Posts

Showing posts from May 16, 2020

سندھ: کرونا سے صحتیاب ہونیوالوں کی شرح 24 فیصد ہوگئی

Image
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 535 مزید مریض صحتیاب ہوگئے. صوبہ بھر میں وباء سے شفاء پانے والوں کی کل تعداد 3 ہزار 605 ہوگئی. جس کا تناسب کل متاثرین کے مقابلے میں 24 فیصد بنتا ہے. آج بھی 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو اپنے بیان میں کرونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی دیتے ہوئے کہا ' اس وباء کے 535 مزید مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا اور اب اگر شفایاب مریضوں کی کل تعداد دیکھی جائے تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ بحالی کی شرح 22 فیصد سے بڑھ کر 24 فیصد ہوگئی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ' کرونا کے نئے مریضوں میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس کی موجودگی کا پتہ لگانے کیلئے 5 ہزار 566 ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 817 نئے کیسز سامنے آئے جو تمام مقامی ٹرانسمیشن کا نتیجہ تھے یعنی ان کی کوئی سفری ہسٹری نہیں تھی. اس طرح صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 14 ہزار 916 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ' کرونا کے شکار افراد میں اموات کا سلسلہ بھی کم نہیں ہورہا اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 متاثرین اپنی جان کی...

عید سے قبل اندرون ملک پروازیں جزوی طور پر آج سے بحال کرنے کا فیصلہ

Image
عید سے قبل اندرون ملک پروازیں جزوی طور پر آج سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان کہتے ہیں کہ ' اسلام آباد ' کراچی ' لاہور' پشاور ایئرپورٹ پر آپریشن جزوی بحال ہوگا۔ آج سے ابتدائی طور پر بیس فیصد ڈومیسٹک آپریشن شروع کئے جائیں گے۔ ایس او پی کے تحت پروازوں پر مسافروں کا لوڈ 50 فیصد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ' سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا. مسافروں کیلئے ماسک لازم ہوگا . سی اے اے نے انتظامات مکمل کر لیے۔ ہوا بازی ڈویژن ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاکہ مسافروں کو محفوظ طریقے سے سفر کرنے کی سہولت میسر کی جائے۔

دبئی:لاک ڈاؤن سےپریشان شہریوں کیلئے ‘ڈرائیوان’ سنیما کھولنے کااعلان

Image
متحدہ عرب امارات کی ریاست '' دبئی '' میں لاک ڈاؤن سے پریشان فلم بینوں کے لیے پہلا '' ڈرائیو اِن ' سنیما کھل گیا ہے. جس میں باقاعدہ طور پر فلم اتوار کو دیکھی جا سکے گی۔ غیرملکی میڈیا کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مایوسی کا شکار فلم بین اب دبئی میں واقع دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ مالز میں سے ایک مال کی چھت پر بنے '' ڈرائیو ان '' سنیما میں اپنی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے فلموں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں وبائی مرض سے بچنے کے لیے سماجی دوری برقرار رکھنا لازمی قرار دی گئی ہے۔ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے '' ووکس سنیماز '' نے ایک ڈرائیو ان سنیما قائم کیا ہے. جس میں گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہی دو افراد فلم دیکھ سکیں گے۔ سنیما آئندہ اتوار سے باقاعدہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ جس میں بیک وقت 75 گاڑیاں کھڑی کی جاسکیں گی. یعنی ایک شو کو ایک وقت میں کم از کم 150 افراد دیکھ سکیں گے۔ اوپن ایئر سنیما کے ٹکٹ کی قیمت 180 درہم یعنی 50 ڈالرز رکھی گئی ہے جس میں شائقین فلم دیکھنے کے ساتھ ساتھ پاپ کارن اور سافٹ ڈرنکس کا بھی مزہ اٹھا سکیں گے۔ ...

وزیراعظم نے نیب کو کابینہ اراکین کے خلاف کارروائی کی ہدایت دے دی

Image
سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب نے انکشاف کیا ہے کہ ' وزیراعظم عمران خان نے نیب کے ریڈار پر آنے والے وفاقی وزراءکے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ جی این این کے پروگرام '' ویو پوائنٹ '' میں واقفان حال کی خبر دیتے ہوئے صحافی عمران یعقوب نے کہا ہے کہ ' نیب نے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور ان کے خاندان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کے لئے خفیہ خط بھیجا ہے . تاہم جب یہ بات وزیر اعظم عمران خان کے علم میں لائی گئی تو انہوں نے اس پر سخت موقف اختیار کیا کیونکہ انتخابات سے پہلے والے احتسابی عمران خان جاگ چکے ہیں اور وہ کسی کو رعایت دینے کے موڈ میں نہیں ۔ تاہم وزیر اعظم نے کہا کہ ' اگر کوئی وفاقی وزیر بھی کسی کیس میں ملوث ہے نیب کو اس کے خلاف کارروائی کی کھلی اجازت ہے تاکہ انہیں سخت سزا مل سکے۔