شہر قائد میں ایف آئی اے کی کارروائی، را کے لیے کام کرنے والا سرکاری ملازم گرفتار

ایف آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی ونگ کی کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی '' را '' سے فنڈنگ حاصل کرنے والے سرکاری ملازم آصف صدیقی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی کراچی میں اہم کارروائی میں '' را '' سلیپر سیل کا اہم رکن آصف صدیقی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے۔ گرفتار ملزم 17گریڈ کا سرکاری ملازم تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق معلومات بھارت بھیجتا تھا۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ ' ملزم آصف صدیقی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور وہ تنظیم کے سلیپرسیل کا رکن ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے دہشت گردی کیلئے فنڈنگ حاصل کرتا تھا۔

ایف آئی نے ملزم آصف صدیقی کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے ملزم 15 مئی تک ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے