Posts

Showing posts from May 4, 2020

کورونا کی ویکسین جلد از جلد 9 ماہ میں تیار ہو جائے گی: بل گیٹس

Image
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ ' ویکسین کی تیاری میں 18 ماہ لگتے ہیں مگر کورونا کی ویکسین جلد از جلد 9 ماہ میں تیار ہو جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لئے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس پہلے ہی اربوں ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں. اور ان کے فلاحی ادارے بل ینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے 25 کروڑ ڈالرز کورونا وائرس کے خلاف خرچ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مارکیٹ میں کورونا ویکسین آنے سے پہلے ہی نئی جنگ شروع، خفیہ اداروں نے خبر دار کردیا

Image
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ' امریکی سائبر سکیورٹی کے اداروں نے حکومت اور طبی تحقیق پر کام کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ' کورونا سے متعلق ویکسین کی تیاری کا ڈیٹا کسی وقت بھی چوری ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین تیار کرنے کی معلومات چرانے کے لیے ایک خفیہ سائبر جاسوس جنگ شروع ہوچکی ہے اور اس حوالے سے دنیا بھر کے خفیہ ادارے متحرک ہوگئے ہیں. خفیہ اداروں نے امریکہ میں ایسی سرگرمیوں کو نہ صرف محسوس کیا ہے بلکہ تصدیق شدہ معلومات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ ' چند روز قبل کورونا ّائرس کے خلاف تیار کی جانے والی ویکسین کے حوالے سے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے حوصلہ افزا خبر آئی تھی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ یونیورسٹی کی نئی ویکسین 6 بندروں پر آزمائی گئی تھی جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کی نئی ویکسین کو محفوظ اور موثر ثابت کرنے کی کوشش میں 6 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ویکسین ٹرائل اگلے ماہ کے آخر تک شروع کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنگامی منظوری ملنے کے بعد رواں سال ستمبر تک لاکھوں ک...

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی

Image
پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 457 ہوگئی. جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ' پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 981 کیسز اور 17 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 114 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے اب تک  7 ہزار 465 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں 7 ہزار 494 ' خیبرپختونخواہ میں 3,129' بلوچستان میں 1,172 ' اسلام آباد میں 393 ' آزاد کشمیر میں 67 اور گلگت بلتستان میں 356 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 172 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 122 ' پنجاب میں 120 ' بلوچستان 19 ' اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

مالیاتی اداروں و بینکوں کے کردار میں اضافے کا فیصلہ

Image
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ' مالیاتی و مانیڑی پالیسیوں کے لیے عالمی تجربات سے سیکھنا ہو گا۔ ہم نیوز کے مطابق ' انہوں ںے یہ بات اپنی زیرصدارت منعقدہ تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ تھنک ٹینک کے اجلاس میں کورونا وائرس کے ملکی معیشت پہ پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ ہم نیوز کے مطابق ' تھنک ٹینک نے منعقدہ اجلاس میں چھ ترجیحی ڈومینز (شعبہ جات) منتخب کرلیں۔ اجلاس میں جن ڈومینز کو ترجیحی بنیادوں پر منتخب کیا گیا ان میں سماجی تحفظ کے نیٹ کو بڑھانے اور چھوٹے گھروں کی تعمیر شامل ہیں۔ شرکائے اجلاس نے فوڈ سیکورٹی اور سیفٹی آف سپلائی چین کو بھی ترجیحی شعبہ جات میں شامل کیا ہے۔ مشیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مالیاتی اداروں اور بینکوں کے کردار میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ہم نیوز کے مطابق ' تھنک ٹینک کے اجلاس میں اتفاق رائے سے سیلزٹیکس شرح میں تبدیلی اور مالیاتی تجاویز ایف بی آرکے ساتھ اٹھانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔

سندھ بھر میں نادرا دفاتر کل سے کھول دیئے جائیں گے

Image
(03 مئی 2020) سندھ بھر میں کورونا کی وباء کی وجہ سے بند کیے گئے. نادرا کے دفاتر کل سے شہریوں کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق ' نئی رجسٹریشن اوربائیو میٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی. جبکہ شناختی کارڈز کی وصولی کے لیے شہری 15 مئی کے بعد رجوع کریں۔ کراچی کے3 نادرا میگا سینٹرز بھی کل سے ایک شفٹ کیلئے فعال کردیئے جائیں گے جبکہ دفاتر کے اوقات کار سوموار سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر4 بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کو نادرا کے دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔ نادرا دفاتر آنے والے سائلین کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو سماجی دوری کو برقرار رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہو گا۔ انتظامیہ نے سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک پہننا لازمی قرار دیا جبکہ ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے اور انگلیوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ابوظہبی سے وطن پہنچنے والے 104 مسافروں کی رپورٹ مثبت

Image
ابوظہبی سے وطن واپس پہنچنے والے 104 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ' 28 اپریل کو ابوظہبی میں پھنسے ہوئے 209 پاکستانیوں کو لے کر خصوصی فلائٹ اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ پہنچی تھی۔ قواعد و ضوابط کے مطابق ' پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی گئی تھی اور ان کی طبی جانچ بھی ہوئی تھی۔ ایئرپورٹ پہ متعین وفاقی وزارت صحت کی خصوصی ٹیموں نے اس کے بعد تمام مسافروں کو قرنطینہ میں منتقل کردیا تھا۔ وطن پہنچنے والے تمام مسافروں کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سینٹر بھیجا گیا تھا۔ مسافروں سے لیے جانے والے تمام سیمپلوں کو کورونا ٹیسٹ کے لیے این آئی ایچ بھجوایا گیا تھا۔ ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ' 209 مسافروں میں سے 104 کے ٹیسٹ کی رپورٹس مثبت آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ' جن مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئی ہیں انہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا جائے گا۔