افغان،ایران سرحد پر 18 تشدد زدہ لاشیں برآمد

افغانستان نے دعویٰ کیا ہے کہ ' اسے اپنے 18 ایسے شہریوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ایرانی بارڈر فورس نے مبینہ طور پر تشدد کے بعد دریا میں دھکیل دیا تھا۔
کی ایک رپورٹ کے مطابق ' ایران سے ملحقہ صوبے ہرات کے ضلع گلران کے گورنر عبدالغنی نوری نے جمعہ کو فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ' 55 افغان مہاجرین کو ایرانی بارڈر فورس نے ندی میں پھینک دیا تھا. جن میں سے اب تک 18 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ' 6 افراد اب تک لاپتہ ہیں تاہم بقیہ زندہ بچ گئے ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ ' جو لاشیں اب تک ملی ہیں ان پر تشدد کے نشانات ملے ہیں۔
گلران کے گورنر کا کہنا ہے کہ ' لاشوں پر ملے نشانات اور زندہ بچ جانے والوں کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ ' انہیں پہلے وائروں سے پیٹا گیا اور پھر بندوق کے زور پر دریا میں کودنے پر مجبور کیا گیا۔
علاوہ ازیں افغانستان کی انسانی حقوق کی تنظیم کے ایک بیان کے مطابق ' ایرانی گارڈز نے افغان مہاجرین کو ہری رود (دریا) عبور کرنے پر مجبور کیا جس کے باعث کئی افراد ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تاہم ایرانی حکام نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ افغانستان کی حدود میں ہی پیش آیا ہے۔
امریکا جو پہلے ہی ایران کو مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے اور اس پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کی ہوئی ہیں. نے افغان انتظامیہ کے اس معاملے کی تحقیق کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
امریکا کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی ایشیاء ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ ' ایران کا افغان مہاجرین کے ساتھ ایسا برتاؤ بہت خوفناک ہے اور اس بدسلوکی کے ذمہ داران کا احتساب ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ ' ایران میں 15 سے 30 لاکھ کے قریب افغان پناہ گزین موجود ہیں اور ان میں سے بیشتر تعمیراتی شعبے میں مزدور کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔
کرونا وائرس کی وباء کے بعد ہزاروں افراد ایران سے افغانستان واپس پہنچے ہیں تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث بہت سے اب بھی وہاں کام تلاش کر رہے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا