کورونا وائرس: پاکستان میں 190 سے زیادہ مریض، عمران خان کا قرض معاف کرنے کا مطالبہ
پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ میں کووڈ-19 کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد منگل کو متاثرین کی تعداد 155 تک پہنچ گئی ہے. جبکہ پنجاب میں بھی پانچ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور وپاں مجموعی تعداد چھ ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سندھ اور پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 15' بلوچستان میں 10' اسلام آباد میں چار اور گلگت بلتستان میں کورونا کے تین مریض موجود ہیں۔
اس طرح ملک میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 193 تک پہنچ گئی ہے۔
ادھر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں پاکستان کے پاس نہ تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی اس کام کے لیے وسائل موجود ہیں۔
امریکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا غریب ممالک کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر یہ وائرس پھیلا تو ہم سب کو صحت کی سہولیات کی کمی کا سامنا ہو گا. ہمارے پاس اس سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں ہے' ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔

Comments
Post a Comment