Posts

Showing posts from May 9, 2020

عالمی ادارہ صحت:کورونا کے پھیلاؤ کی مزید تحقیات کا مطالبہ

Image
عالمی ادارہ صحت نے چین کے شہر ووہان میں جنگلی جانوروں کی مارکیٹ سے کورونا وائرس کی وبا ک پھوٹنے اور اس کے پھیلاؤ سے متعلق مزید تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ' عالمی ادارہ صحت کے فوڈ سیفٹی اور زونیٹک وائرس کے ماہر ڈاکٹر پیٹر بین ایمبیریک نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' کووڈ 19 چمگادڑ سے پھیلا لیکن کیا یہ بلیوں اور بڑی نسل کے نیولوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے؟ اس ضمن میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق '  ڈاکٹر پیٹر بین نے کہا کہ ' یہ واضح ہے کہ ووہان میں جنگلی جانوروں کی مارکیٹ کا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کردار ہے تاہمم ان کا کہنا تھا کہ '  یہ کردار کس نوعیت کا ہے فی الحال معلوم نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر پیٹر بین جو جانوروں کی بیماریوں کے ماہر ہیں. نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ' جانوروں کی مارکیٹ مہلک وبا کے پھیلنے کا ذریعہ تھی. یا اس کے ماحول سے اس وبا کو پھیلنے میں مدد ملی. اور یا سب کچھ محض اتفاق تھا. اس پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ...

کورونا وائرس کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، صدر مملکت

Image
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آذربائیجان کے ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' کورونا وائرس کو پورے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کیلئے ایک اور جواز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ' صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آج آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کورونا وائرس کی وبا سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ' انہوں نے صدر الہام علیوف کو پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تازہ ترین صورتحال اور مرض کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں نرمی کیلئے عالمی اقدام کیلئے وزیراعظم عمران خان کی اپیل کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے صدر عارف علوی نے معاشی سست روی کے اثرات میں کمی کیلئے قریبی تعاون اور بحران سے نمٹنے کیلئے مزید وسائل وقف کرنے کی ضرورت کو دہرایا۔ صدر عارف علوی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں نقل وحرکت پر مسلسل پابندی اور طبی سہولتوں اور دیگر اشیائے ضروریہ تک عدم رسائی کے باعث و...

افغان،ایران سرحد پر 18 تشدد زدہ لاشیں برآمد

Image
افغانستان نے دعویٰ کیا ہے کہ ' اسے اپنے 18 ایسے شہریوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ایرانی بارڈر فورس نے مبینہ طور پر تشدد کے بعد دریا میں دھکیل دیا تھا۔ کی ایک رپورٹ کے مطابق ' ایران سے ملحقہ صوبے ہرات کے ضلع گلران کے گورنر عبدالغنی نوری نے جمعہ کو فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ' 55 افغان مہاجرین کو ایرانی بارڈر فورس نے ندی میں پھینک دیا تھا. جن میں سے اب تک 18 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ' 6 افراد اب تک لاپتہ ہیں تاہم بقیہ زندہ بچ گئے ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ ' جو لاشیں اب تک ملی ہیں ان پر تشدد کے نشانات ملے ہیں۔ گلران کے گورنر کا کہنا ہے کہ ' لاشوں پر ملے نشانات اور زندہ بچ جانے والوں کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ ' انہیں پہلے وائروں سے پیٹا گیا اور پھر بندوق کے زور پر دریا میں کودنے پر مجبور کیا گیا۔ علاوہ ازیں افغانستان کی انسانی حقوق کی تنظیم کے ایک بیان کے مطابق ' ایرانی گارڈز نے افغان مہاجرین کو ہری رود (دریا) عبور کرنے پر مجبور کیا جس کے باعث کئی افراد ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تاہم ایرانی حکام نے اس...

محکمہ صحت کے ملازمین کی کاٹی گئی تنخواہ واپس کرنیکافیصلہ

Image
سندھ حکومت نے کرونا ایمرجنسی فنڈز میں کاٹی گئی محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہ واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت نے کرونا ایمرجنسی فنڈز میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ ان کے گریڈ کے اعتبار سے کاٹی تھی. جس پر محکمہ صحت نے طبی شعبے سے وابستہ افراد کی تنخواہ واپس کرنے کی سفارش کی تھی۔   حکومت سندھ نے محمکہ صحت کی سفارش پر کٹوتی کی گئی تنخواہ واپس کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ' ڈاکٹرز ' پیرامیڈیکس اور سپورٹنگ اسٹاف کی اپریل میں کٹوتی کی گئی تنخواہ انہیں مئی میں واپس مل جائے گی۔ محکمہ صحت نے ہیلتھ پروفیشنلز کو فرنٹ لائن ہیروز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ' یہ تمام ملازمین کرونا جیسی مشکل صورتحال میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

بلوچستان میں آج (ہفتہ) سے لاک ڈاؤن میں نرمی کافیصلہ

Image
بلوچستان حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے. صوبے میں آج (ہفتہ) سے لاک ڈاﺅن میں نرمی کرتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1876 ہوگئی جبکہ 24 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں 9 مئی سے نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔   بلوچستان حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے آج (ہفتہ 9 مئی) سے صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کردیا۔ بلوچستان میں لاک ڈاؤن سے متعلق صوبائی وزراء نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ' لاک ڈاؤن میں نرمی صرف عید تک ہوگی. ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردیں جائیں گی. اس دوران مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ' اگر کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو دوبارہ مکمل لاک ڈاﺅن کردیا جائے گا. دکاندار اور تاجر برادری احتیاطی تدابیر کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہوگی۔ صوبائی حکومت نے تاجر ...