Posts

Showing posts from March 28, 2020

کورونا وائرس: چینی ’علی بابا‘ کا امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

Image
کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے اور اس سے بچنے کے لیے علی بابا اور جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے سامان پاکستان بھیجا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ' کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے چین سے دوسرا طیارہ طبی سازو سامان لیکر کراچی پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ' آج خصوصی طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پرلینڈ کیا ہے۔ اس حوالے سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کہا کہ ' چین سے پاکستان کیلئے 56ہزار کٹس آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' چین کی جانب سے بھجوایاگیا سامان این ڈی ایم اے کےحوالےکیا جائے گا۔ ویب سائٹ ’علی بابا‘ کے مالک کا کورونا وائرس کی ویکسین کے  لیے بڑا عطیہ عمران اسماعیل نے کہا کہ' چین سے آنیوالی کٹس کی تقسیم این ڈی ایم اے منصفانہ طریقےسےکرے گی۔ این ڈی ایم اے جہاں ضرورت ہوگی. وہاں سامان بھجوائے گی اور سامان تقسیم کرے گا۔ گزشتہ دو روز قبل 25 مارچ کو چین سے خصوصی کارگو طیارہ ماسک اور حفاظتی سامان لیکر کراچی پہنچا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پہنچ کر چین سے آئےاین 95 ماسک کی کھیپ وصول کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ' ہمیشہ سے چین اچھےبرےحالات ...

کورونا وائرس: وقتی دوڑ نہیں میراتھون ہے

Image
المی ادارہ صحت کی جانب سے تمام ممالک کو متنبہ کیا گیا ہے کہ' کورونا وائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہیں. کیونکہ یہ کم فاصلے کی محدود وقتی دوڑ نہیں بلکہ میرا تھون ہے۔ تفصیلات کے مطابق' ڈبلیو ایچ او کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کروناوائرس سے سب سے زیادہ یورپ متاثر ہے. کرونا سے اب تک 70فیصد اموات یورپ میں ہوئیں۔ عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ ' کرونا کے 60فیصد کیسز بھی یورپی ممالک میں سامنے آئے' دنیا بھر کی حکومتیں اور افراد کرونا سے پیدا نئی حقیقت کا ادراک کریں' کروناوائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہیں۔ خیال رہے کہ' یورپی ملک اٹلی میں صورتحال چین سے زیادہ بدتر ہوگئی ہے' کرونا وائرس کے باعث لاشوں کے انبار لگ گئے جبکہ اسپتالوں میں بستر اور قبرستانوں میں دفنانے کیلئے جگہ نہ بچی' اطالوی نرسوں کا کہنا ہے تھک گئے ہیں' اب مزید لاشیں نہیں گن سکتے۔ دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 72 ہزار سے زائد متاثر ہیں اور وائرس سے اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 949  افر...

پی آئی اے کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

Image
ملک بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے سلسلے میں ملک میں معیشت کا پہیہ جام ہوگیا. جس کے باعث پاکستان اس وقت مالک مشکلات کا شکار ہے.اسی لئے پی آئی اے کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق' سی ای او ارشد ملک کی جانب سے رضاکارانہ طور پر تنخواہ میں 20 فیصد کمی کے اعلان کے بعد افسران نے بھی تنخواہوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ ڈیپارٹمنٹ چیف آفیسرز نے 20 فیصد اور جنرل مینیجرز نے 15 فیصد رضاکارانہ کمی کا اعلان کیا ہے. جب کہ ڈپٹی جنرل مینیجرز نے 10 فیصد اور مینیجرز نے 8 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ' افسران کی جانب سے اس فیصلہ سے مشکل وقت میں ائر لائن پر مالی بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ' کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پی آئی اے کا فلائٹ آپریش معطل ہے. اور سول ایوی ایشن نے ملازمین کی ڈیوٹی کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈکوارٹرز' جنرل ڈیوٹی والے ملازمین 6گھنٹے کام کریں گے.نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ...

کوروناوائرس: بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ اسلام فوبیا میں حد سے گزر گیا

Image
اس وقت جب دنیا کورونا وائرس کا مقابلہ کررہی ہے. تب بھی کچھ  لوگوں اور ملکوں نے اسلام اور مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔ بھارت میں کوروناوائرس نامی اس بیماری کا استعمال اسلام مخالف جذبات کو ہوا دینے کے لئے کیا جا نے لگا.  ہندوستان کے اخبار دی ہندو میں کورونا وائرس  کو ‘جہاد’ جیسی اصطلاحات کے ساتھ تشبیہ د ی جا رہی  ہے ۔ ایک کارٹون جسے ہندوستان کے ایک مشہور اخبار دی ہندو نے شائع کیا ہے' اس کارٹون میں کورونا وائرس  کو کرتا شلوار میں ملبوس دکھایا گیا ہے' جو ایشیائی مسلمانوں کا مخصوص پہناوا ہے' ساتھ ہی ساتھ اس کے ہاتھ میں بندوق بھی ہے۔ "The Hindu" news paper displays a cartoon of Corona virus with Muslim attire. What does this indicate. Are not these blood thirsty mainstreams done with Muslim hatredness?Condemn #Islamophobia pic.twitter.com/pci9ELTMlV — Ladeeda Farzana (@ladeedafarzana) March 26, 2020 اس  کارٹوں کو سوشل میڈیا پر بہت  تنقید کا نشانہ  بنایا جا رہا ہے دوسری جانب بھارت کے ہندو توا نظریے سے تعلق رکھنے والے...

بیلجیئم، لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا کر 18 اپریل تک کردی

Image
کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے جانے والے بیلجیئم میں "لاک ڈاون" کی مدت بڑھا کر 18 اپریل تک کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق' بیلجیئم کی حکومت نے لاک ڈاؤن مدت میں یہ اضافہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا ہے۔ یادرہے کہ' یہ فیصلہ ماہرین پر مشتمل کرائسسز مینجمنٹ سینٹر کی مشاورت سے کیا گیا۔ لاک ڈاون کی مدت میں اضافہ کا اعلان حکومت کی وزیر اعظم صوفی ویلمس نے سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد کیا ہے۔ اس سے قبل بیلجیئم کی حکومت نے لاک ڈاؤن3 اپریل تک رکھنے کا اعلان کیا تھا۔  تاہم ماہرین سے مشورے اور فیلڈ سے آنے والی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے. لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید 2 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ' کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن یا گھروں میں محدود رہنے کو بہتر حل قرار دیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف نے برطانوی میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کردی

Image
پاکستان تحریکِ انصاف نے برطانوی میڈیا پر چلنے والی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کردی ہے. رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ' برطانوی سیٹلائٹ چینل نے برطانوی وزیراعظم کا نام لکھنا تھا. غلطی سے وزیراعظم عمران خان کا نام لکھ کر غلط خبر چلا دی کہ' ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے. خان صاحب بلکل ٹھیک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج ایک برطانوی سیٹلائٹ چینل کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ' وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے. جس کے بعد اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی تھی. سیٹلائٹ چینل نے ٹیکر چلایا تھا کہ' پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ تاہم اب ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ''برطانوی اخبار نے غلطی سے وزیراعظم عمران خان کا نام لکھ کر غلط خبر چلا دی کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم کا نام لکھنا تھا غلطی سے خان صاحب کا لکھا اللہ کے کرم سے خان صاحب بلکل ٹھیک ہیں اور ابھی تھوڑی دیر پہلے...

کرونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ جاننے کی کوششوں میں بڑی کامیابی، وہ جانور جس میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی

Image
کرونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ جاننے کی کوششوں میں بڑی کامیابی. وہ جانور جس میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی.  چین میں سمگل کیے جانے والے پینگولیئن میں کووڈ۔19 نما وائرس کی تصدیق ہوئی جو کہ' پوری دنیا میں پھیل چکا. غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ' چین میں سمگل کیے جانے والے پینگولیئن میں کووڈ۔ 19  نما وائرس کی تصدیق ہوئی جو کہ' پوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ ممکنہ طور پر پینگولیئن وہ جانور ہے جس کے باعث چین میں کرونا  وائرس پھیلا۔  اس حوالے سے تحقیق کی جا رہی تھی. اب کہا جا رہا ہے کہ پینگولیئن کے کیے جانے والے ٹیسٹ کی رپورٹس میں ایسے وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو کرونا وائرس سے ملتا جلتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی بھی حتمی رائے قائم نہیں کی گئی' اور مزید تحقیق جاری ہے۔ اس نئی پیش رفت کے بعد مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ' جنگلی جانوروں کی منڈی میں پینگولیئن کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے.  تاکہ مستقبل میں اس طرح کی وبا کو پھیلنے سے روکا جا ...

”دستانے کورونا سے بچاتے نہیں، بلکہ خطرہ پیدا کرتے ہیں“

Image
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1ہزار سے بڑھ گئی ہے. سعودی حکام کا خدشہ ہے کہ اگلے چند روز میں متاثرہ افراد کی گنتی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جس سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریاں کر رکھی ہیں. سعودی مملکت میں آج کل سوشل میڈیا پر سینکڑوں ایسی پوسٹ سامنے آ رہی ہیں جن میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کی خاطر دستانے پہننے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ ان پوسٹس سے متاثر ہو کر لوگ ماسک کے ساتھ ساتھ دستانے بھی خرید رہے ہیں. تاہم سعودی وزارت صحت کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ' وہ غیر ضروری طور پر دستانے پہننے سے گریز کریں. کیونکہ یہ عمومی تاثر بالکل غلط ہے کہ ' دستانے انسانی صحت کے محافظ کا کردار ادا کرتے ہوئے کورونا سے محفوظ رکھتے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اشتہارات میں عوام سے کہا گیا ہے کہ' دستانے کورونا سے نہیں بچا سکتے' بلکہ یہ تو خود آلودگی پھیلانے اور جراثیم کی منتقلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ دستانوں کے باعث انسانی صحت کے محفوظ رہنے کا تاثر سراسر جعلی ہے. جو لوگ دستانوں کے استعمال کی ترغیب دے کر اپنی دانست میں شعور پھیلا رہے ہیں' وہ سراسر غلط...

ممالیہ پر تحقیق: خواتین زیادہ لمبی عمر کیوں پاتی ہیں؟

Image
حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ' ایک ہی قسم کے جنگلی ممالیہ میں نر کے مقابلے میں مادہ کی عمر اوسطً ساڑھے اٹھارہ فیصد زیادہ ہوتی ہے. یہ مردوں اور عورتوں کی عمروں میں فرق سے کہیں زیادہ ہے جو 8 فیصد ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ' جانوروں میں عمروں کا فرق جنس کی خصوصیات اور مقامی ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے ہے. ہر انسانی آبادی میں' خواتین مردوں سے زیادہ لمبی عمر پاتی ہیں، جیسا کہ 110 برس عمر پانے والے ہر دس افراد میں سے نو خواتین ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ' اٹھارہویں صدی سے جب پہلی بار پیدائش کے درست ریکارڈ رکھے جانا شروع ہوئے تھے عورتوں اور مردوں کی عمروں میں یہ فرق مستقل رہا ہے۔ جنگلی جانوروں کے بارے میں بڑے پیمانے پر اعداد و شمار کی کمی ہے لیکن اندازہ ہے کہ وہاں بھی یہی صورتحال ہے۔ اب محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے جانوروں کی 101 نسلوں میں عمروں کا فرق معلوم کرنے کے لیے تحقیق کی ہے۔ سائنسدانوں نے دیکھا کہ' اس تجربے میں شامل 60 فیصد جانوروں میں مادہ نر کے مقابلے میں زیادہ عمر پاتی ہیں اور یہ عمر نر کے مقابلے میں اوسطاً 18.6فیصد زیادہ ہے۔...

کورونا وائرس: پاکستان میں تقریباً 1300 مریض ہونے کا مطلب کیا ہے؟

Image
جب اس ماہ کے شروع میں 50 سالہ "سعادت خان" سعودی عرب سے عمرہ کر کے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر مردان کے نواح میں اپنے گاؤں واپس آئے تو ان کے اعزاز میں دعوت دی گئی۔ ان کے بیٹے حق نواز کے مطابق' اس دعوت میں تقریباً 600 افراد نے شرکت کی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ' ہم نے چاول' گوشت اور مرغی کا سالن بنایا تھا اور پورا گاؤں انھیں مبارکباد دینے دعوت میں آیا تھا۔ پاکستان میں یہ روایت ہے کہ'  جب بھی کوئی ایسا مذہبی فریضہ ادا کرتا ہے تو دعوت دی جاتی ہے اور اس کی خوشی منائی جاتی ہے تاہم کچھ ہی دن بعد سعادت خان ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والے پہلے شخص بن گئے اور ان کے پورے مقامی ضلع کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ علاقے میں اب تک 46 افراد کا وائرس ٹیسٹ کیا گیا ہے'جن میں سے 39 کے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے. اس کے ساتھ سعودی عرب سے آنے والے ان کے دو دوستوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعادت خان کی موت پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں کورونا انفیکشن سے لڑنے کے چیلنجوں کو نمایاں کرتی ہے۔ ایک ایسے معاشرے میں جہاں خاندان اکٹھے رہتے ہیں اور جہاں صحت ...

کورونا وائرس: بنکاک ایئرپورٹ پر پھنسے درجنوں پاکستانیوں کی کہانی

Image
ھائی لینڈ کے دارالحکومت "بنکاک" کے ایئر پورٹ پر 50 سے زائد ایسے پاکستانی گذشتہ ایک ہفتے سے پھنسے ہوئے ہیں. جو مختلف ممالک سے پاکستان آنے کے لیے وہاں پہنچے تھے۔  گذشتہ ہفتے جب تھائی ایئر ویز کی پرواز ٹی جی 349 کے مسافر بورڈنگ پاسز حاصل کرنے کے بعد جہاز میں سوار ہونے جا رہے تھے. تو گیٹ پر انھیں بتایا گیا کہ' آپ کی فلائٹ کینسل ہو گئی ہے' تمام مسافروں کو گیٹ سے واپس لوٹا دیا گیا۔ یہ 50 مسافر مختلف ممالک سے براستہ بنکاک اسلام آباد جا رہے تھے. لیکن کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے اپنی فضائی حدود اچانک بند کر دیں۔ یاد رہے' پاکستان میں چار اپریل تک بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل ہیں. جس کے سبب بے شمار پاکستانی مختلف ممالک کے ایئر پورٹس پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ مسافروں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستان لے جایا جا چکا ہے. تاہم بہت سے مسافر اب تک پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے ویزوں کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے۔ بنکاک ہوائی اڈے پر پھنسے ایسے ہی 50 افراد میں بزرگ' سات بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں. انھیں ایئر پورٹ میں بند ہو...