پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے (28) کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا  نے  فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پاکستان 48واں ملک تھا جس میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا، پاکستان خطے کا آخری ملک تھا جہاں کورونا وائرس رپورٹ ہوا۔

 ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے (28) کیسز موجود ہیں،جن کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے کرونا سے نمٹنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا   نے  یہ بھی کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ صحت کے مسائل پر پہلی میٹنگ تھی  جس میں وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کی حفاظت ان کی پہلی ترجیح ہے  اور  حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا  نے  یہ بھی کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نے کہا  تھا کہ پاکستان میں ہم نے بروقت اور مناسب انتظامات کیے  جبکہ ہم صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈاکٹر ظفر مرا وزیر صحت کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہےجبکہ کئی وفاقی وزرا، وزرائے اعلی چیرمین این ڈی ایم اے، ڈی جی آئی ایس آئی کے نمائندہ  ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے نمائدہ سمیت سرجن جزل پاک آرمی بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملک بھر میں صحت ایمرجنسی نافذ کرنے کی سفارش

اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےچکاہےاس لئے قومی سلامتی اجلاس میں آج اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

   معاون خصوصی برائے اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی عوام کا تحفظ اور سلامتی ریاست کی ذمےداری ہےجبکہ قومی سلامتی اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈا تھا، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے ۔

فردوس عاشق اعوانکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق قومی لائحہ عمل طے کیا گیا  جبکہ وزیراعظم پاکستان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کچھ ذمے داریاں دی  ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوام کی حفاظت کے لیے مشترکا کاوشوں کے پلان پر عمل کا ارادہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں سب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام قومی ایشوز پر ہم ایک ہیں



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا