Posts

Showing posts from April 11, 2020

گوگل اور ایپل کا کورونا الرٹ کیلئے ایپ کی تیاری کا فیصلہ

Image
لندن: معروف سرچ انجن گوگل اور اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنی ایپل نے مشترکہ طور پر ایک ایسی ایپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے. جو صارف کو کورونا وائرس میں مبتلا شخص کے ساتھ رابطہ کرنے پر الرٹ جاری کرے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ' دونوں کمپنیاں کورونا وائرس میں مبتلا شخص کی شناخت کی صورت میں بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ایسی ایپ تشکیل دے رہی ہیں جو صارف کو ان کے اسمارٹ فون پر  پیغام پنچا دے گی۔ صحت عامہ کے حکام اس ایپ کے ذریعے اپنی آئی او ایس اور اینڈروائڈ اسمارٹ فونز ڈیوائسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔ اس ضمن میں دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ' مئی کے مہینے تک ایپلیکشن پروگرامنگ کا سیٹ انٹرفیس اور اے پی آئیز کو ریلیز کر دیا جائے گا. جو اینڈروائڈ اور آئی او ایس کے مابین انٹرآپریبلٹی کو فعال بنائے گی۔ ایپل کی سی ای او ٹیم کک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ' اس عمل کے دوران صارفین کی رضامندی اور شفافیت کا بھرپور خیال رکھا جائے گا. ایپل کی جانب سے جاری وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ' اس ٹیکنالوجی کے کام کرنے کے لیے صارف کے مقام کی...

ملک میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 8.2 فیصد کی سطح پر آگئی

Image
اسلام آباد: ملک میں حساس قیمتوں کے اشاریہ  '' ای پی آئی '' کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 0.44 فیصد کمی سے 8.2 فیصد کی سطح پر آگئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 0.44 فیصد کمی سے 8.2 فیصد کی سطح پر آگئی. گزشتہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 11 میں کمی ہوئی جبکہ 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز 18.15 فیصد ' لہسن 12 فیصد ' ٹماٹر 7.34 فیصد ' آلو 5.65' آٹا 2.57 فیصد اور ایل پی جی سلنڈر 3.85 فیصد سستا ہوا جبکہ چینی ' گھی ' انڈے اور آئل کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی۔گزشتہ ہفتے دال مونگ 7.85 ' مسور 7.83 ' ماش 3.29 اور دال چنا کی قیمتیں 2.33 فیصد بڑھ گئی ہیں گزشتہ سال کے مقابلے میں دال مونگ 95 فیصد، آلو 85 فیصد ' دال ماش 60 فیصد مہنگی ہیں۔ایک سال میں لہسن 60 فیصد ' انڈے 45 فیصد ' پیاز 36 فیصد ' دال مسور 40 فیصد ' دال چنا 31 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ کوکنگ ...

عالمی وبا ' اوورسیز پاکستانیوں کی وطن بھیجی گئی رقوم میں اضافے کا رجحان

Image
کراچی: کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی گئی رقوم کی ترسیل میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا ہے.اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے مدمقابل مارچ میں موصول ہونے والی ترسیلات کی مالیت 3.8 فیصد زائد اور رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کی ترسیلات گزشتہ مالی سال کے ابتدائی نو ماہ سے 6 فیصد زائد رہیں.رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران کارکنوں کی 16 ارب 99 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی ترسیلات رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بھجوائی جانے والی 16 ارب 3 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی ترسیلات سے 96 کروڑ ڈالر یا 6 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہیں۔مارچ 2020ءکے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مالیت ایک ارب 89 کروڑ 44 لاکھ ڈالر رہیں جو فروری 2020ءکے دوران موصول ہونے والی ایک ارب 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ترسیلات سے 6 کروڑ 94 لاکھ ڈالر یا 3.8 فیصد زائد ہیں۔مارچ 2020ءکے دوران موصول ہونے والی ترسیلاتِ مارچ 019ءکی ایک ارب 73 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی ترسیلات سے 16 کروڑ ڈالر یا 9.3 فیصد زائد ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2020ءکے دوران کارکنوں کی ترسیلات میں بڑی رقو...

نیویارک میں اجتماعی قبر تیار

Image
کورونا  پوری دنیا میں پھیل چکا ہے .  اورہر ملک اس وبا سے بری طرح پریشان ہے. نیویارک سٹی بھی اس وبا سے محفوظ نہیں رہ سکی۔ تفصیلات کے مطابق '  امریکا کورونا سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے . اور اس ہی وجہ سےہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ' نیویارک میں کورونا وائرس کے نئے 10 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ نیو یارک میں طبی سہولیات کم  پڑگئیں  ہے اور اس وجہ سے ہلاکتوں میں بہت اضافہ ہو گیا ہے جس کہ وجہ سے تدفین کا عمل اجتماعی کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ' نیو یارک میں 40  لوگوں  کی اجتماعی قبر تیار کی گئی ہےاور درجنوں تابوتوں کو ایک بڑے گڑھے میں دفن کیا جا رہا ہے. حد تا کہ  تدفن کرنے والوں نے حفاظتی لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ نیویارک وہ سٹی جہاں کسی چیز کی کمی نہیں لیکن کورونا کی وجہ سے  یہ صورتحال ہے کہ طبی سہولیت کا فقدان بڑ ھ گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ' نیویارک کے جزیرے ہارٹ جہاں لاوارث لاشوں اور جن کے اہل خانہ تدفن کے اخراجات نہیں اُٹھا سکتے انہیں دفنایا...

کورونا وائرس کی ویکسین کو بننے میں ایک سال کا عرصہ درکار ہے، آخر کیوں؟؟

Image
عالمی وبا کورونا وائرس کی پیش نظر پوری دنیا کے سانسدان اس تحقیق میں مگن ہیں کہ ' آخر اس جانلیوا وارس کی ویکسین بنانے میں تیار ہوجائے تاکہ لوگوں اس مرض سے بچایا جاسکے۔ عالمی ادارہ  صحت کا کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ ' اس کی ویکسین تیار ہونے میں ایک سال کا عرصہ درکار ہے۔ ماضی کی مثالوں کو دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ ' کورونا وائرس کے خلاف ایک یا ڈیڑھ سال سے پہلے ویکسین کی تیاری ممکن نہیں بلکہ زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔ اس وقت سب سے تیزی سے جس ویکسین کی منظوری دی گئی وہ ویکسین ہے، جس کے وائرل نمونے اکٹھے کرنے سے لے کر 1967 میں استعمال کرنے کے لائسنس تک 4 سال کا عرصہ لگا۔ ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز 3 مراحل میں مکمل ہوتے ہیں، کووڈ 19 کی ویکسینز کا پہلا مرحلہ اس سال خزاں ' اگلے سال موسم بہار یا اس کے بعد تک مکمل نہیں ہوگا. کیونکہ اس کے حفاظتی اثرات کے لیے وقت دیا جائے گا۔ دوسری طرف ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ ' دوا کی تیاری میں اربوں ڈالر اور کئی سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی موجود دوائیوں کا جائزہ لے گ...

افغانستان ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا

Image
افغانستان نے دہشت گرد اور آئی ایس آئی آیس خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ' ترجمان افغان وزارت خارجہ نے دہشت گرد عبداللہ اورکزئی عرف اسلم فاروقی کے حوالے سے بیان جاری بیں میں کہا کہ ' پاکستانی حکومت نے افغانستان سے اسلم فاروقی کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا لیکن افغانستان نے دہشت گرد اور آئی ایس آئی آیس خراسان کے سربراہ کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ اسلم فاروقی داعش کا سربراہ ہے جو افغانستان میں بہت سے جرائم میں ملوث ہے۔ ترجمان افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ ' اسلم فاروقی پر بہت سے حملوں  کا الزام ہے جس میں بہت سے افغان شہری اور فوجی جاں بحق ہوئے اور ان کے ساتھ افغانستان کے قوانین کے تحت سلوک کیا جائے گا۔ ترجمان افغان وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ' افغانستان دہشت گردوں کے خلاف امتیاز نہیں برتتا اور اس کو غیر قانونی قرار دیتا ہے اس لیے اسلم فاروقی کیساتھ افغانستان کے قوانین کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ 'اپنے بیان میں افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیا...