Posts

Showing posts from May 21, 2020

خیبرپختونخواہ میں تمام دکانیں 22 سے 24 مئی تک کھلا رکھنے کا فیصلہ

Image
 خیبرپختونخواہ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت صوبہ بھر کے تمام ریٹیل شاپس کو 22 مئی سے 24 مئی تک عید کے دنوں میں کھلا رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ سول سیکرٹریٹ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر نے کہا کہ ' سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبہ بھر کے تمام ریٹیل شاپس کو 22 مئی سے 24 مئی تک عید کے دنوں میں کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ' لاک ڈاؤن میں نرمی اور سختی دونوں کا فیصلہ عوام کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔ صوبے میں کاروباری مراکز کو بھی ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر نے مزید کہا کہ ' ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کریں گے کیونکہ عوام کی جانوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ایرانی حکومت سے اختلاف کرنے والی 14 خواتین کو سزا

Image
ایرانی عدالت نے حکومت کے نام کھلا خط لکھنے والی چودہ خواتین کو سزا سنائی ہے۔ ان میں ایک خاتون شہلا جہاں بین بھی شامل ہیں جن کو فوری سرجری کی ضرورت ہے۔ مگر جیل کے حکام نے انہیں دو ماہ کی مہلت دی ہے اور اس کے بعد انہیں اپنی سزا جیل میں کاٹنی ہو گی۔ ایران میں مقیم ایک ذریعے نے وائس آف امریکہ کی فارسی سروس کو بتایا کہ ' منحرف خاتون شہلا جہاں بین پچھلے ہفتے تہران کے ایوین جیل خانے گئی تھیں اور وہاں انہوں نے جیل کے حکام کے سامنے ایرانی عدلیہ کے قانونی میٖڈیکل افسر کا ایک خط پیش کیا. جس میں لکھا تھا کہ کمر کی تکلیف کے علاج کے سلسلے میں سرجری درکار ہے۔ ذریعے کے مطابق ' جیل کے حکام نے کہا کہ ' وہ سرجری کے لیے صرف دو ماہ کی مہلت دیں گے اور اس کے بعد انہیں جیل میں اپنی ساڑھے تین سال قید کی سزا بھگتنی ہو گی۔ پچھلے سال نو اگست کو جہاں بین ان چودہ خواتین میں شامل تھیں. جنہوں نے حکام کے نام ایک کھلا خط لکھا تھا۔ اس خط میں دیگر باتوں کے علاوہ خامنائی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اکیس اگست کو انہیں حراست میں لے لیا گیا اور ان سمیت چودہ خواتین پر مملکت کے خلاف پراپیگنڈا ک...

بھارتی حکام نے کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پہ مجبور کیا، علی رضا

Image
چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید نے بھارتی حکام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' بھارتی فورسز کی جانب سے آپریشن کی آڑ میں 15 گھروں کو تباہ کرنا قابل مذمت عمل ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ' علی رضا سید نے کہا کہ بھارتی حکام نے خود کشمیری نوجوانوں کو ہتھیاراٹھانے پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ' گزشتہ روز بھی جنید صحرائی اور طارق شیخ نے قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا ہے۔ چیئرمین کشمیر کونسل نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف ہم تمام عالمی فورمز پر آواز اٹھائیں گے۔ ہم نیوز کے مطابق ' چیئرمین کشمیر کونسل علی رضا سید نے کہا ہے کہ ' ہم بھارت کی قابض افواج کی کارروائیوں پر اقوام متحدہ، یورپی یونین کے حکام اور انسانی حقوق کے اداروں کو خطوط لکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی بھارتی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' گزشتہ روز قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں 15 گھروں کو آگ لگا دی تھی۔ انہوں نے بھارت کی انتہا پسند جنونی ہندو مودی حکومت پر واضح کیا ہے کہ ' وہ مقبوضہ وادی چنار میں جنگی جرائم...

کرونا وائرس کی وبا نے تیرہ سالہ فلسطینی طالبہ کو معلمہ بنا دیا

Image
اس وقت پوری دنیا کو کرونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے. تعلیمی اداروں سمیت معمولات زندگی معطل ہیں۔ ایک فلسطینی لڑکی نے اس فارغ وقت کو گزارنے کے لیے اپنے محلے میں سکول کھول لیا اور ان دنوں وہ اپنے ارد گرد رہنے والے بچوں کو پڑھا رہی ہے۔ کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے سلسلے میں غزہ کی پٹی میں تمام سکول مارچ میں بند کر دیے گئے تھے۔ اور اب وہاں ایک محلے میں عارضی سکول کھلا ہے۔ یہاں ایک تیرہ سالہ لڑکی فجر حمید فلسطینی بچوں کو پابندی سے پڑھا رہی ہے۔ فجر نے بتایا کہ ' میں نے سوچا کیوں نہ اس خالی وقت میں بچوں کو پڑھانا شروع کر دوں. کیوں کہ پرائمری جماعت کے بچے ان طویل چھٹیوں میں سب کچھ بھول بھال جائیں گے۔ اس لیے اب میں ان کی پڑھائی کو جاری رکھ رہی ہوں۔ فجر حمید بچوں کو انگریزی، عربی اور حساب پڑھاتی ہے۔ اب اس کے عارضی سکول میں پندرہ بچے زیر تعلیم ہیں۔ فجر کو پڑھانے میں بہت لطف آتا ہے اور ان کا خیال ہے کہ ' وہ بڑی ہو کر بھی تدریس کے پیشے سے منسلک رہیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ' ہمارا علاقہ خاصا پسماندہ ہے۔ اس لیے میرا ارادہ ہے کہ میں ایک سکول کھولوں گی اور ا...