Posts

Showing posts from May 13, 2020

خبردار! ہوشیار! زوم ایپ استعمال کرنے والوں‌ کے لیے خوفناک خبر

Image
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ' سائبر کرملنز نے زوم کے سیکیورٹی نقائص کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس تک نہ صرف رسائی حاصل کی بلکہ اُن کی ذاتی معلومات کو اب ڈارک ویب پر فروخت کیا جارہا ہے۔ کرونا وائرس کے بعد دنیا بھر میں زوم ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا. ماہرین کے مطابق ' ایک کروڑ کے قریب صارفین گھر سے کام کرنے کے دوران اسی ایپ کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کرتے ہیں اور یومیہ 20 کروڑ صارفین اسے استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ' زوم ایپ چین سے تعلق رکھنے والے ایرک یوآن کی زیر ملکیت کمپنی ہے جس کے حصص کی مالیت 4 ارب 60 کروڑ یورو کے قریب بنتی ہے۔ ہیکرز نے زوم کی ویڈیو کانفرنس کالز کا ڈیٹا بھی ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کیا اور خریدار کو پیش کش کی ہے کہ وہ صارفین کے آئی اور پاس ورڈ بھی خرید سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ' ہیکرز نے جن اکاؤنٹس کو فروخت کے لیے پیش کیا اُن میں بینکس، فنانس کمپنیاں اور یونیورسٹیز کے آئی ڈیز شامل ہیں۔ سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والی کمپنی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ' ہیکرز نے اکاؤنٹ نہایت ہی ک...

وزیراعلیٰ سندھ کی دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کی وارننگ

Image
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ' کاروبار کے دوران ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا. ایسے ہی حالات رہے تو سختی کریں گے۔ کورونا صورت حال سے متعلق اپنے وڈیو بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ' ایک دن میں صوبے بھر میں سب سے زیادہ 18 اموات ہوئی ہیں. جس کے بعد کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 218 ہلاکتیں ہوگئی ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 24'  گھنٹوں میں مزید 593 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے. جس کے بعد صوبے میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 12 ہزار 610 ہوگئی ہے. جن میں سے اب تک 2 ہزار 229 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان کی افغانستان میں اسپتال اور جنازے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

Image
پاکستان نے افغانستان میں اسپتال اور جنازے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ' کابل میں اسپتال اور ننگرہار میں جنازے پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ حملے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ' پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے حمایت جاری رکھیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا

Image
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ اسد قیصر کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ' پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ پاک کے فضل وکرم سےمیں اسپتال سےگھرمنتقل ہوچکا ہوں۔ انشاءاللہ جلد مکمل صحتیاب ہو جاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' پوری قوم کی نیک تمناؤں پر شکرگزار ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کل شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے

Image
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کل شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا . عثمان بزدار کل اسلام آباد میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ جی این این کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شوگر انکوائری کے سامنے کل بروز '' بدھ '' پیش ہوں گے. جہاں تحقیقاتی کمیشن وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چینی سبسڈی پر سوالات کرے گا. تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کمیشن کوبیان ریکارڈ کرائیں گے۔

ہم خود کو ’تُرک‘ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، جبران ناصر

Image
ڈرامہ '' ارطغرل غازی '' پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ ' اس نے کامیابی میں ترکی جہاں یہ ڈرامہ تیار کیا گیا تھا کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ سماجی کارکن جبران ناصر نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ' پاکستان میں ہمارے پاس لاتعداد ثقافتیں ہیں لیکن افسوس اِس بات کا ہے کہ ' بہت سے لوگوں کو ابھی تک اپنی شناخت کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 'اُنہوں نے پاکستانیوں کی شناخت پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے ہم نے خود کو '' عربی '' بنایا اور اب ہم خود کو  '' تُرک '' بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پہلی رمضان سے روزانہ نشر کیے جانے والے ڈرامے ارطغرل غازی نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور روزانہ ہی نیا ریکارڈ بن کر سامنے آتا ہے۔ دوسری جانب جبران ناصر کے ٹوئٹ کے جواب میں گلوکار ہارون شاہد نے کہا کہ ' جبران ناصر کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ پاکستان کے 80 فیصد پٹھان اور کشمیریوں کو جون سے قبل ہی سورج کی دھوپ لے لینی چاہیے ورنہ جبران بھائی کو وہ پاکستانی  '' اطالوی باشن...