Posts

Showing posts from March 16, 2020

ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو صرف پاکستانی ہی روک سکتے ہیں لیکن کیسے ؟ڈاکٹر ظفر مرزا نے آسان طریقہ بتا دیا

Image
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ طے پایا ہے کہ وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کر کے کرونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے.ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پوری دنیا کے لیے چیلنج ہے'اس سے گھبرا کر افراتفری نہیں پھیلانی'حکومت جتنی مرضی تدابیر کرلے لیکن کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے لوگوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی.اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے لوگوں کو ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ اختیار کرنا ہو گا تاکہ اگر کوئی متاثرہ شخص چھینکے یا سانس لے تو اس کے ذریعے وائرس منتقلی سے بچا جا سکے.ڈاکٹر ظفر مرز ا نے بتا یا کہ بہت سے ممالک نے محفوظ فاصلے کی تکنیک اختیار کر کے بہت تیزی کے ساتھ کرونا وائرس پر کنٹرول پا یا'اس لیے محفوظ فاصلہ رکھا جائے'جہاں لوگ اکٹھے ہوں'وہاں محفوظ فاصلہ رکھیں تو اس کے زبردست نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ۔

کس صوبے میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کتنی ہے اور پاکستان میں متاثرافراد کی مجموعی تعداد کتنی ہو گئی ؟

Image
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا یا ہے. کہ پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 94 ہو گئی ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہو رہی ہے. کیونکہ بہت سے کیسز کے ٹیسٹ ساتھ ساتھ ہو رہے ہیں. اور ان کی رپورٹس بھی آرہی ہیں . دوسری جانب نجی نیوز چینل جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 137ہو گئی ہے. رپورٹ کے مطابق سندھ میں 104' بلوچستان میں 10' خیبر پختونخواہ میں 15' اسلا م آباد میں 4 ' گلگت بلتستان میں 3 اور پنجاب میں 1 شخص کی تصدیق ہوئی ہے . بتایا جا رہا ہے کہ سکھر میں متاثر ہ افراد کی تعداد  76 اور کراچی میں متاثر افراد کی تعداد 27 جبکہ حیدر آباد میں ایک متاثرہ شخص سامنے آیا ہے ۔