Posts

Showing posts from April 1, 2020

عازمین کو حج کی تیاریوں کیلئے مزید انتظار کرنے کی تلقین

Image
ریاض : عازمین کو حج کی تیاریوں کیلئے مزید انتظار کرنے کی تلقین ۔ سعودی وزیرحج نے ایک ٹی وی کے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ' صورتحال واضح ہونے تک انتظار کیا جائے. حج کے حوالے سے فی الحال کوئی منصوبہ بندی نہ کی جائے. وزیرِ حج نے ہدایت کی ہے مسلمان حج پر آنے کیلئے فی الحال موجود حالات کے بہتر ہونے کا انتظار کریں اور جب تک حالات کے مطابق فیصلہ نہ ہوجائے تب تک تیاریاں شروع نہ کریں۔ اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید اس سال بیرونِ ممالک سے مسلمانوں کو حج کرنے کی اجازت نہ مل سکے تاہم بعد میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ' حج ہوگا لیکن حجاج کو سعودی عرب جانے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا اور صحتمند لوگ ہی حج کیلئے جاسکیں گے۔ لیکن اب سعودی وزیر حج بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے حالات واضح ہونے تک حج کی تیاریاں نہ کرنے کا کہا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 110 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں. نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1563 ہوگئی ہے. جبکہ قرنطینہ میں رکھے گئے 400 افراد کو ...

چین کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے پاکستان میں عارضی ہسپتال قائم کرے گا

Image
اسلام آباد : چین کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے پاکستان میں عارضی ہسپتال قائم کرے گا. ہسپتال قائم کرنے کیلئے تمام سامان چین سے پاکستان پہنچ گیا ہے. اس ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کی جائے گی. اس کے ساتھ چین نے کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے آج بیجنگ میں معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ' چین میں اس وباء کے پھوٹنے کے بعد پاکستان اور اس کے عوام نے چین کی بروقت اور گرانقدر مدد کی تھی. انہوں نے پاکستان کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے پھیلائو پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ' چین پاکستان کی صورتحال کو سمجھ سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ' چین کی حکومت نے ٹیسٹنگ کٹس ، ماسک' حفاظتی لباس اور وینٹیلیٹر جیسی اشیاء عطیات میںدی ہیں تاکہ اس مرض سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ' ہم عارضی ہسپتال قائم کرنے میں بھی پاکستان کی مدد کریں گے. خیال رہے کہ ' چین کورونا وائرس کی وبا پر اپنے ملک میں قابو پاچکا ہے اور چین نے پاکستان میں اپنے ڈاک...

متحدہ عرب امارات میں عملی طور پر 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ

Image
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں عملی طور پر 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ. رات کے اوقات میں بھی گھروں سے باہر نکلنے کے تمام اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے. تفصیلات کے مطابق اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ' اب شہریوں کو رات کے اوقات میں بھی گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی. اماراتی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. اسی سلسلے میں شہریوں کو رات کے وقت گھروں سے باہر نکلنے کیلئے دیے جانے اجازت نامے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اعلان کیا گیا ہے کہ ' اجازت نامے ڈس انفیکشن مہم کے اختتام تک منسوخ رہیں گے. اس سے قبل رات 8 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک محدود نقل و حرکت کی اجازت تھی. شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں تک ہی محدود رہیں. اور صرف کسی ایمرجنسی صورتحال ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ جبکہ اس دوران صرف لازمی سروس والے افراد کو ہی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا. اماراتی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ' متحدہ عرب امارات میں کرو...

اماراتی ولی عہد کا پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے نام خصوصی پیغام

Image
ابوظہبی: اماراتی ولی عہد کا پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے نام خصوصی پیغام ' شیخ محمد بن زاید کہتے ہیں. آپ کو امارات کا قومی ترانہ پڑھتا دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے. آپ کسی طرح بھی اس ملک کے شہریوں سے کم تر نہیں. اللہ آپ سب کی حفاظت کرے. انشاء اللہ ہم جلد ان مشکل حالات سے باہر نکل جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ' اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے: https://www.facebook.com/watch/?v=655237311908929 اپنے پیغام میں شیخ محمد بن زاید نے امارات میں مقم غیر ملکیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ ' انہوں نے حال ہی میں غیر ملکیوں کی جانب سے امارات کا قومی ترانہ پڑھنا کی ایک ویڈیو دیکھی ہے۔ میں نے دیکھا کہ ' لاک ڈاون کے باعث اپنے گھروں میں محصور غیر ملکی کیسے گھروں کی بالکنی میں آگئے اور پھر انہوں نے مل کر امارات کا قومی ترانہ پڑھا. شیخ محمد بن زاید کہتے ہیں کہ یہ ویڈیو دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے. وہ امارات کے غیر ملکی رہائشیوں کا بتانا چاہتے ہیں کہ وہ کسی طور...

اب دنیا بائیو ڈیفنس کی طرف جارہی ہے:ڈاکٹر شاہد مسعود

Image
' اسلام آباد: سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ پہلے بائیو ڈیفنس پر صرف 10 ارب استعمال ہو رہا تھا. لیکن اب دنیا بائیو ڈیفنس کی طرف جارہی ہے. جی این این کے پروگرام ' لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود ' میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ' پانچ بڑے ملک امریکا ' چائنہ ' سعودی عرب ' بھارت اور فرانس ہیں اور اگر آپ دنیا کے بجٹ دیکھیں توسارے ڈیفنس بجٹ آپ کو نظر آئیں گے. کوئی جہاز' کوئی ٹینک تو کوئی بحری بیڑے بنا رہا تھا. آبدوزیں' میزائل بن رہے تھے 2018 میں امریکا دفاع پر 1822 ارب استعمال کر رہا تھا اور2019 میں اس میں 5فیصد اضافہ کر دیا گیا ' جبکہ بائیو ڈیفنس پر صرف 10 ارب استعمال ہو رہا تھا ' آنے والے دنوں میں بائیولوجیکل وار فیئر کی اہمیت بڑھ گئی ہے. کیونکہ اس وائرس نے دنیا کا نقشہ بدلنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی معاشرتی روایات بھی تبدیل کر دی ہیں۔ 

کوروناوائرس سے دنیا میں41 ہزار سے زائد افراد ہلاک

Image
دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ  41 ہزار 378سے تجاوز کر گئی. جب کہ 41 ہزار چار سو چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں. دنیا بھر میں ایک لاکھ  76  ہزار سے زائد افراد جان لیوا بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں.  امریکہ میں 180,340 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں . اور ہلاکتیں تین ہزار پانچ سو سے زائد ہو گئی ہے۔ نیویارک ' میں بارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں. صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ' ہمارے پاس کورونا سے  جنگ جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ اٹلی ' میں کورونا مریضوں کی تعداد 105,792 ہوگئی ہے اور چوبیس گھنٹوں میں مزید آٹھ سو بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں. مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ملک میں جاری لاک ڈاون میں بارہ اپریل تک توسیع کردی گئی۔ اسپین ' میں ایک ہی دن میں مزید  553  افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار دو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس ' میں تین ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار...

پوری دنیا میں اب تک کورونا وائرس سے آٹھ لاکھ سے زائد افراد متاثر

Image
جان ہاپکنز یونیورسٹی ' کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں آٹھ لاکھ ایک ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں. اوراڑتیس ہزار سات سو بیالیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز امریکہ میں ہیں. جو ایک لاکھ چونسٹھ ہزار چھ سو دس سے زائد ہیں. اٹلی میں ایک لاکھ ایک ہزارسے زائد جبکہ سپین میں چورانوے ہزار چار سو سترہ سے زائد تصدیق شدہ کیسز ہیں. اٹلی میں اموات کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو اکانوے جبکہ سپین میں آٹھ ہزار ایک سو نواسی ہوگئی ہے۔

ایف بی آر نے تیز رفتار ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کا شفاف نظام مرتب کرلیا

Image
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ' نے تیز رفتار ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کا شفاف نظام مرتب کرلیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے تیز رفتار ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کا شفاف نظام مرتب کرلیا. ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ' موجودہ مشکل حالات میں حکومتی فیصلہ کے مطابق ایف بی آر نے نظام قائم کیا۔ انکم ٹیکس ' سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی ڈرابیک ریفنڈز ادائیگی کا مؤثر اور شفاف مرکزی نظام وضع کیاگیاہے. ترجمان نے مزید کہا کہ ' ٹیکس گزاروں کو ریفنڈز کی تیز تر ادائیگی ممکن ہوپائے گی۔

کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

Image
 'سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئر لائنز اپنے طیاروں کو مسافروں کو بٹھانے سے قبل اسپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹ کریں گی۔ ہم نیوز کے مطابق ' سی اے اے نے کورونا وائرس سے روک تھام یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کے لیے 21 نکاتی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ سی اے اے کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری کے حوالے سے تمام ایئر لائنز کو باقاعدہ خط بھیج دیا گیا ہے. جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ' سب کے لیے جاری کردہ 21 نکات پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہے۔ پی آئی اے کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ  ' اگر چار اپریل سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل جاتی ہے تو جاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پرعملد رآمد یقینی بنایا جائے۔ سی اے اے نے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ' جہازکوجراثیم سے پاک اورمسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پرکروانالازمی ہیں۔ تمام ایئر لائنز کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ ' وہ اپنی ویب سائٹس اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرہیلتھ ڈیکلیئری...

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 32 نئے کیسز سامنے آگئے

Image
پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا کے '' 32 '' نئے کیسز کی  تصدیق ہوگئی ہے. صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 253 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھرمیں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 828 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا 400 مشتبہ مریضوں کے نمونے کلیئرقرار دے دیا جبکہ 683 کا رزلٹ آنا باقی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 6 ہے۔

شہری کی کورونا ہیلپ لائن پر فون کر کے گرم سموسوں کی فرمائش

Image
ایسے وقت میں کہ ' جب پوری دینا میں کرفیو جیسا سماں ہے اور تمام ممالک کے حکومتی ادارے اس سے نمٹنے میں جتے ہوئے ہیں۔ ایسے میں کورونا کورونا ہیلپ لائن پر گرما گرم سموسوں کی فرمائش بھی کی گئی. جی ہاں بھارت  میں ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ بھارت میں ایک شخص نے اپنی حکومت سے سموسوں کی فرمائش کر دی. اور وہ بھی حکومت کی جانب سے دیے گئے ایسے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر پر جسے صرف دوائیوں یا کوئی بہت ہی ضروری چیز منگوانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ ' یہ نمبر اس کام کے لیے موزوں نہیں ہے، لیکن وہ ضد کرنے لگے اور منع کرنے کے باوجود بار بار ہیلپ لائن پر فون کرنا شروع کردیا۔ 4 समोसा भिजवा दो… चेतावनी के बाद आखिर भिजवाना ही पड़ा।अनावश्यक मांग कर कंट्रोल रूम को परेशान करने वाले व्यक्ति से सामाजिक कार्य के तहत् नाली सफाई का कार्य कराया गया। pic.twitter.com/88aFRxZpt2 — DM Rampur (@DeoRampur) March 29, 2020 پھر کیا تھا۔ حکومت نے سوچا کہ آج اس شہری کے دل کی مراد پوری کر دی جائے. اور پھر آگئے حکومتی اہلکار فرمائش پوری کرنے. لیکن ساتھ ہی ایک ایسا سبق بھی دیا ک...

کراچی : کے پی ٹی، ملحقہ علاقوں میں کلورین واٹر سپرے کیا گیا

Image
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں کلورین واٹر کا سپرے کیا گیا ہے. یہ سپرے پورٹ کے آپریشن ڈویژن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ' عوامی نمائندوں سے رابطے میں رہتے ہوئے کےپی ٹی کی جانب سے اسپرے مہم  کا آغاز کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ' کے پی ٹی نے کراچی فائربریگیڈ کی گاڑیوں کے ذریعے کلورین واٹرسپرے پورٹ اور اس سے متصل علاقوں میں کیا۔ حکام کے مطابق ' وزیراعظم عمران خان اور وزیربحری امورعلی زیدی کے احکامات کی روشی میں اسپرے مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔ وزیراعظم اوروزیربحری امور کی جانب سے کورونا وبا کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ملک کی تینوں پورٹس پورٹ قاسم اتھارٹی کراچی پورٹ ٹرسٹ اور گوادر پورٹ اتھارٹی تمام تر حفاظتی اقدامات کے تحت آپریشنل ہیں. ان پورٹس پر کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سندھ میں مزید 10 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی،مجموعی تعداد 82 ہو گئی

Image
سندھ میں مزید 10 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی. جس کے بعد صوبے بھر میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعدادا 51 ہو گئی. جبکہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 82 ہوگئی ہے. تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ' سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے.مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ' اب سندھ میں میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 51 ہو گئی ہیں. اللہ تعالٰی ہم سب کی حفاظت فرمائے اور متاثرہ مریضوں کو شیفہ دے. اپنے پغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ' لوگوں کو یہ سیکھنا چاہئے کہ تنہائی یا معاشرتی دوری ہی کورونا وائرس کا واحد علاج ہے.  یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج 158 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 110 ' پنجاب میں 18 ' بلوچستان میں 6 اور گلگت بلتستان میں 24 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1965 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں ...

افغان قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں طالبان کا وفد کابل پہنچ گیا

Image
امریکہ کے افغانستان پر حملے اور طالبان کی پسپائی کے بعد یہ پہلی بار ہوا کہ ' باغی گروپ کا کوئی وفد سرکاری طور پر کابل آیا ہے. منگل کو کابل پہنچنے والا یہ گروپ قندھار سے عالمی ریڈ کراس کے طیارے کے ذریعے کابل پہنچا ہے۔ طالبان نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ' یہ گروپ قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں تیکنیکی مدد فراہم کرے گا۔ قیدیوں کے اس تبادلے کے تحت باغی ایک ہزار سرکاری قیدیوں کو رہا کریں گے. تاکہ افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کا آغاز ہو سکے۔ یاد رہے ' 29 فروری کو قطر میں امریکہ نے طالبان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے. اس معاہدے کے تحت چودہ ماہ کے اندر امریکہ اور اتحادی افواج افغانستان سے نکل جائیں گی اور اس کے جواب میں طالبان یقین دہانی کرائیں گے کہ افغانستان کی سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ افغان صدر اشرف غنی کی حکومت اس معاہدے میں فریق نہیں بنی تھی اور ابتدا میں وہ طالبان قیدیوں کو رہا کرنے پر راضی نہیں تھی. اور اسی لیے دس مارچ کو ہونے والے امن مذاکرات اب تک نہ ہو سکے. بعد میں امریکہ کے اصرار پر غنی نے اکیس رکنی مذاکراتی وفد کے قیام...

کرونا وائرس ٹورزام کو بھی نگل گیا

Image
واشنگٹن : ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل نے خبردار کیا ہے کہ COVID-19 کی عالمی وبا نے دنیا بھر میں سفر اور سیاحت کی صنعت کو بے حد نقصان پہنچایا ہے. اور اندازہ ہے کہ اس کے نتیجے میں پچاس ملین یا پانچ کروڑ ملازمتوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے. توقع یہ ہے کہ ' ایشیا اس وبا سے بدترین انداز میں متاثر ہو گا. جب یہ وبا ختم ہو گی تو اس کے بعد سفر اور سیاحت کی صنعت کو بحال ہونے میں دس ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ سفر اور سیاحت کی صنعت عالمی اجتماعی پیداوار کا دس فیصد ہے۔ آئیے کچھ مسائل کا جائزہ لیتے ہیں. جو کرونا وائرس کی وجہ سے سفر اور سیاحت کے شعبے کو درپیش ہیں۔ ہوٹل ہوں یا ائرلائینز ' یا پھر کروز ٹریول ' یہ چند ایسی مثالیں ہیں جنہیں فوری طور پر انتہائی نقصان کا سامنا ہے. پھر بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں کاروباری دوروں، کانفرنسوں اور پبلک ایونٹس کو منسوخ کر رہی ہیں جس کی وجہ سے سفر اور سیاحت کی آمدن کو بڑا دھچکہ لگا ہے۔ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اندازے کے مطابق، عالمی سطح پر ایئر ٹرانسپورٹ کی آمدن میں اس سال پانچ فیصد کمی ہو گی یعنی ڈالروں میں یہ نقصان انتیس اعشاریہ تین ارب...