Posts

Showing posts from May 26, 2020

ٹڈی دل کے حملے سے آم، کپاس اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان

Image
 ٹڈی دل نے ملتان ' راجن پور ' ضلع مظفرگڑھ اور کندھ کوٹ کے مختلف علاقوں میں حملہ کردیا۔ ٹڈی دل کے حملے سے آم ' کپاس اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ چاول کی پنیری بھی تباہ ہوگئی۔ کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ' وہ مخصوص جگہوں پر اسپرے کرنے کی بجائے جہاز کے ذریعے اسپرے کرائے۔ ادھر اقوام متحدہ کی فوڈ اور ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق ٹڈی دل کے حملوں کے باعث پاکستان کو موسم سرما کی فصلوں میں تقریباً 393 ارب پاکستانی روپےکا نقصان اٹھانا پڑے گا اور موسم گرما کی فصلوں میں مزید 451 ارب پاکستانی روپے کا نقصان ہوگا۔

کرونا وائرس کے زور میں کمی، ڈاکٹر بے روزگار ہونے لگے

Image
کرونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجے میں تباہ کاریاں اب بھی جاری ہیں اور اقتصادی معاشرتی زندگی کو اس نے درہم برہم کر رکھا ہے۔ اب بہت سے ممالک کئی مہینوں کے بعد لاک ڈاون میں نرمی کر رہے ہیں تاکہ معیشت کو سنبھالا دیا جا سکے اور معمول کی زندگی کی طرف بڑھنے کا تجربہ کیا جا سکے۔ ان ملکوں میں امریکہ بھی شامل ہے جہاں دھیرے دھیرے ریاستوں کی بنیاد پر بندشوں کو کم کیا جا رہا ہے۔ تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ ' اس عالگیر وبا نے جن اقتصادی شعبوں کا گویا گلا گھونٹ دیا ہے. ان میں خود صحت کی صنعت بھی شامل ہے. جس کے کاندھوں پر اس بحران کے دوران انسانی زندگیوں کو بچانے کے ذمہ داری آن پڑی تھی۔ ماہرین کا تجزیہ ہے کہ ' صحت کی دیکھ بھال سے وابستہ کارکنوں کو بھی بہت بعد تک اس کے اقتصادی اثرات بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔ صورت حال کچھ ایسی بن گئی ہے کہ ' بہت سے امریکی اب دوسری علامات کے لئے ایمرجنیسی روم میں جانے سے گریزاں ہیں۔ بہت سے ڈاکٹرز جو کوویڈ 19 کا علاج کر رہے تھے اور صحت کا بعض دوسرا عملہ بھی بیروزگاری کا شکار ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ اسپتالوں میں عام مریضوں کی تعداد پہلے کے مقاب...

کرونا بحران میں 'غلط اطلاعات کی وبا' پر کنٹرول ضروری ہے

Image
اقوام متحدہ نے ایک نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے. جس کے تحت کوویڈ 19 کے متعلق مصدقہ اطلاعات فراہم کی جائیں گی تا کہ اس موذی مرض کے ساتھ ساتھ ' غلط اطلاعات کی وبا ' سے بھی مقابلہ کیا جا سکے۔ اس نئے منصوبہ کا نام ویریفائیڈ یعنی مصدقہ رکھا گیا ہے اور اس کے ذریعے دنیا کی مختلف زبانوں میں کرونا وائرس اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے متعلق تصدیق شدہ اور سائنسی حقائق پر مبنی اطلاعات سے دنیا کو باخبر رکھا جائے گا۔ اس نے پروگرام کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب دنیا کے مختلف حصوں میں خدشوں اور سازشی مفروضوں کی بھرمار نے نہ صرف صحت عامہ کے اہل کاروں اور طبی ماہرین کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں بلکہ حکومتوں کے لئے بھی کوویڈ 19 سے نمٹنے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کر دی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ' اگر ایک وسیع زاویے سے نظر ڈالی جائے تو غلط اطلاعات کے پھیلاؤ میں تین طرح کے کردار سامنے آتے ہیں۔ اول وہ لوگ جو محض کہی سنی باتوں پر یقین رکھتے ہوئے افواہیں پھیلاتے ہیں۔ دوسرا وہ لوگ جو عوام میں بے چینی کی کیفیت سے فائدہ اٹھا کر سازشی مفروضوں کو ہوا دیتے ہیں۔ تیسرا کچھ سیاسی جماعتوں سمیت ایسی تنظ...

ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ: تحقیقات کا آغاز کردیا

Image
حکومت کی جانب سے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے جانے والے ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ نے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ہم نیوز' نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ' تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ' تحقیقات میں معاونت کے لیے ایئربس نے ایئر کریش کی تفتیش میں مہارت رکھنے والی دس رکنی ٹیم بھی معاونت کے لیے بورڈ سے منسلک کردی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ' ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ' تحقیقاتی کمیٹی میں کسی متعلقہ ادارے کے افراد شامل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ' متعلقہ ادارے صرف طلب کی گئی معلومات یا دستاویزات اور یا پھر ریکارڈ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ کو تمام تر حکومتی وسائل مہیا کیے جائیں گے۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ' حکومت کی خواہش ہے کہ تحقیقاتی ٹیم بغیر کسی دباوَ کے شفاف طریقے سے اپنا کام مکمل کرے۔ ہم نیوز کے مطابق ' قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرا...