Posts

Showing posts from May 10, 2020

انسانی دماغ خوابوں کے ذریعے یادداشت بڑھاتا ہے، تحقیق

Image
ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ' انسانی دماغ خوابوں کے ذریعے اپنی یادداشت کو بڑھاتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ' امریکی سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران گیم کھیلتے نوجوانوں کے دماغ میں الیکڑونک آلہ نسب کیا جس کے بعد انہیں گیم پر فوکس کرنے کو کہا گیا۔ بعد ازاں گیم کھیل کر جب نوجوان سوئے تو سائنسدانوں کو الیکٹرونک آلے کے ذریعے ایک جیسے سگنل موصول ہوئے جو گیم کھیلتے ہوئے موصول ہوئے تھے،ان کے دماغ نے ایک ہی سرگرمی کو دوبارہ دہرانا شروع کر دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ' آف لائن ری پلے یادوں کو مظبوظ کرنے میں زیادہ معاون ثابت ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ ' اس سے پہلے ایسی تحقیق جانوروں پر کی جا چکی ہے لیکن انسانی دماغ پر یہ پہلا تجربہ ہے۔ یاد رہے کہ ' چند ماہ قبل فیس بک نے انسانی ذہن پڑھنے والی ہاتھ پر باندھنے کی پٹی (رسٹ بینڈ) بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فیس بک نے جب سی ٹی آر ایل لیب خرید کرنے کا اعلان کیا تو میڈیا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس فیصلے کی وجوہات کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں۔ سی ٹی آر ایل لیب میں انسانی ذہن کو پڑھنے والی رسٹ بی...

ق لیگ کی حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی

Image
وفاق اور پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ '' ق '' نے  حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی۔ ق لیگ کے سینئر رہنما سنیٹر کامل علی آغا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ' کوئی بھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے، کوئی بعید نہیں کہ ہم حکومت چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ' نیشنل کوآر ڈی نیشن کی کمیٹی میں کسی اتحادی کو شامل نہیں کیا گیا۔ اتحادیوں کے ساتھ مشورے کو گناہ سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے پاس ابھی بھی اسٹینڈنگ آفر موجود ہے۔ ہم پر یہ اعتماد کیا جاسکتا ہے کہ ہم معاہدہ نہیں توڑیں گے۔ کامل علی آغا نے کہا ' ہم نے سیاست کو کبھی دشمنی کا رنگ نہیں دیا۔ بڑی دشمنی کو ایک طرف رکھ کر دوستی قائم کی جس کا قوم کو فائدہ ہوا۔ جس کے ساتھ دوستی کرتے ہیں اس کو نبھاتے ہیں۔ ہمارے خلاف شدت کے ساتھ انکوائری ہوتی رہی ہے۔ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے کہ وہ نامعلوم درخواست پر انکوائری کرے۔ نیب ایک بند کیس کو دوبارہ کھول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ' حکومت نے جب بھی مشکل وقت میں آواز دی ہم نے معاملہ حل کرنے کیلئے کوشش کی۔ پی ٹی آئی کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہوتے ہ...

شہر قائد میں ایف آئی اے کی کارروائی، را کے لیے کام کرنے والا سرکاری ملازم گرفتار

Image
ایف آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی ونگ کی کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی '' را '' سے فنڈنگ حاصل کرنے والے سرکاری ملازم آصف صدیقی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی کراچی میں اہم کارروائی میں '' را '' سلیپر سیل کا اہم رکن آصف صدیقی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے۔ گرفتار ملزم 17گریڈ کا سرکاری ملازم تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق معلومات بھارت بھیجتا تھا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ' ملزم آصف صدیقی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور وہ تنظیم کے سلیپرسیل کا رکن ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے دہشت گردی کیلئے فنڈنگ حاصل کرتا تھا۔ ایف آئی نے ملزم آصف صدیقی کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے ملزم 15 مئی تک ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

پابندیاں ہٹانےمیں جلدبازی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، کینیڈین وزیراعظم

Image
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ' پابندیاں ہٹانےمیں جلدبازی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے. صوبوں نےلاک ڈاوَن ختم کیا تو وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ' کورونا وائرس کی دوسری لہر کینیڈا کو دوبارہ سخت لاک ڈاوَن کی طرف دھکیلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ' کورونا کا خطرہ اب تک ٹلا نہیں. احتیاط ضروری ہے. لاک ڈاوَن میں نرمی مرحلہ وار طریقے سے ہو گی۔ خیال رہے کہ ' کینیڈا میں کورونا سے آج مزید 121 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ ملک میں اموات کی کل تعداد 4 ہزار690  ہو گئی ہے۔ ورلڈ و میٹر کے مطابق کینیڈا میں کورونا کے مزید 1,185 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کینیڈا میں کورونا متاثرین کی تعداد 67,619 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ ' عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس نامی مہلک وبا کے باعث اب تک جہان فانی سے دو لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد کوچ کر چکے ہیں۔ پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 14 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد کو...