Posts

Showing posts from April 19, 2020

کرونا وائرس کی دوا بنانے میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس ٹیکنالوجی سے مدد

Image
پاکستان کی یونیورسٹیوں کے ایک کنسورشیم کے سائنس دان جرمنی کی ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ اور پیڈربورن یونیورسٹی سے منسلک پاکستانی نزاد کمپیوٹر سائنس دانوں کے تعاون سے ایف ڈی اے سے منظور شدہ 24440 ادویات میں سے آٹھ ایسی ادویات کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کے کرونا وائرس کےخلا ف موثر ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ یہ تجربات کئی تیز رفتار اور طاقتور کمپیوٹرز کو بیک وقت استعمال کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جینس ٹیکنالوجی کی مدد سے کیے گئے۔ اس ٹیم میں علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں میڈیسن شعبے کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمّد زمان خان شامل ہیں جو کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے مائیکرو بائیولوجی کے شعبے سے بھی منسلک ہیں۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا '  کسی بیماری کے علاج کے لئے نئی دوا کی دریافت سے لے کر FDA کی منظوری تک کا سفر کئی برسوں میں طے ہوتا ہے۔ جس دوران اس دوا کی افادیت کو جانچنے کیلئے پہلے جانوروں اور پھر انسانوں پر تجربات کیے جاتے ہیں اور مضر اثرات پر غور کیا جاتا ہے۔ ان...

واٹس ایپ کا ویڈیو کالنگ سے متعلق اہم اعلان

Image
کورونا وائرس کی عالمی وباء نے لوگوں کو گھروں میں قید کردیا ہے. تو ایسے میں اسمارٹ ایپلیکیشنز کے ذریعے سے لوگ ایک دوسرے سے رابطہ قائم کررہے ہیں۔ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے سبب فیس بک ' میسنجر ' زوم اور واٹس ایپ کے استعمال  بالخصوص گروپ ویڈیو کالز کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایسے میں  واٹس ایپ  انتظامیہ نے صارفین کے لیے  ویڈیو کال فیچر کو مزید بہتر بنانے کا ارادہ کرتے ہوئے  اس کی تعداد  کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جھوٹی معلومات اور افواہوں کی روک تھام ' میسجنگ ایپ ' واٹس ایپ ' کا سخت اقدامواٹس ایپ میں بہت جلد گروپ ویڈیو کال میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا . تاہم اس کے لیے ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ ' اس وقت واٹس ایپ میں بیک وقت زیادہ سے زیادہ 4 افراد گروپ ویڈیو کال کرسکتے ہیں ۔

عالم ادارہ صحت نے رمضان سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا

Image
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے رمضان المبار ک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے  لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ '  رمضان المبارک میں کن کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ' عوام سماجی و مذہبی اجتماعات  سے اجتناب کریں۔ رمضان میں تمام سماجی و مذہبی اجتماعات کی معطلی پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ NEW: WHO interim guidance for safe #Ramadan in the context of the #COVID19 highlights public health advice for social and religious practices & gatherings during the month that can be applied across different national contexts 👉🏽 https://t.co/Zq2XQBS6FN#coronavirus pic.twitter.com/gZ2h6tRQb0 — World Health Organization (WHO) (@WHO) April 18, 2020 عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ' عوام  اجتماعات کے بجائے ٹیلی ویژن ' ریڈیو '  ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ '  احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہے  اور کور...

پاکستان میں کورونا کا شکار کس عمر کے افراد ہوتے ہیں؟؟

Image
پاکستان میں کورونا کے وار کا شکار کس عمر کے افراد ہوتے ہیں. عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا۔ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ' پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین میں 64 فیصد سے زائد افراد 21 سے 60 سال کی عمروں کے ہیں۔ جبکہ 75 فیصد سے زائد اموات 51 سے 80 سال کی عمر کے درمیان کے لوگوں کی ہوئی ہیں. اسی طرح اعداد و شمار میں  یہ بھی تبایا گیا ہے کہ ' پاکستان میں کورونا متاثرین کی اکثریت مردوں کی ہے۔ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو بُری خبر سناتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے کہ ' پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی اکثریت ان افراد میں ہے جن میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق ' اب تک سامنے آنے والے تقریبا 6 ہزار کیسز میں سے 3 ہزار 286 یعنی  55 فیصد وہ ہیں جنہیں مقامی طور پر وائرس لگا ہے۔ پاکستان میں کئے گئے کُل تقریبا 70 ہزار ٹیسٹوں میں سے 41 ہزار پنجاب میں کئے گئے. سندھ کا دوسرا نمبر ہے جہاں 13 ہزار ٹیسٹ کئے گئے. جبکہ سب سے کم ٹیسٹ خیبرپختونخوا میں کئے گئے جہاں  صرف 107 ٹیسٹ فی دس لاکھ بنتی ہے۔

موبائل یوٹیلٹی اسٹور کا افتتاح کردیا

Image
لاک ڈاون سے پریشان عوام کے لیے سہولت کی صورت میں  اشیائے ضروریہ کی کم قیمت فراہمی کے لیے بلوچستان میں بھی موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کا آغاز کردیا گیا۔  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کوئٹہ میں موبائل یوٹیلٹی اسٹور کا افتتاح کردیا۔ کہتے ہیں بلوچستان میں پچاس ہزار سے زیادہ یوٹیلٹی اسٹور کھولیں گے۔ قاسم سوری کا کہنا تھا ' بلوچستان میں موبائل یوٹیلٹی اسٹورز سروس کے لیے دس گاڑیاں رکھی گئی ہیںصوبے میں 50 ہزار سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز کھولیں جائیں گے۔ قاسم سوری کا کہنا تھا ' رمضان پیکج کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ عوام کو کھانے پینے کی چیزوں فراہمی کے لیے مزید سبسڈی دیں گے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں موبائل یوٹیلٹی اسٹور کا افتتاح وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کیا تھا جس کے مطابق ' پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں 8 موبائل یوٹیلٹی اسٹورز ہوں گے. دوسرے مرحلے میں ملک کے مختلف حصوں کیلئے موبائل یوٹیلٹی اسٹورز شروع کیے جائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ' وزیراعظم نے کھانے پینے کی اشیاء مستحقین تک پہنچانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ موبائل...

کرونا وائرس کی وجہ سے نصف ارب بچے دوپہر کے کھانے سے محروم۔ یونیسیف کی رپورٹ

Image
پوری دنیا میں کرونا وائرس نے اگر ایک طرف بالغوں پر جسمانی سطح پر یلغار کی ہے تو دوسری طرف بچوں کے ذہنوں پر اس کے دور رس اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ یونیسیف نے اپیل کی ہے کہ ' بچوں کو اس وبا کے مضر اثرات سے بچایا جائے۔ جینوا سے وائس آف امریکہ کی نامہ نگار لیزا شلائین نے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کے چلڈرنز فنڈ کا کہنا ہے کہ ' کرونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں اس بات کو بھی اہمیت دی جانی چاہیے کہ بچے بھی اس وبا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ادارے نے کہا ہے کہ ' پوری دنیا میں بچے اس ماحول میں شدید ذہنی دباو کا شکار ہو رہے ہیں اور ان کے اثرات ان کی آئیندہ زندگی میں ان کا پیچھا کرتے رہیں گے۔ یونیسیف کے ''گلوبل ان سائٹ'' شعبے سے متعلق لارنس چانڈے نے اپنی اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ ' کرونا کے پھیلاو کو روکنے کی کوشش ایک طرف بہت اہم تو دوسری طرف ہمیں اپنی اگلی نسل کی طرف بھی توجہ دینی ہوگی اور انہیں کرونا کے مہلک اثرات سے ممکن حد تک بچانا ہوگا۔ ممکن ہے کہ اس وبائی مرض سے بڑوں کی نسبت بچوں کو کم خطرہ ہو مگر 60 فی صد بچے ایک ایسے ماحول میں رہ رہے ہیں جہا...