کیا نیب پر سیاسی مقدمات قائم کرنے کا الزام درست ہے
پاکستان میں قومی احتساب بیورو یا نیب کے بارے میں اپوزیشن کی جانب سے مسلسل کہا جا رہا ہے کہ ' وہ سیاسی دباؤ کے تحت کام کر رہا ہے۔ جب کہ خود حکومت بھی بظاہر اس کی کارکردگی سے مطمئن نظر نہیں آتی۔ اور اس کے قانون اور طریقہ کار میں تبدیلی کے لئے کوشاں ہے۔ ہم نے یہ جاننے کے لئے کہ ' اس الزام میں کتنی حقیقت ہے. ایسے دو افراد سے گفتگو کی جو مختلف حیثیتوں میں نیب سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ بریگیڈیئر فاروق حمید نیب پنجاب کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ جب ہم نے یہ سوال ان سے کیا تو انہوں نے کہا ' ایسا بالکل ہے اور اس کی سب سے بڑی مثال 2006 کا شوگر اسکینڈل ہے۔ یہ صدر مشرف کا دور تھا اور ایک ایسی جماعت کے اشارے پر اس کی تحقیقات روک دی گئی جو آج بھی شریک اقتدار ہے۔ اسی طرح جب این آر او ہوا تو اس کے تحت بھی بہت سے لوگوں کے خلاف کرپشن کے کیسوں کو واپس لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ' کم و بیش ہر پارٹی نے جب وہ اقتدار میں رہی. نیب کو استعمال کیا اور جب وہ اپوزیشن میں آئی اور اس کے عہدے داروں کی خلاف کرپشن کے کیس بنے تو اس نے نیب پر سیاسی دباؤ کے تحت کام کرنے کا الزام لگا کر خود کو بے گناہ ثابت...