Posts

Showing posts from May 7, 2020

ایمازون کے نائب صدر نے احتجاجاً اپنی نوکری سے استعفیٰ دیدیا

Image
ٹم برے کا شمار ممتاز سافٹ ویئر انجینئرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' انہوں نے ایمازون کی نوکری چھوڑ دی ہے اور یہ انتہائی اقدام صرف اس لئے اٹھایا کیونکہ ان کی سابق کمپنی نے متعدد ملازمین کو ان کی نوکری سے فارغ کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ ' ایمازون نے حالیہ ہفتوں میں اپنے 6 اہم ملازمین کو ان کی نوکریوں سے برخاست کر دیا تھا۔ خبریں ہیں کہ ' ان ملازمین نے کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات نہ اٹھانے پر کمپنی کے سامنے سوالات اٹھائے تھے لیکن اس کی پاداش میں ان کی نوکریاں چلی گئیں۔ اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں ٹم برے نے ایمازون کے عہدیداروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ' کمپنی کے جواز نے انھیں ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔ میں ملازمین کو نکالنے کے اقدام پر استعفیٰ دے رہا ہوں. گزشتہ جمعہ ایمزون میں میرا آخری دن تھا۔یاد رہے کہ ' ٹم برے گزشتہ پانچ سال سے ایمازون کیساتھ منسلک تھے۔ انہوں نے اس سے قبل گوگل اور سن مائیکرو سسٹم سمیت دیگر اہم اداروں میں اہم ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

کوروناکیخلاف جنگ میں اٹلی اور ہالینڈ کے سائنسدانوں کی اہم جیت

Image
اٹلی کے ماہرین ' نے کوروناویسکین تیارکرلی. ہالینڈاور اسرائیل کے سائنسدانوں نے بھی کوروناکو شکست دینے والی اینٹی باڈی تیار کرنے کا دعویٰ کردیا۔ عالمی وباءکورونا کا توڑ ڈھونڈنے والے ماہرین کی محنت رنگ لانے لگی۔اٹلی دواساز کمپنی نے کوروناویکسین کی تیاری کرلی۔ ویکسین کا چوہوں پر تجربہ کیاگیا۔جس سےان میں اینٹی باڈی سیلز بنےاور ان کی قوتِ مدافعت مضبوط ہوئی۔ماہرین کے مطابق ' یہ اینٹی باڈی سیلزانسانی جسم میں بھی کام کرتے ہیں۔انسانوں پراس ویسکین کا تجربہ جون میں شروع ہوگا۔

کیا کرونا وائرس کی ایک سے زیادہ اقسام گردش میں ہیں؟

Image
امریکی حکومت کی جانب سے کروائی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ' دنیا بھر میں کرونا وائرس کی ایک نئی لہر آئی ہے جو اس سے پہلے کی مثالوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ 'لاس ایلموس نیشنل لیبارٹری کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی قسم ابتدائی صورت سے مختلف ہے اور یورپ میں تین ماہ پہلے اس کا پتا چلا تھا۔ یہی تبدیل شدہ وائرس امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں پہنچا اور وسط مارچ سے اسی نے دنیا میں زیادہ لوگوں کو بیمار کیا ہے۔ 'تحقیق کے نتائج لکھنے والے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ ویکسین اور دوائیں بنانے والوں کو متنبہ کرنے کی فوری ضرورت ہے. تاکہ وہ وائرس کی نئی قسم کا موثر حل تیار کریں۔ رپورٹ کے مطابق ' ووہان سے پھیلنے والے وائرس کے مقابلے میں اس کی نئی صورت نے تیزی سے اور زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔ کرونا وائرس سے متاثر ملکوں میں چند ہفتوں کے اندر بس یہی ایک قسم باقی رہ گئی۔ تحقیق سے پتا چلا کہ ' وائرس کی یہ قسم زیادہ متعدی ہے. لیکن اس کی وجہ کا تعین ابھی باقی ہے۔ یہ وائرس ابتدائی صورت سے زیادہ مہلک نہیں. لیکن اس کے مریضوں پر اس کا حملہ شدید...

ترکی کی پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے تعاون کی پیشکش

Image
ملک میں '' ٹڈی دل '' کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کی ہیں. اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کا ایک سی -130 طیارہ اسپرے کرنے والا خصوصی پائپر بریو (Piper Brave)جہاز لانے کے لیے ترکی کے شہر ادانا پہنچ گیا۔ یہ جہازچار افراد پر مشتمل عملے سمیت آج پاکستان پہنچے گا . جہاں اسے اسمبل کرنے کے بعد ملک کے متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔یہ جہاز'' ٹڈی دل '' کے خاتمے کے لیے تمام ملک خصوصاََ سندھ اور پنجاب کے اضلاع میں اسپرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ برادر ملک ترکی کی بے لوث تعاون کی یہ پیشکش ٹڈی دل کے خاتمے کی کوششوں میں ممدومعاون ثابت ہو گی۔ پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑاقدرتی آفات کے دوران ملک میں امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ سے ہی صف اول میں شامل رہا ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

جیلوں میں حفظان صحت کے منافی حالات وائرس کے پھیلاؤ کا سبب، اقوام متحدہ

Image
انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر نے متنبہ کیا ہے کہ ' شمالی اور جنوبی امریکہ کی جیلوں میں حفظان صحت کے منافی صورتحال اور طبی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے کرونا وائرس متعدد جیلوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے عہدیداروں نے واضح اعداد و شمار تو پیش نہیں کئے۔ تاہم ' ان کا کہنا ہے کہ ' خطے بھر کی جیلوں میں بند ہزاروں قیدی اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ' قیدیوں میں اس وبا کے لگنے اور مناسب طبی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے بہت سی جیلوں میں دنگے فساد ہوئے ہیں۔ خبروں کے مطابق ' یکم مئی کو وینزویلا کے ایک قید خانے میں وقوع پزیر ہونے والے ایک واقعے میں 47 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیرو اور کولمبیا کی جیلوں میں ہونے والے دنگوں میں قیدی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کے دفتر کے ترجمان رُپرٹ کول وِل کا کہنا ہے کہ ' غیر معیاری صورتحال کی بِنا پر ارجنٹینا ' برازیل ' کولمبیا ' میکسیکو اور امریکہ کے قیدخانوں سے بہت سے قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی ہے۔ رُپرٹ کول وِل نے کہا ہے کہ ' ایسے واقعات کی...