رقم کی تقسیم بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ہوگی، ثانیہ نشتر

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ' رقم کی تقسیم بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی ممکن ہوگی. بدھ کو وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ' احساس پروگرام شفافیت پر مبنی ہے. جس کا تمام صوبے حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ' اس پروگرام میں رقم کی تقسیم انسانی یا سیاسی بنیادوں پر نہیں ہوگی کیونکہ اس کا سسٹم خود کار ہے. رقم بائیومیٹرک کے بعد نکلے گی. جس کی تصدیق نادرا سے کروائی جائے گی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ ' احساس پروگرام کے ذریعے پورے ملک میں1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 12ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقم تقسیم کی جائے گی. ان کا کہنا تھا کہ ' حقداروں کی نشاندہی کے لیے پہلا مرحلہ ایس ایم ایس کا ہے. اس کے بعد مختلف مرحلوں سے شناختی کارڈ کی تصدیق ہوگی. ثانیہ نشتر نے کہا کہ ' احساس پروگرام میں ایک گھر سے ایک شخص رجسٹرڈ ہوگا. جس کا نیٹ پورٹل بھی کھول دیا گیا ہے. جس پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے