Posts

Showing posts from April 23, 2020

ری چارج پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ، کالز ، ایس ایم ایس پیکیجز پربھی جی ایس ٹی کا خاتمہ، خوشخبری آگئی

Image
اس حوالے سے صارفین اور متعلقہ حلقوں سمیت ٹیلی کام کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ' صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے عارضی طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس معطل کیا جائے۔ ٹیلی کام کمپنیوں کے حکام کے مطابق ' ان ٹیکسوں کے خاتمے سے صارفین پر خاص طور پر موبائل براڈ بینڈ اور عام طور پر ڈیٹا کا بوجھ کم ہوگا جو اضافی پیسے خرچ کئے بغیر زیادہ انٹرنیٹ ڈیٹا خرچ کرسکیں گے ۔موجودہ صورتحال میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ' لوگوں میں موبائل فون کے ذریعے رابطے کی طلب بڑھ چکی ہے. تاہم انڈسٹریز اور کاروبار کی بندش سے موبائل فونز کی دیگر خدمات کا استعمال کم ہوگیا ہے۔ٹیلی کام سیکٹر میں ذرائع کے مطابق ' ملک بھر میں لاک ڈائون کے دوران موبائل فون کی خدمات کے استعمال میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 10 فیصد سے زائد کمی آچکی ہے۔ دیگر انڈسٹریز کی طرح ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر ہورہا ہے. کیونکہ انکی آمدن میں کمی آرہی ہے۔تاہم ملکی آبادی کے ایک محدود طبقے میں موبائل براڈ بینڈ اور ڈیٹا کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے. جس کی وجہ یہ ہے کہ گھر سے دفتری امور سرانجام دے رہے ہیں. ویڈیو کان...

کورونا: امریکہ کی پاکستان کو وینٹی لیٹرز کی پیشکش

Image
امریکہ نے پاکستان کو وینٹی لیٹرز دینے کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک بات چیت میں کی۔ ہم نیوز کے مطابق ' یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور امریکہ کے سربراہان حکومت کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت پر اپنے بیان میں بتائی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ' وزیراعظم عمران خان اور صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کے مطابق ' وزیراعظم اور صدر کے درمیان کورونا وائرس سے نمٹنے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ ہم نیوز کےمطابق ' وزیر خارجہ نے بتایا کہ ' وزیراعظم نے امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر اظہارافسوس کیا۔د مخدوم شاہ محمود قریشی کے مطابق دوران بات چیت دونوں رہنماؤں کے مابین علاقائی سیکورٹی اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ پاکستانی وزیراعظم اور امریکی صدر نے مسئلہ افغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عمر...

عالمی ادارہ صحت کو ایک کروڑ ڈالرز فراہم کیے ہیں، سعودی عرب

Image
ریاض: سعودی عرب کورونا وائرس سے نمٹنے میں مصروف عالمی تنظیموں کو 500 ملین ڈالرز فراہم کر رہا ہے۔ ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ' یہ بات سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے آن لائن منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ آن لائن اجلاس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ نے کی۔ اجلاس میں رکن ممالک میں مالی استحکام اورصحت پرکورونا کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ وزرائے خارجہ کے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں سیکریٹری جنرل اوآئی سی یوسف العثمین نے بھی شرکت کی۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ' کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف عالمی ادارہ صحت کا ایک کروڑ ڈالرز دیے ہیں جب کہ یمن کو 38 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کی ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ' صدارتی خطاب میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ' فلسطین کو 20 لاکھ ڈالرز کی امداد دی گئی ہے جب کہ او آئی سی کے اسلامی یکجہتی فنڈ میں 90 لاکھ ڈالرز جمع کرائے گئے ہیں۔ ہم نیوز نے خبررساں ایجنسی کے ...

کرپٹو کرنسی: ہیکرز نے دو کروڑ ڈالرز چوری کرنے کے بعد واپس کر دیے

Image
بیجنگ:چین میں کرپٹو کرنسی ہیکرز نے ڈھائی کروڑ ڈالرز چوری کرنے کے دو روز بعد خود ہی واپس بھی کر دیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ' چین میں قائم مرکز ڈی فورس سے دو روز قبل ڈیجیٹل کرنسی کی مد میں ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی رقم چوری ہوئی تھی۔ ہیکر نے سب سے زیادہ ایک کروڑ ڈالر مالیت کی ایتھیریم کرنسی چرائی۔اس کے علاوہ ایک کروڑ ڈالر کے دوسرے کوائنز بھی چوری کیے گئے تھے۔ ہیکر نے 40 لاکھ ڈالر کے ایسے کوائنز بھی چوری کیے جو امریکی ڈالر سے منسلک ہیں. لیکن دو روز بعد ہی ہیکرز نے مختلف کرپٹو کوائنز کی شکل میں تقریباً اتنی ہی مالیت کی ڈیجیٹل رقم واپس بھی ادا کر دی۔ کمپنی کے سربراہ کے مطابق ' ہیکرز نے نہ صرف ان کے صارفین کو نقصان پہنچایا بلکہ انہیں ذاتی طور پر کافی نقصان ہوا ہے۔ ڈی فورس کرپٹو کرنسی کا ایک پلیٹ فارم ہے. جہاں ڈیجیٹل رقوم کا لین دین ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے پوری دنیا کو خبردار کردیا

Image
'عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بیان سامنےآیا ہے کہ کورونا وائرس کی یہ وبا پوری دنیا میں ایک طویل مدت کے لئے قائم رہ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ' ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے یہ خدشات ظاہر کئے گئے ہیں کہ کورونا وائرس جو کہ ایک عالمی وبا ہے اور تاحال اس کی کوئی ویکسین بھی تیار نہیں کی گئی ہے. جس کے باعث یہ وبا انسانی زندگی کو لمبے عرصے کے لئے متاثر کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ' کچھ ممالک میں حالات پیچیدہ تھے وہاں اب کیسز میں کمی آرہی ہے. عالمی ادارہ صحت تمام ممالک میں زندگیاں بچانے کے لیے تعاون کی پابند ہے۔ انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ ' بیشتر ممالک اب بھی کرونا کے ابتدائی مرحلے میں ہیں. یورپ اور مغربی دنیا زیادہ متاثر ہورہی ہے. لوگ اپنی زندگی معمول پر لانا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم کام کررہے ہیں۔ 'واضح رہے کہ ' گزشتہ روز ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ بدترین وقت ابھی آیا نہیں آنے والا ہے. ساری دنیا کو متحد ہوکر کرونا وائرس سے لڑنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ' اگر لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو عجلت میں ہٹا دیا گیا تو اس سے وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہ...

پاکستان سارک ممالک کی کوویڈ-19 پر ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کرے گا

Image
 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ' پاکستان سارک ممالک کی کوویڈ-19 پر ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ' ویڈیو کانفرنس کل منعقد ہوگی جس میں کورونا وائرس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستانی وفد کی قیادت معاون خصوصی ظفرمرزا کریں گے۔ وزراء اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ سارک سیکریٹری جنرل بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ' اس ورچوئل کانفرنس کا مقصد پاکستان کے سارک وزراء صحت اجلاس کے قدم کو آگے بڑھانا ہے۔ کوویڈ-19 کے حوالے سے رکن ممالک اپنی اپنی قومی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔ جبکہ بحران کے مقابلے کیلئے گہرے تعاون پر بات ہوگی۔

آج پوری دنیا یوم الارض کی پچاسویں سالگرہ منا رہی ہے

Image
اس سال یوم الارض کا موضوع ہے ''موسمیاتی تبدیلی کے لیے عملی اقدامات'' جب کہ ماحول کے حوالے سے ہمارے سامنے بہت بڑے چیلنج بھی ہیں تو ساتھ ہی عمل کے وسیع مواقع بھی۔ کرونا وائرس کی وجہ یوم الارض کے موقعے پر بڑے اجتماعات اور ریلییاں منعقد نہیں ہو رہی ہیں۔ تاہم ' اس دن کے حوالے سے بیشتر سرگرمیاں ڈیجیٹل ہیں۔ اس تحریک کے سرگرم کارکن اس دن کو آن لائین منا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ اور خاتون اول نے وائٹ ہاوس میں پودا لگا کر اس دن کی یاد تازہ کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں موسمیاتی تبدیلی کا تو ذکر نہیں کیا. مگر یہ کہا کہ ' کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی لانے کے لیے امریکہ دنیا میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی سرگرم اور معروف رہنما گریٹا تھان برگ نے پچاسویں سالگرہ کے موقعے پر کہا کہ ' کرونا وائرس کی عالم گیر وبا کے باوجود ہم اپنے ماحولیاتی بحران کو فراموش نہیں کریں گے۔ سٹاک ہوم سے ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ گریٹا تھان برگ نے کہا کہ ' عالم گیر وبا کرونا اور ماحولیاتی بحران دونوں اس بات کے متقاضی ہیں ...