کراچی : کے پی ٹی، ملحقہ علاقوں میں کلورین واٹر سپرے کیا گیا

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں کلورین واٹر کا سپرے کیا گیا ہے. یہ سپرے پورٹ کے آپریشن ڈویژن کی جانب سے کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ' عوامی نمائندوں سے رابطے میں رہتے ہوئے کےپی ٹی کی جانب سے اسپرے مہم  کا آغاز کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ' کے پی ٹی نے کراچی فائربریگیڈ کی گاڑیوں کے ذریعے کلورین واٹرسپرے پورٹ اور اس سے متصل علاقوں میں کیا۔
حکام کے مطابق ' وزیراعظم عمران خان اور وزیربحری امورعلی زیدی کے احکامات کی روشی میں اسپرے مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔
وزیراعظم اوروزیربحری امور کی جانب سے کورونا وبا کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیے تھے۔
ملک کی تینوں پورٹس پورٹ قاسم اتھارٹی کراچی پورٹ ٹرسٹ اور گوادر پورٹ اتھارٹی تمام تر حفاظتی اقدامات کے تحت آپریشنل ہیں. ان پورٹس پر کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے