Posts

Showing posts from May 27, 2020

سندھ میں دیگر صوبوں کے شہریوں کو جعلی ڈومیسائل بنا کر دینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل

Image
سندھ میں دیگر صوبوں کے شہریوں کو '' جعلی ڈومیسائل '' بنا کر دینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ سندھ حکومت نے انکوائری کیلئے ' قاضی شاہد پرویز ' کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔ کمیٹی میں سیکریٹری جی اے سعید احمد منگنیجو اور ڈائریکٹر پی آر سی بورڈ آف ریونیو نظیر احمد قریشی ممبر ہوں گے۔ کمیٹی انکوائری کر کے چیف سیکریٹری کو رپورٹ پیش کرے گی۔

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے

Image
27 مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے۔ پاکستانی شہری بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فارقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ' 27 مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی واہگہ اٹاری کے راستے وطن واپس پہنچیں گے۔ پاکستانی شہری بھارت میں کورونا وباء لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ' پاکستانی شہری بھارتی صوبوں گجرات ' مدھیہ پردیش ' مہاراشٹر' پنجاب ' اترپردیش ' اترکھنڈ ' راجھستان اور دہلی میں پھنسے ہوئے تھے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اوروزارتِ خارجہ نے انکی واپسی میں اہم کردارادا کیا۔ 20 مارچ سے اب تک واہگہ اٹاری سرحد کے ذریعے 400 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ نہ کرنیکا فیصلہ

Image
خیبرپختونخوا حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران علامات نہ رکھنے والوں کو گھروں کو بھجوا کر نگرانی کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے محکمہ صحت ' محکمہ ریلیف اور محکمہ داخلہ کے سیکریٹریز کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ' نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے فیصلے کے مطابق ' بیرون ملک سے آنے والے صرف ان مسافروں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا جن میں علامات موجود ہوں۔ جن مسافروں میں علامات نہ ہوں انہیں گھر جانے دیا جائے۔ چیف سیکرٹری کے جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ ایئرپورٹ پر ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔۔ بیرون ملک سے آنے والے ایسے مسافر جن میں علامات نہ ہوں انہیں گھروں میں قرنطینہ کیا جائے اور ان کی نگرانی کی جائے۔

افغان حکومت نے مزید نو سو طالبان قیدی رہا کر دیے

Image
افغان حکومت نے مزید 900 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عید کے موقعے پر عسکریت پسندوں کی طرف سے جنگ بندی کے تیسرے اور آخری روز یہ اعلان سامنے آیا۔ چوبیس مئی سے طالبان نے فائر بندی کا اعلان کیا تھا اور افغان حکام کے مطابق ' اس پر مجموعی طور سے عمل کیا گیا۔ طالبان نے جب جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تو اس وقت حکومت نے دو ہزار طالبان قیدی رہا کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے آج چھبیس مئی کو کہا کہ ' حکومت نے نو سو قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ' بالکل صحیح تعداد قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ پچیس مئی کو حکام نے ایک سو قیدیوں کو رہا کیا تھا۔ ان قیدیوں کو بگرام کے جیل خانے سے رہا کیا گیا تھا۔ جاوید فیصل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا تھا کہ ' انہیں امن کی کوششوں کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں خیر سگالی کے جذبے کے تحت رہا کیا گیا ہے. تاکہ جنگ بندی میں اضافہ ہو سکے اور براہ راست مذاکرات فوری طور پر شروع ہو سکیں۔ فروری میں امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے میں امریکہ کے زیر قیادت اتحادی...

پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے

Image
پاکستان میں لاک ڈاؤن تقریباً ختم ہونے اور لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کئے جانے کے سبب کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے. خاص طور پر ان مریضوں کی تعداد میں جن کی حالت نازک ہوتی ہے. جنہیں شدید بیمار کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری' ڈاکٹر سلمان کاظمی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ' ملک کے اسپتالوں میں آئی سی یو یونٹ بھرے ہوئے ہیں. بیڈز بھرے ہوئے ہیں۔ ایمرجنسی میں ان مریضوں کے لئے جگہیں مختص کی جا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ' باہر نکلنے والے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کر رہے اور اگر صورت حال اسی طرح رہی تو آئندہ دس سے پندرہ دن میں یہ تعداد بہت بڑھ سکتی ہے اور پھر دوبارہ لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی چارہ کار باقی نہیں رہے گا. جس کا حکومت بھی عندیہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ' ایک اہم بات یہ دیکھنے میں آرہی ہے کہ ' جن لوگوں کو ان وینٹی لیٹر پر رکھا جاتا ہے. جن میں گلے کے اندر ٹیوب ڈالی جاتی ہے. ان کے بچنے کی شرح بہت کم ہے. جبکہ ان مریضوں کے بچنے کی شرح زیادہ ہے جنہیں ان وینٹی لیٹرز پر رکھا جات...