Posts

Showing posts from March 26, 2020

اسرائیل میں بھی کورونا وائرس بے قابو ہونے لگا، کتنے کیسز اور اموات ہوگئیں؟

Image
ورلڈ او میٹرز کے مطابق' بدھ کے روز اسرائیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 170 ہوگئی ہے. آج کے دن اسرائیل میں 240 نئے کیسز سامنے آئے ہیں. جبکہ 2 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے. جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں کورونا وائرس کے اب تک صرف 58 مریض صحتیاب ہوئے ہیں. اور وہاں ایکٹو کیسز کی تعداد 2 ہزار 107 ہے جن میں سے 37 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے. کورونا وائرس دنیا کے 196 ممالک تک پھیل چکا ہے یعنی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے. جن میں اسرائیل بھی شامل ہے. جہاں کورونا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے. خیال رہے کہ' اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کے ممالک کی تعداد 195 ہے جبکہ اولمپکس میں رجسٹرڈ ممالک کی تعداد 206 ہے

فائنڈ مائی ڈاکٹر: چیک اپ کیلئے ڈاکٹر کو گھر بلائیں

Image
ایک طرف کرونا وائرس کے ٹیسٹ کٹ کی رسد کم اور طلب بہت زیادہ ہے. دوسری جانب جس کو بھی کھانسی یا بخار ہوتا ہے وہ سمجھتا ہے کہ' کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے. ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ' ہر بخار اور کھانسی کہ وجہ کرونا وائرس نہیں۔ فائنڈ مائی ڈاکٹر کے سی ای او سعد صدیقی کا کہنا ہے کہ' ہر بندے کو اس وقت فوری طور پر اسپتال بھاگنے کے بجائے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے. اسی سوچ کے تحت فائنڈ مائی ڈاکٹر نے کرونا وائرس کی ہنگامی حالت میں ٹیسٹ کٹ کا ضیاع روکنے کیلئے نئی مہم کا آغاز کیا ہے. سعد صدیقی نے مشورہ دیا کہ اگر کسی کو شبہ ہے کہ' وہ کرونا وائرس کا شکار ہے تو پہلے فائنڈ مائی ڈاکٹر کی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن کے ذریعے ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا چاہیے. ڈاکٹر آپ کے گھر آکر آپ کا معائنہ کرنے کے بعد آپ کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے یا نہ کرنے کا مشورہ دے گا. انہوں نے کہا کہ ' پہلے ڈاکٹر چیک اپ کیلئے جاتے وقت کرونا وائرس کے ٹیسٹ کٹ بھی ساتھ لیکر جاتے تھے. ان ڈاکٹروں کو ٹریننگ اور حفاظتی کٹ بھی دی جاتی تھی. تقریبا 130 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں صرف صفر اعشاریہ 5 افراد کے نتائج مثبت آئے....

کترینہ نے قرنطینہ میں مصروفیات ڈھونڈ لیں

Image
بالی ووڈ اداکارہ "کترینہ کیف" نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی مصروفیات ڈھونڈ لی ہیں۔ دنیا بھر کی طرح بالی ووڈ فنکار بھی میں قرنطینہ میں ہیں ایسے میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے. جس میں مختلف کام کرتی اور مداحوں کو کورونا کے سے بچاؤ کا پیغام دیتی نظر آرہی ہیں. ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ' کترینہ کیف اپنے گھر کی جھاڑو لگارہی ہیں. جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اکیس دن کے لاک ڈاؤن کے پہلے دن کی مصروفیات یہ ہیں. دوسری ویڈیو میں اداکارہ نے کورونا وائرس سے بچنے اور ورزش کرنے کا مشورہ دیا ہے . دو روز قبل ایک ویڈیو میں اداکارہ کچن میں برتن دوھتی نظر آرہی ہیں۔

پی آئی اے کا 4 خصوصی پروازیں چلانےکافیصلہ

Image
پی آئی اے نے پاکستان واپسی کےخواہشمند غیر ملکی مسافروں کیلئے4 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے. پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پروازیں ٹورنٹو' لندن ' مانچسٹر اور برمنگھم جائیں گی۔ پی آئی اے نے 4 پروازیں چلانے کا فیصلہ انسان ہمدردی کی بنیادوں پر کیا ہے. ترجمان کا کہنا ہے کہ' پی آئی اے کی 3 پروازیں برطانیہ اور ایک کینیڈا جائے گی. 27 مارچ کو لاہور سے ٹورنٹو جبکہ 28 مارچ کو اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پرواز روانہ ہوگی. اٹھائیس مارچ کواسلام آباد سے لندن اور برمنگھم کیلئے بھی ایک ایک پرواز جائے گی. ترجمان کا کہنا ہے' تمام پروازوں کیلئے بکنگ شروع ہوگئی ہے۔    

ملک میں نئے کیسز کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد 1078 ہوگئی

Image
پاکستان میں" کورونا وائرس" کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے. اور ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1050 سے تجاوز کر گئی ہے. ملک میں سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں. جہاں تعداد 413 ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 323 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس: مشکل وقت میں خوش رہنے کے چند کارگر نسخے

Image
کورونا وائرس کے عالمی وبا میں تبدیل ہونے کے ساتھ ہی دنیا بھر میں بہت بڑی آبادی گھروں تک محدود رہنے پر مجبور ہو گئی ہے. سرحدیں بند ہیں اور عالمی معیشت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے. ایسے میں بے چینی' مستقبل کی فکر اور پریشانی کا احساس کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے۔ تاہم چند نسخے ایسے ہیں جو ان حالات میں بھی آپ کا حوصلہ بلند رکھ سکتے ہیں اور آپ کو خوش رہنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ جذبات کی سائنس کو سمجھنا آسان کام نہیں ہے اور اس بارے میں کافی تحقیق کی گئی ہے. گذشتہ برسوں میں بی بی سی نے درجنوں ماہر نفسیات کے انٹرویوز کیے. انھوں نے ہمارے ساتھ ایسے نسخے شیئر کیے جن کی مدد سے ذہنی تناؤ کے مسئلے سے نمٹنا آسان ہو سکتا ہے۔ دھیان بٹائیے کوئی ایسا موضوع جو آپ کو تشویش میں مبتلا کر رہا ہو اس پر بار بار بات کرنا ایک قدرتی عمل ہے. چاہے وہ کورونا وائرس ہو' ماحولیاتی تبدیلی یا کوئی اور بات۔ ایسے میں جو نسخہ کام آ سکتا ہے وہ ہے خود کو اور اہنے ساتھیوں کو ایسی گفتگو سے دور رکھنا. اپنا اور ان کا دھیان بٹانے کی کوشش کیجیے. ایسا کرنے سے فشار خون ٹھیک رہتا ہے اور ذہن کو راحت ملتی ہے۔ ضروری نہ...

جمال خاشقجی قتل کیس: ترکی نے 20 سعودی شہریوں پر فردِ جرم عائد کر دی

Image
ترکی نے اکتوبر سنہ 2018 میں استنبول میں سعودی صحافی "جمال خاشقجی" کے قتل کے حوالے سے 20 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ' سعودی عرب کے سابق ڈپٹی انٹیلیجنس چیف احمد اسیری اور سابق شاہی مشیر سعود القحطانی پر قتل کے لیے اکسانے کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ باقی 18 افراد پر سعودی سفارت خانے کے اندر"جان بوجھ کر اور بہیمانہ قتل" سرانجام دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مغربی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ' قتل ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر کیا گیا لیکن انھوں نے اس بات کی تردید کی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی ایک خصوصی نمائندہ کا کہنا ہے کہ 'خاشقجی کو جان بوجھ کر' سوچ سمجھ کر قتل کیا گیا اور سعودی عرب کی ریاست اس ماورائے عدالت قتل کی ذمہ دار ہے۔ قتل سے پہلے 59 سالہ صحافی جمال خاشقجی واشنگٹن پوسٹ کے لیے کام کرتے تھے اور سعودی حکومت کے ناقدین میں شامل تھے۔ سعودی حکام نے "غیر قانونی آپریشن" کو خاشقجی کی موت کے لیے موردِ الزام ٹھہرایا. خاشقجی قتل کیس میں دسمبر میں سعودی عرب کی عدالت نے پانچ نامعلوم افراد کو سزائے موت جبکہ تین اف...

کورونا وائرس: پاکستان کے مختلف شہروں میں عشا کے بعد اذانیں

Image
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں گھروں میں محصور افراد جہاں مصروف رہنے کے لیے مختلف کام سر انجام دے رہے ہیں. وہیں کئی افراد ایسے مشکل وقت میں اپنے اپنے عقائد کے مطابق عبادات میں مصروف ہیں. دنیا بھر میں "کورونا وائرس" سے حفاظت کے لیے مختلف مذاہب و عقائد کے لوگ گھروں میں رہنے کے باوجود عبادات میں مصروف ہیں. اور وہ کورونا سے تحفظ کے لیے خصوصی عبادتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔