Posts

Showing posts from April 15, 2020

وزیراعظم نے لاک ڈاون میں 2 ہفتے کی توسیع کردی

Image
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاون میں دو ہفتوں کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' ملک بھر کے تعلیمی ادارے بدستور بند رہیں گے جب کہ عوامی مقامات پر بھی لاک ڈاون برقرار رہے گا. تاہم معیشت میں گراوٹ اور بیروگاری کے خدشے کے پیش نظر کنسٹرکشن سمیت چند صنعتوں کو کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون میں دو ہفتوں کی توسیع کردی ہے. جس کے تحت اسکول کالجز اور عوامی مقامات بدستور بند رہیں گے۔وزیراعظم مزید کہا کہ ' مجھے لاک ڈاون سے دیہاڑی دار اور روز کمانے والوں کی پریشانیوں کا اندازہ ہے. لوگ بڑی تعداد میں بیروزگار ہو رہے ہیں اس لیے کنسٹرکشن سمیت کچھ صنعتوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ' تعمیرات کا شعبہ سب سے زیادہ روزگار فراہم کرتا ہے اسی لیے اسے کھولنے کو فیصلہ کیا جب کہ صوبے ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ صنعتوں کو کھول دیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ' رمضان المبارک میں اجتماعی عبادات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مختلف فقوں سے تعلق رکھنے والے جید علما...

ملکی تاریخ میں پہلی بارسونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

Image
کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی ہے. آل کراچی صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق ' منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت31 ڈالر کے غیر معمولی اضافے سے 1721 ڈالر ہوگئی. جس کے حساب سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 400روپے اور10گرام سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے86076روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10روپے کے اضافے کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 970 روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ ' لاک ڈاون کے باعث صرافہ مارکیٹیں بند ہیں۔

احساس پروگرام میں رشوت لینے پر مولوی ہدایت اللہ گرفتار

Image
بلوچستان کے ضلع دکی میں احساس پروگرام کے تحت پیسوں کی تقسیم کے دوران مستحق افراد سے رشوت لینے پر ایجنٹ مولوی ہدایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ فی بندہ 200 روپے رشوت کے طور پر وصول کیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی کے مطابق ' عوامی شکایات پر گورنمنٹ ہائی اسکول دکی میں قائم احساس پروگرام کے سینٹر میں چھاپہ مارکر منتظم مولوی ہدایت اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ مولوی ہدایت اللہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ ' اس نے 85 لوگوں سے 200 روپے فی کس رشوت لیے تھے۔ ڈی سی دکی کے مطابق ' منتظم کی جانب سے تحریری طور پر معافی مانگنے اور رشوت کی رقم متعلقہ افراد کو واپس کرنے کے بعد اسے رہا کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ' منتظم مولوی ہدایت اللہ کی رشوت لینے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی۔

وفاق اور صوبوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، اسد عمر

Image
وفاقی وزیر اسد عمر وفاق اور صوبوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ 'تفصیلات کے مطابق ' وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ پاکستان  کی تاریخ میں حکومت اور  صوبوں کے درمیان   ایسی کوارڈینیشن کی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں تعاون جاری ہے اور این سی سی نے جو فیصلے کیئے ان میں تمام اکائیوں کا حصہ ہےجو سیاسی رہنما پاکستان کے حالات سے ناواقف ہیں وہ نہیں  جانتے۔ہم کیسے کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ' کورونا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا. 26 کورونا کيسز پر ہم نے لاک ڈاؤن کا سوچا اور ہمیں خوشی ہے کورونا ہمارے اندازوں سے کم پھیلا۔ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں مزید2ہفتےتوسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ' لاک ڈاؤن میں مزید2ہفتےتوسیع کررہےہیں، ملک بھرمیں لاک ڈاؤن جزوی ہوگا۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ' تمام صوبوں نےفیصلہ کرلیا ہےکون سی صنعتیں کھولنی ہیں اس لئے لاک ڈاؤن کےدوران جن کاروبارکوکھول سکتےہیں انہیں کھولیں گے کیونکہ لاک ڈاؤن کےدوران لوگوں کی مدد بھی کر...
Image
کراچی: وفاق کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اعلان کردہ مزید دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن پر حکومت سندھ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ' سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ' وفاق کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے پر صوبائی حکومت کو کچھ تحفظات ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ' ہم وفاق کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے لیکن ایس او پیز ہمارے ہوں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ' کورونا وائرس ے بچنے کے لیے ایس او پیز پر سب کو عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔ ہم نیوز کے مطابق ' انہوں نے اعلان کیا کہ ' ایس او پیز پر عمل کرنے والوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی لیکن ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ عمل درآمد نہ کرنے پر متعلقہ انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے چند گھنٹے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ' تعمیراتی سیکٹر سے جڑے تمام شعبے حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھول رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ بات چیت میں ان کا کہنا ...

وزیراعظم عمران خان کا جرمن چامسلر انجیلا مرکل کو فون، کورونا کے حوالے سے گفتگو

Image
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ ' کورونا وائرس نے عالمی صحت کے مسائل اور معاشی بحران پیدا کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ' کورونا وائرس نے عالمی صحت کے مسائل اور معاشی بحران پیدا کیا ہے۔ بحران کے باعث ترقی پزیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ' کورونا وائرس کے باعث ترقی پزیر ممالک کو بھوک اور موت کا سامنا ہے۔ اس وباء سے نمنٹنے کیلئے ترقی پزیر ممالک کا انحصار بلاسخت شرائط فوری قرضوں پر ہوگا۔ امید ہے کہ ' جرمنی جیسے ممالک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ مسئلہ اٹھائیں گے۔ وزیراعظم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ' آئندہ جی 20 کے وزرائے خزانہ کے اجلاس، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں میں معاملہ اٹھایا جائے گا۔