کورونا: امریکہ کی پاکستان کو وینٹی لیٹرز کی پیشکش

امریکہ نے پاکستان کو وینٹی لیٹرز دینے کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک بات چیت میں کی۔

ہم نیوز کے مطابق ' یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور امریکہ کے سربراہان حکومت کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت پر اپنے بیان میں بتائی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ' وزیراعظم عمران خان اور صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مخدوم شاہ محمود قریشی کے مطابق ' وزیراعظم اور صدر کے درمیان کورونا وائرس سے نمٹنے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

ہم نیوز کےمطابق ' وزیر خارجہ نے بتایا کہ ' وزیراعظم نے امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر اظہارافسوس کیا۔د

مخدوم شاہ محمود قریشی کے مطابق دوران بات چیت دونوں رہنماؤں کے مابین علاقائی سیکورٹی اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ پاکستانی وزیراعظم اور امریکی صدر نے مسئلہ افغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں امریکی صدر نے پاکستان کو وینٹی لیٹرز دینے کی پیشکش کی۔

وائٹ ہاؤس نے کچھ دیر قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی بابت بتایا تھا کہ کورونا سے عالمی معیشت پہ پڑنے والے اثرات اوراس کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ' وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف اور دیگر فورمز پر تعاون کرنے پہ امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ' ان کے پروگرام سے کورونا جیسی مہلک وبا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

امریکہ کے 6 چارٹرڈ طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی میں سب سے زیادہ اہمیت اس وقت تقریباً تمام ممالک میں وینٹی لیٹرز کی ہے۔ اس کی اہمیت اور مانگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی ایک مشکل ترین مرحلہ ہے۔

پاکستان نے گزشتہ دنوں 800 وینٹی لیٹرز کا آرڈر چینی سفیر کے تعاون سے دیا ہے۔ عالمی اعداد و شمار کے حساب سے ملک میں مزید وینٹی لیٹرز درکار ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے