں، چین نے اپریل کے آخر تک اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کر دیا

Image
بیجنگ : ''کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں'' چین نے اپریل کے آخر تک اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کر دیا. چینی حکومت کے  مشیر برائے کرونا وائرس ڈاکٹر ژونگ کا کہنا ہے کہ ' وائرس پر قابو پانے کیلئے موجودہ سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رہا تو رواں ماہ کے اختتام تک کرونا کے کیسز بہت کم ہوسکتے ہیں. یہ عالمی سطح پر بڑا بریک تھرو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چینی حکومت کے  مشیر برائے کرونا وائرس ڈاکٹر ژونگ کی جانب سے جاری ایک بیان نے کرونا وائرس سے خوفزدہ دنیا کو امید کی ایک کرن دکھا دی ہے۔ ڈاکٹر ژونگ کا کہنا ہے کہ ' اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے لاک ڈاون اور کرفیو سمیت دیگر سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں. چین نے بھی ایسے ہی اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کیسز میں اضافے کو کنٹرول کیا ہے۔ اگر دنیا کے تمام ممالک ایسے سخت اقدامات کا تسلسل برقرار رکھیں. تو پھر رواں ماہ کے اختتام تک بڑا بریک تھرو ملنے کا امکان ہے۔ سخت اقدامات کی بدولت ہی دنیا کرونا وائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے. یہاں یہ بات واضح رہے کہ ' چین میں کرونا وائرس کے 80 ہز...

پاکستان میں 15 اپریل ،دنیا میں 15 مئی کے بعد کورونا کی شدت میں کمی آئے گی

Image
لاہور: ستارے بتاتے ہیں کہ' پاکستان میں 15 اپریل کے بعد کورونا کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔دنیا بھر میں 15 مئی کے بعد حالات بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے۔ستارے بتا رہے ہیں کہ ' موسم کی گرمی کی وجہ سے کورونا کی شدت میں کمی آئے گی. ان خیالات کا اظہار معروف ستارہ شناس ایس اے چودھری المعروف ماموں نے کیا۔ 'نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستاروں کی چال بتا رہی ہیں کہ ' کورونا بھی ختم نہیں ہوگا بلکہ اس کی شدت میں کمی آئے گی بھی اور اکا دکا کیسز چلتے رہیں گے.انہوں نے کہا کہ' دنیا کی کافی آبادی اس سے متاثر ہوگی لیکن اس کی ہلاکت خیزی میں کمی ہوگی اور وہ اثر نہیں رہے گا. زحل اپنے گھر میں ہے جبکہ مارس بھی اپنی مضبوط ترین پوزیشن میں ہے۔ اور نیپچون اس وقت جس پوزیشن میں ہے. وہ جب بھی اس پوزیشن میں آیا ہے وبائی امراض لے کر آیا ہے۔حفاظتی اقدامات کریں تو ہی اس وبا سے بچا جا سکتا ہے۔جبکہ معروف ستارہ شناس سامعہ خان کا کہنا ہے کہ ' ستارے بتا رہے ہیں پاکستان میں پندرہ اپریل تک وائرس بڑھے گا.اگر حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ عرصہ لمبا بھی ہو سکتا ہے ۔اصل ...

کورونا وائرس،ایچ آئی وی کی دوا تیار کرنے والی سائنسدان ہلاک

Image
لندن: دنیا بھر میں اور خاص طور پر افریقہ میں مہلک وبا ایچ آئی وی اور ایڈز کے خاتمے میں متحرک کردار ادا کرنے والی جنوبی افریقن سائنسدان 64 سالہ گیتا رام جی بھی کورونا وائرس جیسی علامات ظاہر ہونے کے بعد چل بسیں. میڈیا رپورٹ کے مطابق ' گیتا رام جی نے افریقہ میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا .انہوں نے اسی مہلک مرض کی دوا تیار کرنے میں بھی مدد کی۔ گیتا رام جی نے خصوصی طور پر افریقہ میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے خاتمے کے لیے کردار ادا کیا. انہوں نے برصغیر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ خواتین کی سماجی زندگی بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کیا. انہیں ایچ آئی وی پر قابو پانے کے لیے منصوبہ بندی تیار کرنے والے نامور ماہرین میں شمار میں کیا جاتا تھا اور انہیں ان کی خدمات کے عوض امریکا سے لے کر برطانیہ کی یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں نے اعزازی ڈگریوں سے نواز رکھا تھا۔ کورونا وائرس جیسی علامات میں مبتلا ہونے کے بعد نامور ماہر کی اچانک موت پر اقوام متحدہ کے ایڈز سے متعلق ادارے ان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا....

'کرونا وائرس، تپ دق، پولیو اور ایڈز سے بھی زیادہ مہلک'

Image
محدود وسائل کے ساتھ رہنے والے تارکینِ وطن ان حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کر سکتے جو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ناگزیر ہیں۔ دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو اب کرونا وائرس کی شکل میں ایک نئے بحران کا سامنا ہے۔ محدود وسائل کے ساتھ رہنے والے یہ افراد ان حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کر سکتے جو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ناگزیر ہیں۔ انسانی حقوق اور امیگریشن کے ماہر اور برطانوی سپریم کورٹ کے وکیل بیرسٹر امجد ملک کہتے ہیں کہ ' اقوام متحدہ کیلئے ضروری ہے کہ ' وہ غریب اور امیر ملکوں کی حکومتوں کو جھنجھوڑے اور انہیں یونیفائیڈ ریسپانس کی طرف لیکر جائے. تاکہ بین الاقوامی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کیا جا سکے۔ وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ ' کرونا وائرس کا معاملہ تپ دق، پولیو اور ایڈز سے بڑھ کر خطرناک ہے اور ویسے ہی جواب کا متقاضی ہے۔ دنیا بھر میں حکومتیں اپنے عوام کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔ لیکن یہ پناہ گزیں جو کرونا کے خطرے کے حوالے سے ہائی رسک پر ہیں ابھی تک اس توجہ سے محروم ہیں. جو ان کی بقا...

تیل کی پیداوار، سعودی عرب اور روس کے تعاون کے اشارے

Image
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد ' سعودی عرب اور روس نے تیل کی منڈی میں استحکام لانے کیلئے ' جمعرات کے روز تعاون کرنے پر رضامندی کے اشارے دئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تیل کی پیداوار پر کسی سمجھوتے کی ناکامی کے بعد ' تیل کی پیداوار بڑھانے کی ایک دوڑ شروع ہوگئی تھی. جس سے منڈی میں تیل کی مانگ کم ہوتی گئی ' اور ساتھ ہی تیل کی قمتیں بھی بری طرح گرنا شروع ہو گئیں۔ تاہم جمعرات کے روز روس کے وزیرِ توانائی الیگزینڈر نوویک نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' روس تیل کی پیداوار کو بڑھانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ سعودی سوچ سے مانوس ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ' سعودی عرب منڈی میں استحکام لانے کیلئے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں تعاون کی حمایت کرتا ہے۔ لیکن گزشتہ ماہ تیل کی رسد میں کمی کے حوالے سے سمجھوتے پر روس کی مخالفت نے مارکیٹ میں انتشار پیدا کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا تھا کہ ' اُنہوں نے سعودی اور روسی رہنماؤں سے بات کی ہے اور انہیں اعتماد ہے کہ دونوں ملک قیمتوں کے تعین پر نااتفاقی کے معاملے پر کسی سمجھوتے...

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 2400 سے تجاوز

Image
ملک  میں کورونا وائرس کے مزید 202 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی. جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2423 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ' ملک میں کورونا وائرس کے آج 202 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی. جن میں سندھ سے 54  ' خیبرپختونخوا میں 60 ' بلوچستان میں 5 ' پنجاب میں 75 ' اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 4 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 761 ' بلوچستان میں 169 ' خیبرپختونخوا میں 311 ' اسلام آباد میں 62  ' گلگت بلتستان میں 191 ' پنجاب میں 912 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض موجود ہے۔ یاد ہے ' اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 54  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 761 تک پہنچ چکی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت نے یہ بھی کہا کہ ' کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 336 ' شہید بے نظیر آباد سے 6 ' جامشورو سے 2 ' حیدرآباد میں کل تعد...

ایرانی پارلیمان کے اسپیکرعلی لاریجانی بھی کرونا وائرس کا شکار

Image
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر علی لاریجانی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ' علی لاریجانی  نے کوروناوائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا. جو مثبت آیا ہے.  کرونا وائرس کے مرض کی علامات ظاہر ہونے اور ان کا نظام تنفس بگڑنے کے بعد ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ علی لاریجانی کو اس کے بعد انھیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ وہ اب تک ایرانی نظام کے سب سے اعلیٰ عہدے دار ہیں جو کووِڈ-19 کا شکار ہوئے ہیں۔ ایران کا کووِڈ-19 کی دواایجادکرنےکادعویٰان سے پہلے پارلیمان کے بعض ارکان اور کئی ایک عہدے دار اس مہلک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں. اور ان میں 17 ہلاک پا گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ' علی لاریجانی نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ' ایران نے کرونا وائرس کی وَبا سے نمٹنے کے لیے دنیا کے کئی ایک دوسرے ممالک سے زیادہ بہتراقدامات کیے ہیں۔ واضح رہے کہ ' ایران میں جمعرات تک کرونا وائرس سے 3160 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ملک بھر میں 50468 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

حکومتوں سے وابستہ ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل

Image
اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ '' ٹوئٹر'' نے مختلف ممالک کی حکومتوں سے وابستہ ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کر دیے ہیں۔ ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتاایا ہے کہ ' معطل کیے جانے والے اکاؤنٹس پر حکومتی تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جو سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں. ان میں زیادہ تر کا تعلق مصر' سربیا ' سعودی عرب اور ہونڈوراس کی حکومتوں سے تھا۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق صرف پانچ ہزار سے زائد اکاؤنٹس سعودی عرب کی حکومت سے وابستہ تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار 500 اکاؤنٹس مصر ' تین ہزار جعلی اکاؤنٹس ہونڈو راس کی ایک آئی پی سے وابستہ تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک اہم فیچر متعارف کرادیا عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ' تمام اکاؤنٹس کو ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔

امریکہ: ایک ہفتے میں بے روزگاری الاؤنس کی 66 لاکھ درخواستیں

Image
واشنگٹن:امریکہ میں بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دینے والوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے. محکمہ محنت نے بتایا ہے کہ ' پچھلے ہفتے 66 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں جن میں کہا گیا تھا کہ ' ان کی ملازمت ختم ہو گئی ہے. اس لیے انہیں بے روزگاری الاؤنس دیا جائے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ' بے روزگاروں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ کئی افراد بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دینے کی شرائط پر پورا نہیں اترتے۔ اس سلسلے میں تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ' گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ایک کروڑ سے زیادہ کارکنوں کی ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں. جس کی وجہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ڈر سے کاروباروں ' صنعتوں اور سروسز سے وابستہ اداروں کی بندش ہے. یہ خدشات موجود ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں لاک ڈاؤن کے باعث مزید لاکھوں افراد بے روزگاروں کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں. جس سے بے روزگاری الاؤنس طلب کرنے والوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ کرونا وائرس امریکی معیشت کو، جو مسلسل ترقی کر رہی تھی. تیزی سے کساد بازاری کی جانب دھکیل رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے...