ایرانی پارلیمان کے اسپیکرعلی لاریجانی بھی کرونا وائرس کا شکار

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر علی لاریجانی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ' علی لاریجانی  نے کوروناوائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا. جو مثبت آیا ہے.  کرونا وائرس کے مرض کی علامات ظاہر ہونے اور ان کا نظام تنفس بگڑنے کے بعد ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
علی لاریجانی کو اس کے بعد انھیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
وہ اب تک ایرانی نظام کے سب سے اعلیٰ عہدے دار ہیں جو کووِڈ-19 کا شکار ہوئے ہیں۔
ایران کا کووِڈ-19 کی دواایجادکرنےکادعویٰان سے پہلے پارلیمان کے بعض ارکان اور کئی ایک عہدے دار اس مہلک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں. اور ان میں 17 ہلاک پا گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ' علی لاریجانی نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ' ایران نے کرونا وائرس کی وَبا سے نمٹنے کے لیے دنیا کے کئی ایک دوسرے ممالک سے زیادہ بہتراقدامات کیے ہیں۔
واضح رہے کہ ' ایران میں جمعرات تک کرونا وائرس سے 3160 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ملک بھر میں 50468 افراد متاثر ہوئے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے