سندھ میں دیگر صوبوں کے شہریوں کو جعلی ڈومیسائل بنا کر دینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل
سندھ میں دیگر صوبوں کے شہریوں کو '' جعلی ڈومیسائل '' بنا کر دینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
سندھ حکومت نے انکوائری کیلئے ' قاضی شاہد پرویز ' کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔ کمیٹی میں سیکریٹری جی اے سعید احمد منگنیجو اور ڈائریکٹر پی آر سی بورڈ آف ریونیو نظیر احمد قریشی ممبر ہوں گے۔
کمیٹی انکوائری کر کے چیف سیکریٹری کو رپورٹ پیش کرے گی۔

Comments
Post a Comment