وزیراعظم نے نیب کو کابینہ اراکین کے خلاف کارروائی کی ہدایت دے دی

سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب نے انکشاف کیا ہے کہ ' وزیراعظم عمران خان نے نیب کے ریڈار پر آنے والے وفاقی وزراءکے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ جی این این کے پروگرام '' ویو پوائنٹ '' میں واقفان حال کی خبر دیتے ہوئے صحافی عمران یعقوب نے کہا ہے کہ ' نیب نے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور ان کے خاندان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کے لئے خفیہ خط بھیجا ہے . تاہم جب یہ بات وزیر اعظم عمران خان کے علم میں لائی گئی تو انہوں نے اس پر سخت موقف اختیار کیا کیونکہ انتخابات سے پہلے والے احتسابی عمران خان جاگ چکے ہیں اور وہ کسی کو رعایت دینے کے موڈ میں نہیں ۔ تاہم وزیر اعظم نے کہا کہ ' اگر کوئی وفاقی وزیر بھی کسی کیس میں ملوث ہے نیب کو اس کے خلاف کارروائی کی کھلی اجازت ہے تاکہ انہیں سخت سزا مل سکے۔




Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے