Posts

Showing posts from March 17, 2020

کرونا وائرس کا خطرہ، ینگ ڈاکٹروں نے پھر ہڑتال کر دی

Image
 چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں. جس کے بعد پورے پاکستان میں میڈیکل ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے. پاکستا ن میں ابھی تک 185 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے. جس کے بعد ان کے علاج کا سلسلہ جاری ہے. اسی دوران پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں نے ایک بار پھر ہڑتال کر دی ہے۔ ہڑتال میں ڈاکٹروں کی جا نب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ انہیں پہلے کرونا وائرس سے بچنے کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں' اس کے بعد وہ علاج کریں گے.  ینگ ڈاکٹروں کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ہمارے پاس ہسپتالوں میں خود کے لئے خفاظتی کٹس موجود نہیں ہیں' ہم یہاں لوگوں کا علاج نہیں کر سکتے. ان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک انہیں سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی' تب تک وہ علاج نہیں کریں گے۔ ہڑتال کی وجہ سے ہسپتالوں میں ان ڈور اور آوٹ ڈور سروسز بند کر دی گئی ہیں جس کے بعد مریضوں کے علاج کو روک دیا گیا ہے. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس بارے میں انکشاف کیا جا رہا تھا کہ ہمارے ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لئے کٹس موجود نہیں ہیں. لیکن حکام کی جانب سے اس بات کو چھ...

کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ،محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی خدمات لینے کی سفارش کردی

Image
کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی خدمات لینے کی سفارش کردی۔ نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے' کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر بڑا فیصلہ کیا ہے.محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی خدمات لینے کی سفارش کردی. ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بڑے تین ہسپتالوں کا کنٹرول پاک فوج کو دینے کی تجویز زیر غور ہے ۔ ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ دفعہ 144 پر عملدرآمد کیلئے پنجاب کے اہم مقامات پر پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کیا جائے . کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنی سفارشات پیش کیں ۔

متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد

Image
متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد'پابندی کا اطلاق فوری اور ایک ماہ کیلئے ہوگا'فیصلہ کرونا وائرس خدشات کے باعث لیا گیا'امارات میں اب تک 98 کیسز رپورٹ ہو چکے. تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک بھر میں تمام مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت صحت نے اماراتی اور تارکین وطن سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھر میں موجود برزگوں کا خاص خیال رکھیں.ان کی صحت کے تحفظ کی خاطر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ جس میں ان کے باقاعدگی سے ہاتھ دْھلانا اور انہیں صاف سْتھرا ماحول فراہم کرنا شامل ہے.وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امارات میں مقیم افراد کو کرونا وائرس کی وبا سے بچانے کی خاطر نگرانی کا عمل تیز تر کیا گیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

Image
 کرونا وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑھنا شروع کر دئیے ہیں.ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 195 ہو گئی ہے. جس کے بعد عوام میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے.ان حالات میں وزیراعظم نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے.وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے.وزیراعظم ہاؤس میں خطاب کی ریکارڈنگ کے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے.عمران خان قوم کو کرونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے.قوم سے احتیاطی تدابیر پر بھی بات کریں گے. وزیراعظم قوم کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے.وزیراعظم عمران خان نے اس سے قبل کہا تھا کہ کرونا وائرس سے متعلق جلد قوم سے خطاب کریں گے' قوم کو کرونا وائرس سے متعلق ساری صورتحال سے خود آگاہ کروں گا'عالمی ادارہ صحت نے کرونا کے تدارک کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر قوم کو اپنے پیغام میں بتایا کہ حکومت پاکستان کرونا وائرس کے خطرات سے چوکنا ہے. پاکستانی عوام کی حفاظت اور صحت کے لیے کافی اقدامات اٹھائے ہیں. عالمی ادارہ صحت نے بھی ہماری کوششوں کو دنیا میں قابل ستائش...

میواسپتال میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق ہو گیا

Image
میو اسپتال میں" کرونا وائرس" سے متاثر مشتبہ مریض انتقال کر گیا. ترجمان محکمہ صحت کے مطابق میو اسپتال میں مریض غلام عمران انتقال کر گیا ہے. شہری کو تشویشناک حالت میں گذشتہ روز میو اسپتال میں لایا گیا تھا. غلام عمران گذشتہ دنوں ایران سے واپس لوٹا تھا. غلام عمران کو آئی سی یو میں رکھا گیا لیکن وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت موجود نہیں تھی۔ غلام عمران حافظ آباد کا رہائشی تھا. حافظ آباد کا شہری 14 روز قرنطینہ میں گزار کر واپس پنجاب لوٹا تھا۔

کورونا وائرس: پاکستان میں 190 سے زیادہ مریض، عمران خان کا قرض معاف کرنے کا مطالبہ

Image
پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ میں کووڈ-19 کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد منگل کو متاثرین کی تعداد 155 تک پہنچ گئی ہے. جبکہ پنجاب میں بھی پانچ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور وپاں مجموعی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سندھ اور پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 15' بلوچستان میں 10' اسلام آباد میں چار اور گلگت بلتستان میں کورونا کے تین مریض موجود ہیں۔ اس طرح ملک میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 193 تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں پاکستان کے پاس نہ تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی اس کام کے لیے وسائل موجود ہیں۔ امریکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا غریب ممالک کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر یہ وائرس پھیلا تو ہم سب کو صحت کی سہولیات کی کمی کا سامنا ہو گا. ہمارے پاس اس سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں ہے' ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔