Posts

Showing posts from May 17, 2020

فضائی سفر کے دوران کورونا سے بچاؤ کے لیے ڈیوائڈر تیار

Image
فرانسیسی ڈیزائنر کمپنی نے فضائی سفر کے دوران کورونا وائرس سے انسانوں کو بچانے کے لیے ڈیوائڈر تیار کرلیا۔ فرانسیسی کمپنی ارتھ بے کے مطابق ' جہازوں کی نشتوں کو تقسیم کرنے والے آلے سستے ہیں اور انہیں درمیان میں نصب کرنا بھی آسان ہے جبکہ پورے کیبن کو نئے سرے سے ڈیزائن کرنے کے مقابلے میں یہ تجویز زیادہ قابلِ عمل ہے۔ پلین بے نامی ڈیوائڈر کے دو حصّے ہیں. ایک حصّہ درمیانی نشست پر اور دوسرا سر اور پشت پر پھیلا ہوا ہے جو ایک مسافر کو موثر طریقے سے دوسروں سے سماجی دوری برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔ فرانسیسی ڈیزائننگ کمپنی سے قبل اطالوی کمپنی نے بھی ایسی نشتوں کی تجویز پیش کی تھی جس میں سماجی دوری برقرار رکھی جاسکے۔ خیال رہے کہ '  کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد زندگی گزارنے کے انداز بھی تبدیل ہوچکے ہیں اور ایسے ماحول میں ہوائی جہاز کا سفر ماضی کی طرح شائد دوبارہ ممکن نہ ہو سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ' مسافروں کو فلائٹ ٹائم سے تقریبا چار گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پر پہنچنا ہوگا۔ مستقبل میں فضائی سفر کے لیے پروٹوکول اور انداز بھی نئے ہوں گے۔ ایئرپورٹ سے طیارے تک پہنچنے کے لیے...

وزیراعظم ہاؤس کے 4 اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ذرائع

Image
وزیراعظم آفس کے 4 اسٹاف ممبرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ' وزیراعظم آفس میں معمول کےمطابق عملے کی کورونا ٹیسٹنگ کی گئی جس میں 4 اسٹاف ممبرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے والےاسٹاف ممبرز کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ' پرائم منسٹر ہاؤس میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مسلسل جاری ہے اور عملے کے تمام ارکان و افسران کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ پاکستان میں مہلک وبا کے پھیلاؤ کے بعد پرائم منسٹر ہاؤس میں کورونا وائرس کے کیسز پہلی بار رپورٹ ہوئے ہیں. پی ایم ہاؤس میں احتیاطی تدابیر کے تحت ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وفاقی حکومت کا عیدالفطر کیلئے 6سرکاری چھٹیوں کا اعلان

Image
وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیاں کا اعلان کر دیا. سرکاری دفاتر 22 مئی سے 27 مئی تک بند رہیں گے۔ جمعتہ الوداع کو بھی سرکاری چھٹی دینے کا اعلان کر دیاگیا۔ وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیاں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا. جس کے مطابق ' سرکاری ملازمین کے لیے جمعة الوداع اور ہفتہ و اتوار کی چھٹی کے ساتھ عید کی کل 6 چھٹیاں ہوں گی اور وفاقی سرکاری دفاتر 22 مئی سے 27 مئی تک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ' عید کی چھٹیوں کے دوران عوامی مقامات ' مارکیٹس بند رہیں گی. جبکہ صرف مخصوص دوکانیں کھلی رہیں گی۔

پاک افغان طورخم اور چمن بارڈر کھول دیا گیا

Image
پاک افغان سرحد ہفتے میں 6 دن کھلی رہے گی. چوبیس گھنٹے کیلئے کھول دیا گیا. نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ گزشتہ 72 روز سے بند پاک افغان سرحد کھول دی گئی. وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ' پاک افغانستان سرحدی پوائنٹس چمن اور طورخم ہفتے میں 6 دن چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے. صرف ہفتہ کے روز دو طرفہ تجارتی آمد و رفت بند رہے گی تاہم شہری پیدل سرحد پار کر سکیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ' سرحد پر لامحدود تعداد میں ٹرکوں کو آنے جانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 39 ہزار 729 ہوگئی جبکہ 861 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محکمہ کے اخراجات پورا کرنے کیلئے ٹرین سروس کی بحالی ناگزیرہے.وزیرریلوے شیخ رشید

Image
وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ' محکمہ ریلوے کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ٹرین سروس کی بحالی ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' اگر وزیراعظم نے اجازت دی تو پیر کو ٹرین سروس بحال کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے چوبیس کروڑ روپے کے ٹکٹ بک کروا لئے ہیں اور اگر ٹرین سروس بحال نہ ہوئی تو ہمیں مسافروں کو ان کے ٹکٹ کی رقم واپس کرنا پڑے گی۔