Posts

Showing posts from April 9, 2020

رقم کی تقسیم بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ہوگی، ثانیہ نشتر

Image
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ' رقم کی تقسیم بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی ممکن ہوگی. بدھ کو وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ' احساس پروگرام شفافیت پر مبنی ہے. جس کا تمام صوبے حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ' اس پروگرام میں رقم کی تقسیم انسانی یا سیاسی بنیادوں پر نہیں ہوگی کیونکہ اس کا سسٹم خود کار ہے. رقم بائیومیٹرک کے بعد نکلے گی. جس کی تصدیق نادرا سے کروائی جائے گی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ ' احساس پروگرام کے ذریعے پورے ملک میں1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 12ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقم تقسیم کی جائے گی. ان کا کہنا تھا کہ ' حقداروں کی نشاندہی کے لیے پہلا مرحلہ ایس ایم ایس کا ہے. اس کے بعد مختلف مرحلوں سے شناختی کارڈ کی تصدیق ہوگی. ثانیہ نشتر نے کہا کہ ' احساس پروگرام میں ایک گھر سے ایک شخص رجسٹرڈ ہوگا. جس کا نیٹ پورٹل بھی کھول دیا گیا ہے. جس پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔

خطرہ ہے کہ مہینے کے آخر میں ہسپتالوں میں جگہ کم نہ پڑ جائے، وزیر اعظم کا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار

Image
وزیر اعظم عمران خان نے کوروبا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' جس طرح بیماری پھیل رہی ہے ہمیں خطرہ ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں کہیں ہسپتالوں میں جگہ کم نہ پڑ جائے. پاکستان کو کورونا وبا جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے. احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم بہت بڑے مسئلے سے بچ سکتے ہیں. جتنے زیادہ لوگ جمع ہوں گے بیماری اتنی تیزی سے پھیلے گی. ہر ملک میں کورونا بیماری کا پھیلاوً مختلف ہے. پاکستان میں لوگ سمجھتے ہیں بیماری ان پر اثر نہیں کرے گی. کئی علاقوں میں لوگ احتیاط نہیں کررہے. کسی نوجوان کو بیماری لگی تو اس کے گھر میں موجود بزرگوں کو خطرہ ہوسکتا ہے. کیسز کی تعداد بڑھی تو ہمارے پاس اتنے وینٹی لیٹرز نہیں ہیں کہ ان کا علاج ہو سکے. سب سے درخواست کرتا ہوں کہ خدا کے واسطہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں. لاک ڈائون اس وقت کامیاب ہوگا جب لوگوں کو گھروں پر کھانا اور بنیادی ضروریات دستیاب ہوں گی۔ وہ بدھ کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر'' اسد عمر ''  چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، معاونین خص...

پاکستان میں تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا

Image
 پاکستان میں تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گندم کی کٹائی کے وقت میں حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا سے تیل کی ان مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو آئل ریفائنریز سے پٹرولیم مصنوعات کے سٹاک لینے سے گریزاں ہیں. جس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں 80 سے زیادہ او ایم سیز کام کررہے ہیں. لیکن سست فروخت اور کم قیمتوں کے پیش نظر انوینٹری نقصانات سے بچنے کے لیے ان میں سے کوئی بھی اپنا لازمی ذخیرہ (کوٹہ) برقرار نہیں رکھ رہا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اسٹاک اٹھانے سے انکار کے بعد ریفائنریز بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں. جس کے بعد گندم کی کٹائی کے سیزن کے دوران ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان اسٹیٹ آئل پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے اور کمپنی کیلئے ملک بھر میں مختلف مقامات پر اپنے لازمی اسٹاک کو برقرار رکھنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ دوسری جانب چھوٹے او ایم سی کی صورت حال دیہی علاقوں میں زیادہ واضح ہے. جہاں گندم کی کٹائی اپنے ...

عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر کے الزامات کو مسترد کردیا

Image
نیو یارک:عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں نے امریکی صدر کے الزامات کی نفی کی ہے اور ادارے کے چین کے ساتھ تعلقات کا دفاع کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کے سینیئر مشیر ڈاکٹر بروس ایلورڈ کا کہنا ہے ' عالمی ادارہ اسپین اور چین سمیت وبا سے متاثرہ تمام ممالک کے ساتھ تعلقات یکساں روابط رکھے ہوئے ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ' ادارے کے یورپی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ہانس کلوگے نے امریکی صدر کی جانب سے ادارے کی فنڈنگ روکے جانے کی دھمکی پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ' وبا کی شدت زیادہ ہے اس لیے فنڈنگ کم کرنے کے لیے یہ وقت موزوں نہیں ہے۔ ڈاکٹر ہانس نے یورپ میں کورونا وائرس کی صورت حال کوانتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ انتہائی احتیاط کے ساتھ جائزہ لینے کے بعد ہی لاک ڈاؤن نرم کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں۔

کراچی کے تاجروں نے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا

Image
کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے باعث پاکستان بھر میں پوری دنیا کی طرح لاک ڈاؤن کیا گیا ہے. جس سے معیشت کو بے حد تقصان ہورہا ہے۔ سندھ سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جبکہ سندھ میں پچھلے کئی روز سے لاک ڈاؤن ہے. لیکن  اب کراچی کے تاجروں نے لاک ڈاؤن کے خلاف کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی کی تاجر برادری کی جانب سے مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ' 15 اپریل سے کاروبار کو باقاعدہ طور پر کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ' لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمارے کاروبار بند ہوگئے ہیں. جس سے محتاجی اور مفلسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اگر بیماری سے نہیں مرے تو لاک ڈاؤن کے باعث بھوک و افلاس سے ضرور مر جائیں گے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو خوشخبری سنادی

Image
پاکستان میں حالیہ حالات کی مناسبت سے آئی ایم ایف کی جانب سے خوشخبری سنادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ' آئی ایم ایف پاکستان کوآیندہ ہفتے ایک ارب 40 کروڑ ڈالرزقرضہ دے گا جس کے بعد پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافے کےلیے قرضہ دیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق ' پاکستان کو کورونا کے پیش نظرمعیشت پرمنفی اثرات سے نمٹنےکے لئے بھی قرضہ دیا جارہا ہے. پاکستان نے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت آئی ایم ایف سے قرضے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ٹریسا ڈبن نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نتایا کہ ' پاکستان کی طرف سے قرضے کی درخواست موصول ہوئی ہے اور درخواست موصول ہونے کے بعد پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کر کام کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ' اس سے قبلآئی ایم ایف نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بلا سود فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ' کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو بلا سود فنڈز دیے جائینگے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے دنیا میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دستیاب تمام وسائل استعمال میں لانے کا عزم کیا ہے ،آئی ایم ایف...

پاکستان نے چمن باڈر کھولنے کا فیصلہ کرلیا

Image
پاکستان نے افغان حکام درخواست پر طورخم اور چمن بارڈز کھولنے کا فیصلہ  کرلیا ہے. جس کے بعد دس اپریل سے نقل و حمل باقاعدہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ دس اپریل سے  ہفتہ وار پیر ' بدھ اور جمعہ کو طورخم اور چمن  بارڈرز کراسنگ سے ٹرک  اور کنٹینرز افغانستان جاسکیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق ' ہفتے میں  تین دن کارگو سامان کی ترسیل کی جاسکے گی۔ عائشہ فاروقی نے بتایااجازت دینے کا فیصلہ افغان حکومت کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مبنی درخواست کو مدنظر رکھ کر کیا گیا. فیصلہ دونوں حکومتوں میں طے شدہ پروٹوکول کے مطابق باہمی مشاورت اور تعاون سے کیا گیا۔ کورونا پھیلاؤ خدشات کے سبب پاک افغان بارڈرز کو بند کردیا گیا۔سرحدوں کی بندش سے  عوام کو نقل وحمل میں شدید پریشانی کاسامنا تھا۔

پاکستان میں چینی اور آٹے کے بحران کے خلاف اقدامات

Image
پاکستان میں چینی اور آٹے کے بحران کے حوالے سے حکومت کو پیش کردہ حالیہ رپورٹ کے نتیجے میں وفاقی کابینہ میں ردوبدل پر ماہرین کی رائے مختلف ہے۔ پاکستان میں چینی اور آٹے کے بحران کے حوالے سے جو رپورٹ حال ہی میں حکومت کو پیش کی گئی ہے. اور جس کے نتیجے میں اس کے باوجود کہ ' یہ رپورٹ ابھی ابتدائی ہے۔ نہ صرف وفاقی کابینہ میں ردوبدل ہوا ہے بلکہ پنجاب میں بھی صوبائی سطح پر کچھ لوگوں کو فارغ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کا حتمی نتیجہ کیا نکلے گا اور اثرات خاص طور پر سیاسی مضمرات کیا ہونگے اس بارے میں ماہرین اور واقفان حال لوگوں کے مختلف خیالات ہیں۔ ممتاز سیاسی تجزیہ کار پروفیسر حسن عسکری نے اس بارے میں وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' یہ بلا شبہ پاکستان کی مروجہ سیاسی روایات سے ہٹ کر حکومت کا فیصلہ تھا کہ ' اس رپورٹ کی روشنی میں بعض اقدامات کئے گئے۔ لیکن یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ یہ ایک عمومی اور ابتدائی رپورٹ ہے۔ اور ابھی اس حوالے سے بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ لیکن دیکھنا یہ ہو گا کہ ' آگے مزید تفصیلی تحقیقات ہوتی ہے یا نہیں اور اس کے بعد کیا اقدامات کئے جاتے ہیں...