ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2076 نئے کیسزاور مزید 36 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 8 ہزار 687 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 736 ' تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی61 ہزار 227 تک پہنچ گئی. گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2076 نئے کیسز رپورٹ ہوئے. 36 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1260 ہو گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق  سندھ میں سب سے زیادہ 24 ہزار 206 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 22 ہزار 37 تک پہنچ گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 8 ہزار 483 اور اسلام آباد میں 2015 ہو گئی۔ بلوچستان میں 3616 ' گلگت بلتستان میں 651 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 219 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 20 ہزار 231 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق ' گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1260 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 380 ' پنجاب میں 381 ' کے پی کے میں 425 ' گلگت بلتستان 9 ' آزاد جموں و کشمیر میں 5 ' اسلام آباد میں 19 اور بلوچستان میں 42 شامل ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 80 ہزار 96 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 687 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 726 ہسپتالوں میں 4700 مریض زیر علاج ہیں۔ 457 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سرکاری دفاتر کے سرکاری ملازمین بھی کورونا سے متاثر ہونے لگے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مزید 12 ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے۔ ایڈمن،فنانس ' ڈرائیورز ' سکیورٹی ونگ ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے۔متاثرہ ملازمین کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے سپرے بھی کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب پلاننگ ونگ کے 2 ڈپٹی سیکرٹریز میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے 2 ملازمین بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزر اور سینئر کلرک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔کورونا وائرس نے محکمہ بلدیات میں بھی پنجے گاڑھ لیے۔محکمہ فنانس پنجاب بورڈ کے افسر رضوان شاہد کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا. گھر پر ہی خود کوقرنطینہ کرلیا۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ' پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 919 نئے کیس' تعداد22037 ہو گئی۔ لاہور میں 580 ' ننکانہ 3 '  قصور 2 ' شیخوپورہ 10 ' جہلم 17گوجرانوالہ 38سیالکوٹ میں 23نئے کیس سامنے آئے۔ ناروال میں 10 ' گجرات12 ' حافظ آباد 7 ' منڈی 6 ' ملتان 13 ' خانیوال 4 ' وہاڑی 4 ' فیصل آباد 95 ' جھنگ 6 اور رحیم یار کان میں 13 نئے کیس سامنے آئے۔سرگودھا 7 ' میانوالی 5 ' خوشاب 19 ' بہاولنگر 3 ' بہاولپور5 ' لودھراں 27 ' ڈی جی خان 3 ' لیہ 1 ' ساہیوال اور اوکاڑہ تین تین، پاکپتن میں 5 نئے کیس سامنے آئے۔کورونا وائرس سے 19مزید اموات ' کل تعداد381 ہو چکی ہیں۔ اب تک217726 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد6326 ہو چکی ہے۔ لاہور جنرل ہسپتال کے ہڈی وارڈ کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا شعبہ نیوروریڈیالوجی بھی کورونا کے باعث بند کردیا گیا ۔نیوروریڈیالوجی شعبہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹ



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا