خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا
کرونا وائرس نے دنیا کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے. اور اسکا خوف و ہراس نے ہر کسی کو اپنی لپیٹ میں رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ' کورانا کے خوف سے منسلک ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ میں پیش آیا ہے،۔
امریکہ میں ایک بڑے سپر اسٹور میں ایک خاتون کے کھانسنے پر انتظامیہ نے 35000 ڈالر کی غذا تلف کردی جس کی مالیت 50 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔
پینسلوانیا میں سپراسٹور کے مالک نے بتایا کہ ' ایک خاتون نے باری باری پہلے تازہ غذاؤں ' بیکری مصنوعات اور اس کے بعد گوشت پر کھانسا جس کے بعد کھانے کی بڑی مقدار کو تلف کیا گیا. جس کی قیمت ہزاروں ڈالرہے۔
اسٹور کے مطابق ' خاتون نے مذاق میں یا جان بوجھ کر یہ عمل کیا. لیکن انتظامیہ کے مطابق اس کے بعد ان کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ تمام مشکوک سامان کو پھینک دیا جائے۔
واضح رپہے کہ ' سپر اسٹور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوں گی لیکن یہ عمل حفاظت کے طور پر انجام دیا گیا ہے. اس سارے سامان کو پھینکنے کے لیے 15 ملازمین نے حصہ لیا ہے۔

Comments
Post a Comment