ہم خود کو ’تُرک‘ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، جبران ناصر

ڈرامہ '' ارطغرل غازی '' پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ ' اس نے کامیابی میں ترکی جہاں یہ ڈرامہ تیار کیا گیا تھا کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔
سماجی کارکن جبران ناصر نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ' پاکستان میں ہمارے پاس لاتعداد ثقافتیں ہیں لیکن افسوس اِس بات کا ہے کہ ' بہت سے لوگوں کو ابھی تک اپنی شناخت کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


'اُنہوں نے پاکستانیوں کی شناخت پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے ہم نے خود کو '' عربی '' بنایا اور اب ہم خود کو  '' تُرک '' بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پہلی رمضان سے روزانہ نشر کیے جانے والے ڈرامے ارطغرل غازی نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور روزانہ ہی نیا ریکارڈ بن کر سامنے آتا ہے۔
دوسری جانب جبران ناصر کے ٹوئٹ کے جواب میں گلوکار ہارون شاہد نے کہا کہ ' جبران ناصر کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ پاکستان کے 80 فیصد پٹھان اور کشمیریوں کو جون سے قبل ہی سورج کی دھوپ لے لینی چاہیے ورنہ جبران بھائی کو وہ پاکستانی  '' اطالوی باشندے '' نظر آنے لگیں گے۔ مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور چاہے کچھ بھی ہوجائے میں'' ارطغرل غازی '' دیکھوں گا۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ارطغرل غازی اتنا دیکھو اور اِس سیریز کو آگے اتنا پھیلاؤ کہ عمران خان کی وجہ سے اِس تُرک سیریز سے سڑنے والے اور زیادہ پریشان ہوں۔
واضح رہے کہ ' وزیر اعظم کی خواہش کو مدّ نظر رکھتے ہوئے اسلامی تاریخ پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز دیرلیش ار طغرل کو اردو زبان میں ڈب کر کے ارطغرل غازی کے نام سے رمضان میں سرکاری ٹی پر نشرکیا جارہا ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے