پاک افغان طورخم اور چمن بارڈر کھول دیا گیا

پاک افغان سرحد ہفتے میں 6 دن کھلی رہے گی. چوبیس گھنٹے کیلئے کھول دیا گیا. نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
گزشتہ 72 روز سے بند پاک افغان سرحد کھول دی گئی. وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ' پاک افغانستان سرحدی پوائنٹس چمن اور طورخم ہفتے میں 6 دن چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے. صرف ہفتہ کے روز دو طرفہ تجارتی آمد و رفت بند رہے گی تاہم شہری پیدل سرحد پار کر سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ' سرحد پر لامحدود تعداد میں ٹرکوں کو آنے جانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ملک بھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 39 ہزار 729 ہوگئی جبکہ 861 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا