ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے

27 مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے۔ پاکستانی شہری بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فارقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ' 27 مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی واہگہ اٹاری کے راستے وطن واپس پہنچیں گے۔ پاکستانی شہری بھارت میں کورونا وباء لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ' پاکستانی شہری بھارتی صوبوں گجرات ' مدھیہ پردیش ' مہاراشٹر' پنجاب ' اترپردیش ' اترکھنڈ ' راجھستان اور دہلی میں پھنسے ہوئے تھے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اوروزارتِ خارجہ نے انکی واپسی میں اہم کردارادا کیا۔ 20 مارچ سے اب تک واہگہ اٹاری سرحد کے ذریعے 400 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا